اگر اوپر والا رکن محفل پر نہ ہوتا تو کیا ہوتا۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟؟؟

سید زبیر

محفلین
یہ کھیل ہے ؟
اس سے تو مجھے اُس وقت سے چڑ ہے جب میں سینما کا ٹکٹ لینے جاتا ، مجھ سے آگے کوئی شخص ہوتا ، یہی کردار ساری زندگی میرے ساتھ رہا ۔ کالج میں داخلے کے وقت ، بنک سے رقم لیتے وقت اور تو اور قصائی سے گوشت لیتے وقت یہ کردار مجھ سے پہلے موجود ہوتا ۔
حالانکہ اب یقیناً مجھ سے اوپر والا اوپر والے ہی کی مرضی سے تو آیا ہے ۔ اگر میں بھی اتنا عقلمند ہوتا تو یقیناً یہ دھاگہ میں شروع کرتا اور سب سے اوپر والا پرسن میں ہی ہوتا ۔ مگر قسمت کی لکھی کو کون ٹال سکتا ہے اب سب سے نیچے میں ہی ہوں تا وقتیکہ دوسرا پرسن کوئی نیچے نہ لگ جائے
صبر ، صبر اور صرف صبر و انتظار
 
Top