حسان خان
لائبریرین
مسئلہ یہ ہے کہ نائن زیرو نے قائد الطاف حسین کی پوری تقریر بمع سیاق و سباق کے پیش کر دی ہے کہ یہ بات کس تناظر میں کہی گئی۔ مگر افسوس کہ مخالفین اپنے پروپیگنڈہ پر قائم رہیں گے اور کوئی حقیقت انکے جھوٹے الزام کو اب تبدیل نہیں کر سکتی۔جنگ اخبار کی یہ رپورٹ کافی نہیں، بلکہ ہارون رضا صاحب کی ویڈیو دیکھنی چاہیے کیونکہ انہوں نے بہت اچھے طریقے سے ان مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اگر مجھے یہ ویڈیو ملی تو اسے بھی یہاں پوسٹ کر دوں گی۔
ہائے یہ بیچارے! ہمیشہ الطاف بھائی کوئی حد درجے کی جاہلانہ بات کر دیتے ہیں اور یہ لوگ پھر تاویلات اور توجیہات پیش کرتے رہتے ہیں۔ 'محبِ وطن' الطاف کی وہ مشہورِ زمانہ ویڈیو تو یاد ہی ہوگا جہاں وہ بھارت میں بیٹھ کر شور مچا رہا تھا کہ پاکستان کا بننا اس صدی کی سب سے بڑی غلطی تھی؟ اُس کی بھی تاویلات پیش کرنے کا بھاری کام انہی لوگوں کو اپنے ذمے لینا پڑا تھا۔
یہ لوگ بھی جی ہی جی میں الطاف کو گالیاں دیتے ہوں گے کہ الطاف بھائی سوچ سمجھ کر بولا کرو، آپ تو بول کر چپ ہو جاتے ہیں لیکن جگہ جگہ جواب ہمیں دینا پڑتا ہے۔