اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

بابا-جی

محفلین
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولِیس خُود براہِ راست مُلوث رہی یا اُسے کر دِیا گیا ہے اِس لیے اِس کیس کا کوئی نتیجہ نِکلنا ہر گُزرتے دِن مُشکل سے مُشکل تر ہوتا جائے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
حکومت نے نواز شریف اینڈ کمپنی کو سانحہ ماڈل ٹاون سے بچایا اور باہر بھیجا اور اس کے بدلے خفیہ ڈیل کی۔
باقی سب عوام کو بیوقوف بنانے کا ڈرامہ چل رہا ہے۔
بالکل۔ فوج کسی کو بھی سلیکٹ کر لے۔ اس کا سدا بہار لاڈلا نواز شریف ہی ہے۔
 
ثمین زارا

محفلین
نہیں۔ غلام النصیر چلاسی نے برسوں پہلے نواز شریف کو فوج سے پنگا لینے سے منع کیا تھا۔
بہت سوں نے یہ کوشش کی اور منہ کی کھائی ۔ پائے اور نہاری نے دماغ کو کسی قابل نہیں چھوڑا ۔ یہی حال بیٹی کا بھی ہے ۔ پوری پارٹی اور چچا کی ایک نہیں مانتی ۔
 
ثمین زارا

محفلین
والدہ کے نام پر سیاست بازِی جو بھی کرے، میرے لِیے کم از کم نا پسندیدہ ہی ہے چاہے وُہی کیوں نہ کریں جن کا اُن سے رِشتہ ہو۔ اگر وُہ ایسے غم کے موقع پر کُچھ غلط بھی کر بیٹھیں تو نظرانداز کرنا چاہیے تھا۔ یہ جواب ثمین زارا اور جاسم محمد کے لِیے ہے۔
پر جو اپنی ماں کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں ان کی شان میں بھی کچھ فرمائیے ۔ ہم تو ان ناہنجار لوگوں کو ہی برا کہہ رہے تھے کہ ماں کا تو لحاظ کیا ہوتا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت سوں نے یہ کوشش کی اور منہ کی کھائی ۔ پائے اور نہاری نے دماغ کو کسی قابل نہیں چھوڑا ۔ یہی حال بیٹی کا بھی ہے ۔ پوری پارٹی اور چچا کی ایک نہیں مانتی ۔
ثمین بہنا مجھے شدید اختلاف ہے حالانکہ میں ن لیگی نہیں ہوں مگر پائے نہاری مجھے بھی اچھے لگتے ہیں :)
 
جاسم محمد

محفلین
یہ اعداد و شمار یہاں کسی کے پلے نہیں پڑتے ۔ بےکار اتنی محنت کی ۔
یہ جب بھی معاشی شرح نمو کا گراف دکھا کر عمران خان کی حکومت کو ٹرول کریں تو جواب میں یہ والے گرافس پیش کر دیا کریں۔ ان کی اپنی سٹی گم ہو جائے گی :)
 
ثمین زارا

محفلین
پچھلے سات سال میں پختونخواہ میں کتنے سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بنیں ہیں؟
ایک سو سات ارب روپے لگا کر جو پشاور میٹرو کھٹا رہ پڑی ہے اس سے کتنے سکول بن سکتے تھے؟
یہ تو ماننا پڑے گا کہ شریف خاندان نے دکھاوے کے کام کر کر کے لوگوں کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی ختم کر دی ہے ۔ کے پی کے تعلیمی نظام کو دنیا میں سراہا گیا ۔ لوگوں نے پہلی مرتبہ پرائیویٹ اسکولز سے بچے نکال کر سرکاری اسکولوں میں ڈالے ۔ عمارتوں کو ٹھیک کیا ۔ اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی ۔ جدید طرز تعلیم سے روشناس کیا ۔ اور خالی اسکولوں اورکالجوں کو اپ گریڈ کیا ۔ نئے اسکول کالجز اور یونیورسٹیز بھی بنی ہیں ۔ یو ٹیوب اور گوگل پر دیکھ لیجیئے ۔ الیکشن سے پہلے کے تمام سرویز بتاتے ہیں کہ لوگ مطمئن ہیں ۔ محض ہوائی باتیں کرنا اور خوش ہونا کوئی عقل مندی نہیں ۔
 
جاسم محمد

محفلین
پر جو اپنی ماں کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں ان کی شان میں بھی کچھ فرمائیے ۔ ہم تو ان ناہنجار لوگوں کو ہی برا کہہ رہے تھے کہ ماں کا تو لحاظ کیا ہوتا۔
عموما سیاسی جماعتیں ناحق اموات پر سیاست کرتی ہیں۔ شریف خاندان دنیا کی پہلی سیاسی جماعت ہے جو طبعی اموات پر سیاست کرتی ہے۔
 
