اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

جاسم محمد

محفلین
کیا اس کے بعد بھی کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟
یِہ نوائے وقت کا فونٹ نہیں تھا جو مُستعمل رہا۔ مزید یِہ کہ خبر کا معیار نوائے وقت کا ایسا پست نہیں۔ شہ سُرخی اور ذیلی سُرخی کے آخر میں ختمہ کا نشان کِسی اناڑی کا کرشمہ ہے۔ شہ سُرخی میں 'اثر و رسوخ' کی جگہ 'اثر رسوخ' بھی پروف ریڈر کی نظر سے رہ گیا اور مزید یِہ کہ صاف معلوم ہو رہا ہے کہ دو تصویروں کو آپس میں مِلایا گیا ہے۔
۱۹۹۶ میں کی جانے والی مکمل پیشگوئی مل گئی ہے۔ اسے پڑھ کر جمہوریت پسندوں کی مزید چیخیں نکلیں گی :)
news-1565327762-9501.jpg

معروف روحانی معالج اور پیشگو پیر پنجر نے 23 برس پہلے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے پیشگوئیاں کی تھیں جو روزنامہ نوائے وقت میں 2 مئی 1996ء کو شائع ہوئیں، قارئین کی دلچسپی کیلئے یہ پیشگوئیاں دوبارہ پیش خدمت ہیں:

راولپنڈی (نامہ نگار) عالمی پیشگو اور روحانی معالج پیر پنجر نے اپنی پیشگوئیاں کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ایٹمی سپر پاور بنائیں گے۔ دہلی کے اوپر اسلامی پرچم لہرائیں گے اور ان 9 اسلامی ممالک کو جن کے ناموں کے آخر ن آتا ہے ایک پلیٹ فارم پر لایا جائیگا۔ عمران خان کی قیادت اور کوششوں سے مسئلہ کشمیر حل ہو جائیگا اور وہ پاکستان کی عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے ہنگامی سربراہ کے طور پر قیادت سنبھالیں گے۔ چند ریٹائرڈ جرنیل اور پاکستانی مظلوم عوام اس ملک کے اصل حکمران بننے والے ہیں۔ ایک انقلاب کے ذریعے پاکستان کو مثالی ملک کے طور پر پیش کیا جائیگا۔ عمران خان کی قیادت میں 42 سیاسی خاندان اور ان کے پس پردہ حواری زمین بوس ہو جائیں گے۔ اور اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے بیوروکریٹس اور سیاسی گماشتے یوم حساب سے گزریں گے۔ غریب اور محب وطن قبائل تحریک انصاف میں شامل ہوتے جائیں گے۔ ایک بڑے اسلامی بلاک کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جس میں پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، ازبکستان کرغرستان، ایران، تاجکستان اور قازقستان بوجہ لفظ ن شامل ہوں گے۔ چین بھی بوجہ لفظ ن کے ان ممالک کی کنفیڈریشن میں شامل ہو جائیگا۔ اس تمام کام میں عمران خان اہم کلیدی کردار ادا کریں گے اور اس کی قیادت بھی سنبھالیں گے کیونکہ ان کے نام کے آخر میں بھی لفظ ن آتا ہے۔ اس صدی کے آخری عشرے میں لفظ ن کو خاص اہمیت حاصل ہے اور عمران خان کا ستارہ اس صدی کے آخر میں عروج پر ہوگا۔ اس لئے انقلاب بھی آخری عشرے میں رونما ہوگا۔ ایسا طریقہ انتخاب عمل میں لایا جائیگا کہ ایک جماعتی نظام، وزیراعظم کا عہدہ ختم کر دیا جائیگا۔ مزید کہا ہے کہ پاکستانی سیاستدان اور عوام ایک بڑے سانپ کے منہ میں ہیں جہاں سے نکلنا ان کے لئے بہت مشکل ہے۔ عمران خان اس سانپ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔
یاد رہے کہ 28 جنوری 1991ء کو پاکستان کے مختلف اخبارات میں جو پیشگوئیاں شائع ہوئی تھیں ان میں یہ بھی تھا کہ عمران خان سیاست میں آئیں گے۔ پیشگوئی حرف بحرف سچ ثابت ہوئی۔ پاکستان کی نامور ہستیاں جن میں ڈاکٹر محبوب الحق، شیخ رشید، نسیم حسن شاہ، پیر افضل خان، منظور وٹو تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔
عمران خان ہنگامی سربراہ کے طور پر سامنے آئیں گے
 

ثمین زارا

محفلین
پاکستان میں ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ صرف حزب اختلاف کے سیاست دانوں پر ہر قسم کے الزامات لگائے جائیں اور اس مقصد کے لیے عدلیہ و دیگر اداروں کو بھی استعمال کیا جاتا رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ صرف نیازی صاحب پر لگنے والے ہر الزام کے ثبوت موجود ہیں۔ کچھ غیر ملکی عدالتوں میں ثابت ہوئے، کچھ حالات نے ثابت کیے جن میں کردار کی کمزوری، یہودیوں سے تعلقات بار بار اپنی کہی ہوئی باتوں سے پھر جانا بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کہ ان کا نام ہی یو ٹرن خان پڑگیا۔

