الف نظامی
لائبریرین
پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کی دوستی والا آپشن زیادہ سود مند ہے۔عربوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنا اینٹی ایران پالیسی کی وجہ سے ہے۔ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور برادرانہ تعلقات رکھتا ہے۔ اسلئے پاکستان کو غیر موجود اینٹی ایران جذبات کی وجہ سے اسرائیل کو تسلیم کرنے میں کوئی حاجت محسوس نہیں ہو رہی۔ غالبا عرب ممالک اپنی قدیم روایات یعنی “دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے” پر چل رہے ہیں۔ اسرائیل چونکہ ایران کا سخت ترین دشمن ہے اور اب کافی عرصہ سے ایران کے عرب ممالک سے تعلقات خراب چل رہے ہیں، اس لئے ان کا اسرائیل کو تسلیم کرنا دفاعی و معاشی طور پر فائدہ مند ہے۔ البتہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر کے ایران دشمنی مول نہیں لے سکتا۔