ثمین زارا

محفلین
ثمین بہنا مجھے شدید اختلاف ہے حالانکہ میں ن لیگی نہیں ہوں مگر پائے نہاری مجھے بھی اچھے لگتے ہیں :)
اب آپ کی سمجھداری چیک کرنی پڑے گی کہ کام کی بات سمجھ آتی ہے یا نہیں ۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ویسے یہ ہمیں بھی پسند ہیں پر رگوں میں دال سبزی بھی دوڑ رہی ہے ۔ :ROFLMAO:
 
ثمین زارا

محفلین
عموما سیاسی جماعتیں ناحق اموات پر سیاست کرتی ہیں۔ شریف خاندان دنیا کی پہلی سیاسی جماعت ہے جو قدرتی اموات پر سیاست کرتی ہے۔
یہ محترمہ ابھی تک سوشل میڈیا کا استعمال نہیں جانتیں ۔ ان کو معلوم ہی نہیں کہ اس کو کتنا استعمال کرنا ہے ۔ یہ برائیڈل میک اپ میں جلسے کرتی ہیں ۔ کاش کچھ پڑھ لکھ لیا ہوتا ۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تو ماننا پڑے گا کہ شریف خاندان نے دکھاوے کے کام کر کر کے لوگوں کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی ختم کر دی ہے ۔ کے پی کے تعلیمی نظام کو دنیا میں سراہا گیا ۔ لوگوں نے پہلی مرتبہ پرائیویٹ اسکولز سے بچے نکال کر سرکاری اسکولوں میں ڈالے ۔ عمارتوں کو ٹھیک کیا ۔ اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی ۔ جدید طرز تعلیم سے روشناس کیا ۔ اور خالی اسکولوں اورکالجوں کو اپ گریڈ کیا ۔ نئے اسکول کالجز اور یونیورسٹیز بھی بنی ہیں ۔ یو ٹیوب اور گوگل پر دیکھ لیجیئے ۔ الیکشن سے پہلے کے تمام سرویز بتاتے ہیں کہ لوگ مطمئن ہیں ۔ محض ہوائی باتیں کرنا اور خوش ہونا کوئی عقل مندی نہیں ۔
خیبر پختونخواہ ملک کا پہلا اور واحد صوبہ ہے جہاں ہر گھرانے کو دس لاکھ روپے تک کا طبی علاج خواہ وہ سرکاری یا نجی ہسپتال سے ہو ، بالکل مفت ہے۔
KP govt launches Sehat Sahulat programme for all residents of province - Pakistan - DAWN.COM
 
ثمین زارا

محفلین
یہ جب بھی معاشی شرح نمو کا گراف دکھا کر عمران خان کی حکومت کو ٹرول کریں تو جواب میں یہ والے گرافس پیش کر دیا کریں۔ ان کی اپنی سٹی گم ہو جائے گی :)
ہونی تو چاہئے پر اور ہوتی بھی ہو گی ۔ مگر یہ مانتے نہیں ۔ پتہ نہیں کیوں ۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ محترمہ ابھی تک سوشل میڈیا کا استعمال نہیں جانتیں ۔ ان کو معلوم ہی نہیں کہ اس کو کتنا استعمال کرنا ہے ۔ یہ برائیڈل میک اپ میں جلسے کرتی ہیں ۔ کاش کچھ پڑھ لکھ لیا ہوتا ۔
شاید محترمہ نے ابھی تک صرف ٹویٹ اور ری ٹویٹ کرنا سیکھا ہے۔ اگر رپلائی کرنا آتا تو کم از کم اپنے ٹویٹس کے نیچے کمنٹ تو پڑھ لیتی:)
 
ثمین زارا

محفلین
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولِیس خُود براہِ راست مُلوث رہی یا اُسے کر دِیا گیا ہے اِس لیے اِس کیس کا کوئی نتیجہ نِکلنا ہر گُزرتے دِن مُشکل سے مُشکل تر ہوتا جائے گا۔
مدعی سست گواہ چست ۔ اب تو اچھے حالات ہیں ۔ طاہر القادری کو اپنی کینیڈین نیشلنٹی کو چھوڑ کر یہ کیس خلوص دل سے لڑنا چاہئے ۔
 
ثمین زارا

محفلین
شاید محترمہ نے ابھی تک صرف ٹویٹ اور ری ٹویٹ کرنا سیکھا ہے۔ اگر رپلائی کرنا آتا تو کم از کم اپنے ٹویٹس کے نیچے کمنٹ تو پڑھ لیتی:)
سچ کہا ۔ میں نے ان کے فیس بک پیج کی ہر ہر پوسٹ پر اتنی گالیاں پڑہیں کہ تاب نہ رہی ۔ پھر بھی یہ "افسانہ لکھ رہی ہوں دل بےقرار کا" ٹائپ پوسٹیں بند نہیں کرتی ۔ حیرت ہے ۔
 
Top