دیگر سیاستدانوں کے خلاف ملک دشمنی، کرپشن سمیت بہت سے الزامات لگائے گئے لیکن آج تک کوئی ثابت نہیں ہوا۔ جس ایک جج نے ان کے خلاف فیصلہ دیا اسے غلط حرکتوں کی وجہ سے عدالت سے نکال دیا گیا۔
اللہ اللہ آج تو دروغ گوئی میں مریم بی بی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔


صرف نیازی صاحب پر لگنے والے ہر الزام کے ثبوت موجود ہیں۔
پیش کیجیئے ۔
جن میں کردار کی کمزوری
نواز ، شہباز، مریم، زرداری، سے لے کر طلال چودھری تک سب کے قصے دنیا جانتی ہے ۔
یہودیوں سے تعلقات بار بار اپنی کہی ہوئی باتوں سے پھر جانا بھی شامل ہیں۔

اور مودی سے یاریاں کیا یہودی لابی تک کا راستہ نہیں دکھاتیں ؟
یہاں تک کہ ان کا نام ہی یو ٹرن خان پڑگیا۔
جتنے U. V , W ٹرنز تمام سیاست دانوں نے مارے ہیں وہ آپ سمیت تمام لوگوں کو کہنے کی ہمت نہیں ہے ۔
دیگر سیاستدانوں کے خلاف ملک دشمنی، کرپشن سمیت بہت سے الزامات لگائے گئے لیکن آج تک کوئی ثابت نہیں ہوا۔
جب وہ آفسز ہی جل جائیں جہاں ثبوت ہوں، یا ثبوت چوری ہو جائیں، یا پولیس والے قتل ہو جائیں(ایان علی کیس وغیرہ) اس پر آپ جیسے اللہ میاں کی گائیں ایسا ہی سوچ سکتی ہیں ۔ عمران خان ایسے کام نہیں کرتا ۔


جس ایک جج نے ان کے خلاف فیصلہ دیا اسے غلط حرکتوں کی وجہ سے عدالت سے نکال دیا گیا۔
اس بات پر آپ کو نشان حیدر ملنا چاہئے ۔ آخر کو مدیر ہیں ۔ کیسی جرم کی داستان کے اصل کردار چھپا دیئے ۔ نواز شریف کے بیٹے مسجد نبوی میں اس جج سے ملیں اور میاں جی جاتی عمرہ میں ۔ بےچارہ جج ۔ کیسی ناقص ا لعقل قوم ہے افففف ۔
 

ثمین زارا

محفلین

جاسم محمد

محفلین
جب وہ آفسز ہی جل جائیں جہاں ثبوت ہوں، یا ثبوت چوری ہو جائیں، یا پولیس والے قتل ہو جائیں(ایان علی کیس وغیرہ) اس پر آپ جیسے اللہ میاں کی گائیں ایسا ہی سوچ سکتی ہیں ۔ عمران خان ایسے کام نہیں کرتا ۔
زرداری کا سرے محل کرپشن کیس کسی عدالت نے نہیں بلکہ مشرف کے این آر او نے ختم کیا تھا۔
Pakistan: Dropped corruption case may free up mansion cash for Zardari | Pakistan | The Guardian
اسی طرح نواز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کرپشن کیس کسی عدالت نے نہیں بلکہ مشرف کے ساتھ جدہ ڈیل نے ختم کیا تھا
Pakistan frees Sharif to exile in Saudi Arabia | World news | The Guardian

عمران خان تمام قومی چوروں کو اسی لئے زہر لگتا ہے کیونکہ وہ مشرف کی طرح کرپشن کیسز میں ان کو این آر او نہیں دے رہا۔ اور اس این آر او کو حاصل کرنے کیلئے یہ کرپٹ سیاسی خاندان کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں
 

جاسم محمد

محفلین
تو یہی تو ہو رہا ہے ۔ چیخیں اور ہنگامہ بےوجہ تو نہیں ۔ آج معافی دے دی جائے تو سب اپنے بلوں میں واپس ۔
گرینڈ نیشنل ڈائلوگ کا مقصد بھی فلاح عامہ نہیں بلکہ اپنے ذاتی کرپشن کیسز میں ڈھیل و ڈیل یعنی این آر او حاصل کرنا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
نواز شریف کے بیٹے مسجد نبوی میں اس جج سے ملیں اور میاں جی جاتی عمرہ میں ۔ بےچارہ جج ۔
جمہوری انقلابی جج ارشد ملک آئی ایس آئی کے ہاتھوں اتنا مجبور تھا کہ بادشاہ سلامت نواز شریف کے در پر وضاحتیں دینے خود حاضر ہو جایا کرتا تھا :)
 

