اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

جاسم محمد

محفلین
بالکل۔ نہ جانے کونسی ن لیگی معاشی سائنس تھی جس میں ملکی معیشت ریکارڈ ترقی کر رہی تھی اور ایکسپورٹس یعنی آمدن مسلسل کم ہو رہی تھیں :)
image.png
 
جاسم محمد

محفلین
اللہ یہ سب لوگوں کو کیوں نہیں سمجھ میں آتا ۔ کیوں اتنے معصوم ہیں ۔
اسے معصومیت نہیں حماقت کہتے ہیں۔ مومن ایک سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا۔ شریف اور زرداری خاندان نے تو اس قوم و ملک کو متعدد بار ڈسا ہے۔
 
ثمین زارا

اگرہم کو بھی تعلیم سے محروم رکھا جاتا اور سارا دن روٹی روزی کی دوڑ دھوپ ہمارا مقدر ہوتی تو ہم بھی اسی طرح سوچتے ۔ علم آگہی دیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اورنج لائن پر تو ڈھائی تین سو ارب خرچ ہوں گے مگر ان پیسوں سے اسکول نہیں بنیں گے کہ کل کو غریب کا بچہ برابری نہ کرے ۔
 
شمشاد

لائبریرین

آپ کی بات سے ایک سو دس فیصد متفق، لیکن انہی پارٹیوں میں کچھ ایسے پڑھے لکھے جاہل بھی ہیں جو کسی طرح عقل کی بات نہیں کر سکتے۔

شہباز شریف کا بیان ریکارڈ پر ہے، جو اس کا آخری دن تھا، اس نے کہا کہ کل کو لوڈ شیڈینگ ہو تو مجھے الزام نہ دینا۔

کوئی پوچھے یہ اس قابل ہے کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کا وزیر اعلٰی بن سکے؟

وہ بلور جو ریلوے کا وزیر تھا، ایک انٹرویو کے اختتام پر جاتے ہوئے گندی گالی مائیک پر بک کر گیا تھا۔
 
یہی تو فرق ہے محض "پڑھے لکھے" اور "تعلیم یافتہ" میں ۔ آگہی ناقص تعلیم سے کیسے آئے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگرہم کو بھی تعلیم سے محروم رکھا جاتا اور سارا دن روٹی روزی کی دوڑ دھوپ ہمارا مقدر ہوتی تو ہم بھی اسی طرح سوچتے ۔ علم آگہی دیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اورنج لائن پر تو ڈھائی تین سو ارب خرچ ہوں گے مگر ان پیسوں سے اسکول نہیں بنیں گے کہ کل کو غریب کا بچہ برابری نہ کرے ۔

یہی تو فرق ہے محض "پڑھے لکھے" اور "تعلیم یافتہ" میں ۔ آگہی ناقص تعلیم سے کیسے آئے ۔
یہ جمہوری انقلابی کرپٹ خاندان گرفتاری کے خوف سے اپنی مرحوم مائیں پارسل کر دیتے ہیں۔ لیکن پھر بھی ان کا ووٹ بینک برقرار رہتا ہے۔ ایسی بے حسی کا اب کیا کیا جائے ؟
 
اور پھر خوشامدی صحافی کہتے ہیں کہ یہ شرعی طور پر جائز ہے ۔ افسوس صد افسوس ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جی یہی بات کہ محض اعداد و شمار کا گورکھ دھندا تھا ۔ حقیقی ترقی تو ناپید تھی ۔ کرنٹ اکاؤنٹ دیفیسٹ ہوشربا، قرضے حد سے زیادہ، تعلیم و صحت سمیت متعدد شعبے ناکام ۔ ڈالر کی اڑان کی مصنوعی روک تھام، سفید ہاتھی جیسے پراجیکٹس ۔ ایکسپورٹ صفر ۔ ۔ پھر کہتے ہیں اتنی ترقی تھی ۔ قرض کی مے پی کر دھمال ڈال رکھا تھا بس۔
عمران خان نے بھنگ کی کاشت کو لیگلائز کر دیا ہے ، خوب دھمال ڈالیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ جمہوری انقلابی کرپٹ خاندان گرفتاری کے خوف سے اپنی مرحوم مائیں پارسل کر دیتے ہیں۔ لیکن پھر بھی ان کا ووٹ بینک برقرار رہتا ہے۔ ایسی بے حسی کا اب کیا کیا جائے ؟
انتہائی افسوسناک، انتہائی افسوسناک
 
Ali Baba

محفلین
تو کیا؟ یہ دواؤں میں بھی استعمال ہوتی ہے ۔
یہ کہاں مانیں گے، یہ ملاؤں کی لکیر کے فقیر ہیں۔ انہوں نے کہا تصویر بنوانی حرام ہے انہوں نے کہا حق ہے، انہوں نے کہا اب تصویر بنوانے سے کچھ نہیں ہوتا انہوں نے کہا جی مولانا۔

اُنہوں نے کہا، لاؤڈ اسپیکر شیطان کی آواز ہے، جو اس کا استعمال ترک کرے سو شہیدوں کے برابر ثواب کمائے، اِنہوں نے کہا مرحبا۔ اُنہوں نے کہا اب ہماری تقریریں لاؤڈ اسپیکر میں ہونگی انہوں نے کہا جی مولانا۔

اُنہوں نے کہا الکوحل ہر طرح سے حرام ہے، انہوں نے کہا سچ ہے۔ انہوں نے کہا نہیں صرف پینا حرام ہے، داوئی میں یا پرفیوم میں ہو تو کچھ نہیں ہوتا، انہوں نے کہا جی مولانا۔

اب بھنگ کے پیچھے اپنی محدود عقل استعمال کر رہے ہیں اور الٹی سیدھی ہانک رہے ہیں، جس دن کسی قادری یا فضل الرحمٰن یا کسی ترچھی ٹوپی والے مولانا نے کہہ دیا کہ نہیں دوا میں استعمال ہو سکتی ہے تو انہوں نے چپکے سے آمین کہہ لینی ہے، انشاءاللہ۔
 
Top