اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
کپتان ہوا کے رُخ پر چلتا ہے اور اِس وقت مُلک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی فضا ہی موجُود نہیں۔ پاپولر لیڈر نے سب سے پہلے اپنا ووٹ بینک دیکھنا ہوتا ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لِیے کِسی قدر آئیڈیل حالات مُشرف دَور میں تھے مگر تب بھی مذہبی جماعتوں اور عوام کے رد عمل کے خوف سے مشرف بھی دُبکا رہا۔
اسرائیل کو زور زبردستی تسلیم کرنے کے چکر میں طاقتور سابق جرنیل بھی اپنا سافٹویر اپڈیٹ کروا کر بیٹھ گئے ہیں :)
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان میں اس وقت مصر اور کچھ سال قبل ترکی جیسا ھائیبرڈ نظام ہے۔ اصل زمام حکومت محکمۂ زراعت کے پاس ہے۔
بالکل۔ ریاست کے تمام ستون ایک طاقت کے نیچے ہیں یا عرف عام میں ایک پیج پر ہیں۔

مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ پر ایک شخص کا قبضہ ہے، نواز شریف - Pakistan - Dawn News
 
محمداحمد

لائبریرین
حکیم سعید نے کسی سازش کا ذکر کیا تھا جس میں یہودی ایجنٹ کا کردار بھی تھا۔ ہمارے پاس ان کی کتاب کے اس صفحے کا عکس موجود ہے لیکن ہمارے ڈیجٹل ذخیرے میں کہیں گم ہے ۔

سنتے ہیں کہ یہ بات اُنہوں نے اپنی کتاب "جاپان کہانی" میں لکھی ہے۔ لیکن یہ جاپان کہانی والی کتاب کہیں ملتی نہیں ہے۔

حکیم سعید صاحب کا سفرنامہ جاپان "سعید سیاح جاپان میں " کے عنوان سے ریختہ پر موجود ہے۔ تاہم اُس میں یہ بات غالباً مذکور نہیں ہے۔ لیکن میں نے سرسری دیکھی ہے۔ ممکن ہے کہ اسی میں اس بات کا ذکر ہو۔
 
عمران خان ۱۹۹۶ میں سیاست میں آئے تھے۔ تب سے ان کے خلاف سازشی نظریات چل رہے ہیں۔ اس کے باوجود آج وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ اور عین ممکن ہے ۲۰۲۳ کے بعد بھی رہیں۔
F4-B1-BB23-D3-E0-48-DC-95-BE-5-B0-F6052-A36-B.jpg
 
کیا اس کے بعد بھی کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟
 
بابا-جی

پراپیگنڈہ لگتا ہے، کِتاب میں ایسا واقعہ ہے بھی نہیں۔ یُوں بھی قیاس اور گُمان پر اِتنا بڑا الزام غلط ہے۔ کپتان نے جب کہہ دیا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا ہے تو بات ختم ہو جانی چاہیے۔
 
بھائی ہم سُنی سُنائی نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ ہم نے خود عبارت دیکھی ہے۔ اب حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار اس پروپیگنڈے سے متاثر ہوگئے ہوں تو کیا عجب!
 
بابا-جی

محفلین
عمران خان ۱۹۹۶ میں سیاست میں آئے تھے۔ تب سے ان کے خلاف سازشی نظریات چل رہے ہیں۔ اس کے باوجود آج وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ اور عین ممکن ہے ۲۰۲۳ کے بعد بھی رہیں۔
F4-B1-BB23-D3-E0-48-DC-95-BE-5-B0-F6052-A36-B.jpg
یِہ نوائے وقت کا فونٹ نہیں تھا جو مُستعمل رہا۔ مزید یِہ کہ خبر کا معیار نوائے وقت کا ایسا پست نہیں۔ شہ سُرخی اور ذیلی سُرخی کے آخر میں ختمہ کا نشان کِسی اناڑی کا کرشمہ ہے۔ شہ سُرخی میں 'اثر و رسوخ' کی جگہ 'اثر رسوخ' بھی پروف ریڈر کی نظر سے رہ گیا اور مزید یِہ کہ صاف معلوم ہو رہا ہے کہ دو تصویروں کو آپس میں مِلایا گیا ہے۔
 
ثمین زارا

محفلین
تو کیا حکیم صاحب کا فرمانا مستند ہو گیا؟
جی اپنی پسند کی بات جو بھی کہے وہ سب سے اچھا۔ ورنہ کسی بھی بودی بات کو سمجھنے اور پرکھنے کے کیا ضرورت۔
یقینآ انہوں نے بات ثبوتوں کے ساتھ کی ہو گی۔ ثبوت پیش کیجیے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
یِہ نوائے وقت کا فونٹ نہیں تھا جو مُستعمل رہا۔ مزید یِہ کہ خبر کا معیار نوائے وقت کا ایسا پست نہیں۔ شہ سُرخی اور ذیلی سُرخی کے آخر میں ختمہ کا نشان کِسی اناڑی کا کرشمہ ہے۔ شہ سُرخی میں 'اثر و رسوخ' کی جگہ 'اثر رسوخ' بھی پروف ریڈر کی نظر سے رہ گیا اور مزید یِہ کہ صاف معلوم ہو رہا ہے کہ دو تصویروں کو آپس میں مِلایا گیا ہے۔
کیا اس کے بعد بھی کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟
جی آپ کی بات درست ہے۔ اصل خبر یہ رہی:
38216643_2103122499698012_7853188439053697024_n.jpg

بیس سال قبل پیر پنجر نے عمران خان کے متعلق جو پیشین گوئی کی تھی وہ پوری ہوگئی - Urdu Siasat Archive
بہت ہی کوئی پہنچا ہوا پیر تھا جس کی پیشگوئی ۲۲ سال بعد پوری ہوئی :)
 
Top