ثمین زارا

محفلین
یہودی کی بیٹی ہونا جرم ہے؟ جب جمائمہ نے عمران خان سے شادی کی اس وقت وہ مسلمان ہو چکی تھی۔ شادی کے بعد وہ پاکستان آئی اور یہیں پر ان کے بچے پیدا ہوئے۔
مجھے تو صفدر اعوان پر بہت ترس آتا ہے ۔ کیسی خاتون ملی ہے اللہ رسولً کا کوئی خوف نہیں ۔ جھوٹ در جھوٹ دھڑلے سے بولتی ہے۔ مسلمان عورتیں ایسی ہوتی ہیں؟
 

جاسم محمد

محفلین
ووٹ کس کو دینا ہے اس پر سائنسی بنیادوں پر گہرا تجزیہ
بس ان کرپٹ سیاسی خاندانی کمپنیوں کو ووٹ نہیں دینا۔ ان کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت کو دے سکتے ہیں۔ اگر تحریک انصاف پسند نہیں تو جماعت اسلامی کو ووٹ دے دیں۔ اس کی لیڈرشپ خاندانی کرپشن سے پاک ہے۔
 

ثمین زارا

محفلین
صرف حکیم صاحب نے نہیں بلکہ ایک اور جہان دیدہ (میری مراد ڈاکٹر اسرار احمد صاحب سے ہے) نے بھی انہی شکوک کا اظہار کیا تھا
اور ان دونوں عظیم ہستیوں نے کہا تھا نواز، زرداری سمیت تمام کرپٹ سیاست دان دودھ کے دھلے ہیں ۔ یہ کبھی یہودی لابی کا حصہ نہیں بنیں گے، ہے نا؟
 

جاسم محمد

محفلین
مجھے تو صفدر اعوان پر بہت ترس آتا ہے ۔ کیسی خاتون ملی ہے اللہ رسولً کا کوئی خوف نہیں ۔ جھوٹ در جھوٹ دھڑلے سے بولتی ہے۔ مسلمان عورتیں ایسی ہوتی ہیں؟
یہودن جمائما خان نے ۱۵ سال پرانا بینک ریکارڈ نکلوا کر عمران خان کو عدالت سے صادق اور امین قرار دلوایا تھا۔ کیا کوئی مسلمان سابقہ بیوی یہ کارنامہ سر انجام دے سکتی ہے؟
Imran Khan Declared ‘Sadiq And Ameen’ By The Supreme Court – See How Twitterati Is Reacting To The Decision
 

الف نظامی

لائبریرین
ڈالر کی قیمت بڑھا کر پاکستان کا قرض جی ڈی پی کے سو فیصد سے زیادہ کر دیا گیا۔ اوپڑ دی اینکس دی تحڑیک انصاف دی
قرضہ تہاڈا پیو دیوے گا؟

 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ڈالر کی قیمت بڑھا کر پاکستان کا قرض جی ڈی پی کے سو فیصد سے زیادہ کر دیا گیا۔ اوپڑ دی اینکس دی تحڑیک انصاف دی
قرضہ تہاڈا پیو دیوے گا؟
ن لیگی جمہوری انقلابی معاشی پالیسیوں (مصنوعی ڈالر ریٹ) کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف دو سالوں میں مثبت سے منفی ہو گئے تھے۔ اسی لئے تحریک انصاف حکومت کو ڈالر مارکیٹ ریٹ پر لانا پڑا۔ وگرنہ پاکستانی روپیہ ارجنٹائن کی طرح دیوالیہ ہو کر ہائپر انفلیشن کا شکار ہو جاتا۔


 

ثمین زارا

محفلین
یہودن جمائما خان نے ۱۵ سال پرانا بینک ریکارڈ نکلوا کر عمران خان کو عدالت سے صادق اور امین قرار دلوایا تھا۔ کیا کوئی مسلمان سابقہ بیوی یہ کارنامہ سر انجام دے سکتی ہے؟
Imran Khan Declared ‘Sadiq And Ameen’ By The Supreme Court – See How Twitterati Is Reacting To The Decision
بھئی مسلمان بیویوں کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہوتی ۔ بےچاری غریب اپنے والد صاحب کے گھر میں رہتی ہیں ۔ ہاں قطری خط یا کیلبری فونٹ میں لکھی ٹرسٹ ڈیڈ قبول ہو تو ؟؟؟
 

ثمین زارا

محفلین
یہودن جمائما خان نے ۱۵ سال پرانا بینک ریکارڈ نکلوا کر عمران خان کو عدالت سے صادق اور امین قرار دلوایا تھا۔ کیا کوئی مسلمان سابقہ بیوی یہ کارنامہ سر انجام دے سکتی ہے؟
Imran Khan Declared ‘Sadiq And Ameen’ By The Supreme Court – See How Twitterati Is Reacting To The Decision
یہ ریکارڈ عموما ہر اس گھر میں بہت سنبھال کر رکھے جاتے ہیں جنہوں نے واقعی اپنی کمائی سے کچھ خریدا ہو ۔ جو منی لانڈرنگ کر کے خریدی ہوں اس کےکاغذات تو جان بوجھ کر چھپائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے 2006 میں اسٹیل مل بیچ کر 1993 میں فلیٹس خریدے ۔ اففف ہم بھی کیسی قوم ہیں جو سب برداشت کرتے ہیں ۔
 
Top