اگر آپ کے قبضے میں جن آ جائے

سیما علی

لائبریرین
مرحبا ، حبّذا ، حاشا و کلّا !!! یہ تو خوش قسمتی اور حسن اتفاق کا چمتکار ہی ہو گیا !!! ۔
ہم نے تو اب تک یہی سنا ہے کہ جن بھی تین خواہشات پوری کرنے کی پیش کش کرتا ہے ۔ اب تو بھیا دوڑے نہیں جن کی طرح اڑتے آئیں گے۔
دوڑے دوڑے نہیں سر کے بل ۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک دفعہ ایک جن میرے قبضے میں آ بھی گیا تھا۔ میں نے اسے کہا کہ ہوائی سفر سے مجھے ڈر لگتا ہے اور بحری جہاز سے میں پانی سے خوفزدہ ہوں، لہذا یہاں سے امریکہ تک سڑک بنا دے۔ تاکہ میں کار سے امریکہ چلا جاؤں۔

جن کہنے لگا، "آقا آپ کو معلوم ہے راستے میں کتنے سمندر آتے ہیں، ان کے اوپر پُل بنانے کے لیے کتنے کڑوڑں ٹن سیمنٹ اور سریا درکار ہو گا، اتنا تو ساری دنیا میں بھی نہیں ہو گا۔ یہ تو ناممکن ہے۔ اس کی بجائے کچھ اور حکم دیں جو میں بجا لاؤں۔"

میں نے کہا، "اچھا کچھ ایسا کرو کہ میری بیوی میری مطیع ہو جائے۔۔"

جن یہ سُن کر چلا گیا۔ اگلے دن آیا اور کہنے لگا، "آقا سڑک دو لین والی بنانی ہے یا چار لین والی؟"

میں نے یہ آپشن اس کی صوابدید پر چھوڑ دیا۔

اس کے بعد سے جن غائب ہے۔ نجانے سڑک بنانے میں مصروف ہے یا ڈر کے مارے بالکل ہی غائب ہو گیا ہے۔ لاکھ چراغ کو رگڑرتا ہوں لیکن وہ ظاہر ہی نہیں ہو رہا۔ اب تو رگڑ رگڑ کر چراغ بھی آدھا رہ گیا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جن سے کہیں گے کہ واپس نہ جائے۔ ہمارے ساتھ ہی رہے کیونکہ چراغ ہمارے پاس پڑا کب سے اس کا انتظار کر رہا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
جن سے یاد آیا :

جن اور بیوی

گندے برتنوں کے ڈھیر سے گھبرا کر بیوی بڑبڑائی "چراغ کا جن ہمیشہ مردوں کو ہی کیوں ملتا ہے ....خواتین کو کیوں نہیں ملتا؟

کاش آج میرے پاس بھی کوئی جن ہوتا تو میرا بھی ہاتھ بٹا دیتا "

بیوی کی یہ "معصوم تمنا" سن ایک بہت قوئ الجٹہ جن ظاہر ہوا اور بولا :

"قانون کے مطابق ایک خاتون کو ایک وقت میں ایک ہی جن مل سکتا ہے، ہمارے ریکارڈ کے مطابق تمہاری شادی ہو چکی ہے، اور تمہیں تمہارا جن مل چکا ہے. اسے ابھی تم نے سبزی منڈی بھیجا ہے، راستے میں درزی سے تمہارا سوٹ لیتے ہوئے،
کریانے کی دکان سے گھر کا سامان لائے گا، یاد سے تمہارے لئے سر درد اور بلند فشارِ خون کی دوا لانے کے بعد وہ اپنی نوکری پر جائے گا اور واپسی پر شام کو تمہارے لئے تمہارے من پسند گول گپے بھی لائے گا۔ تمہارا جن اگرچہ تھوڑا سست رو ہے ، مگر چراغ والے جن سے زیادہ محنتی اور زیادہ کام کرنے والا ہے اور اتنا کچھ کرنے کے بعد ذلیل وخوار بھی ہو گا،یہ سب ہمارے بس سے باہر ہے۔"
 
علی وقار

محفلین
مجھے جن مل جائے، اے کاش، مجھے دو بندوں کو ایک ایک چماٹ پڑوانی ہے۔ ایک تو وہ جو موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھا تھا اور میرے سڑک پار کرنے کے دوران اس نے گردن کے پیچھے چماٹ ماری تھی اور میں گرتے گرتے بچا تھا اور وہ کسی شرارتی جن کی طرح پیچھے مڑ کر میری حالت دیکھ کر قہقہے لگا رہا تھا۔ ایک اور بھی ہے جس کا قصہ پھر سہی۔
 
شمشاد

لائبریرین
کہاں ہے۔۔۔ چراغ تو کب سے رگڑا لیکن حاضر کیوں نہیں ہوتا
"قانون کے مطابق ایک خاتون کو ایک وقت میں ایک ہی جن مل سکتا ہے، ہمارے ریکارڈ کے مطابق آپ کی شادی ہو چکی ہے، اور آپ کو آپ کا جن مل چکا ہے. اسے ابھی آپ نے سبزی منڈی بھیجا ہے، راستے میں درزی سے آپ کا سوٹ لیتے ہوئے،
کریانے کی دکان سے گھر کا سامان لائے گا، یاد سے آپ کے لئے سر درد اور بلند فشارِ خون کی دوا لانے کے بعد وہ اپنی نوکری پر جائے گا اور واپسی پر شام کو آپ کے ئے آپ کےمن پسند گول گپے بھی لائے گا۔ آپ کا جن اگرچہ تھوڑا سست رو ہے ، مگر چراغ والے جن سے زیادہ محنتی اور زیادہ کام کرنے والا ہے اور اتنا کچھ کرنے کے بعد ذلیل وخوار بھی ہو گا،یہ سب ہمارے بس سے باہر ہے۔"
 
اللہ بچائے ایسے جن سے۔۔۔۔ استغفر اللہ
 
Top