محسن وقار علی
محفلین
یاد رہے کہ جو "اصلی" ٹیگ ہوتا ہے اس پر کلک کرنے سے ایک چھوٹی ونڈو میں اس یوزر کے بارے میں معلومات آ جاتی ہیں
حسینائیں بھی ہم کو بیٹیاں لگنے لگیں اب تو
روانہ ہو چکا جب سے شباب آہستہ آہستہ
آمیناللہ بچائے اس سے
میری غزلوں کا ستیاناس کر کے آپ نے تو بہت کوشش کی کہ لیٹ جائوں یا کم از کم بیٹھ ہی جائوںاب کیا بیٹھ چکے ہیں یا لیٹ چکے ہیں
شکریہ مہ جبین باجیکوئی بھی رسم میری قوم نے چھوڑی نہ مغرب کی
ہوئی تہذیب یوں اپنی خراب آہستہ آہستہ
الیکشن جن کو جتوانے اٹھائے پھرتے ہو ڈنڈے
اٹھے گا ان کے چہرے سے نقاب آہستہ آہستہ
بہت خوب
ہاہاہاہاکیوں میاں بھلکڑ! کراس دینا بھول گئے کیا؟ راجا صاحب کو کرا سے کر تو دیکھیے، راجا صاحب راجا ہیں، راجا، کراس دے دے کر آپ کا برا ھال بنا دیں گے۔ ہاں
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ زبیر بھیا!نہایت پر لطف
حسینائیں بھی ہم کو بیٹیاں لگنے لگیں اب تو
روانہ ہو چکا جب سے شباب آہستہ آہستہ
واہ ۔
شکریہ بلال اعظم بھیا!بنائے فارمولے لڑکیوں نے دل چرانے کے
سمجھ آنے لگا ان کا نصاب آہستہ آہستہ
سِرک کر سر سے، شانوں سے، گرے قدموں میں ہم آکر
ہوئے آنچل سے آخر ہم جراب آہستہ آہستہ
ابھی افسر بنا ہے "مک مکا" میں شرم آتی ہے
نہ غم کر اٹھ ہی جائے گا حجاب آہستہ آہستہ
ہر اک گھنٹے میں قطرے ہومیوپیتھی کے پیتا ہوں
مزے لے لے کے پیتا ہوں شراب آہستہ آہستہ
ابھی تو ابتداء ہے لطف لے لو خوب تحفوں کا
محبت کرتی ہے خانہ خراب آہستہ آہستہ
کوئی بھی رسم میری قوم نے چھوڑی نہ مغرب کی
ہوئی تہذیب یوں اپنی خراب آہستہ آہستہ
حسینوں کا تصور گم تجھے کر دے نہ یوں جیسے
ہوا ہے گم حسینوں کا نقاب آہستہ آہستہ
حسینائیں بھی ہم کو بیٹیاں لگنے لگیں اب تو
روانہ ہو چکا جب سے شباب آہستہ آہستہ
الیکشن جن کو جتوانے اٹھائے پھرتے ہو ڈنڈے
اٹھے گا ان کے چہرے سے نقاب آہستہ آہستہ
واہ راجہ بھائی
کیا خوب لکھا ہے۔
اصل غزل سے زیادہ مزہ دیا ان اشعار نے
درویش بھیا! شاباشی محسن وقار علی کو ان کی فراہم کردہ معلومات پر دی ہے یا میری غزل پر؟بہت خوب ،شاباش۔
بھلکڑ بھیا! پھر بھول گئے نا؟
شکریہ نیلمواہ بہت خُوب
ابھی افسوس نہ کریں، جب عمر کے حساب سے آپ کا شباب رخصت ہوگا تب کیجئے گاافسوس ہی کر سکتا ہوں پھر آپ سے۔
حوصلہ افزائی کا شکریہ امجد مینداد بھیا! بجا فرمایا، اساتذہ اکرام کی بہت مہربانی رہی ہے مجھ پر۔واہ امجد بھائی مزہ آ گیا، کچھ شعر تو بہت عمدہ تھے استادوں کی قربت رنگ لا رہی ہے۔
گستاخی معاف، تمام اہلِ ذوق سے ایڈوانس معافی، غیر اخلاقی ہے بھلے معیار کا نہ ہو پر مجھے بھی اس سلسلے کا ایک شعر آ گیا، اور میں روک نہیں سکا خود کو یہاں شئیر کرنے سے۔
ہوا سمجھ کے اخراج کیا تھا میں نے مگرپھیلتے چلے گئے جلاب آہستہ آہستہ