نبیل
تکنیکی معاون
نبیل بھائی،
مسئلہ یہ ہے کہ "جاگ پنجابی جاگ" کے نعرے کی ایک تاریخ ہے اور اس حوالے سے پہلے سے ہی دوسرے صوبوں اور دوسری جماعتوں کے اعتراضات تھے۔ اسکے بعد جب شہباز شریف کی تقریر میں نے سنی کہ جس میں وہ نواز لیگ کی جگہ پنجاب کے خلاف سازشیں کرنے کے الفاظ استعمال کرے، اور پھر نواز لیگ کی جگہ پنجاب پر شب خون مارنے کے الفاظ کا ذکر کرے، اور اس پر عوام کو اتنا طیش دلائے کہ وہ پھر سے جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگانا شروع کر دے۔۔۔۔ تو اسکا آخری نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ٹھیک یا غلط کی بحث میں پڑے بغیر نفرتیں پھیلی ہیں۔
اب رہا یہ مطالبہ کہ میں شہباز شریف کی اس تقریر کا لنک پیش کروں، تو افسوس کہ انسان کے بس میں ہر چیز نہیں ہے۔ آپ لوگوں کو میری زبان پر یقین کرنا ہے تو ٹھیک، ورنہ جو آپ کی مرضی۔
اگلا سوال ہے کہ آپ لوگوں کو ان تمام سیاستدانوں [اے این پی، پیپلز پارٹی، فضل الرحمان، اور چند صحافی جن کے مضامین کا لنک اوپر والی پوسٹوں میں موجود ہے] کی مذمت کو بطور ثبوت لیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کی رائے ہے کہ نہیں لیا جا سکتا تو میں آپ کی رائے کا احترام کر سکتی ہوں، مگر امید رکھتی ہوں کہ آپ مجھے بھی آزادی دیں گے کہ میں اپنی آزادانہ رائے رکھوں۔
سب باتیں ایک طرف، مگر ایک حقیقت ایسی ہے جس سے کوئی فرار ممکن نہیں اور وہ یہ کہ نواز لیگ کی طرف سے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ ایک حقیقت ہے اور اس پر پہلے سے موجود اعتراضات بھی ایک حقیقت [چاہے یہ اعتراضات صحیح ہوں یا نہ ہوں] اور یوں جب یہ نعرے لگتے ہی رہیں گے تو غلط یا صحیح مگر نفریں پھیلتی ہی رہیں گی۔ تو کیا یہ مناسب نہ ہو گا کہ اس نفرت کے اس بہانے کو ختم ہی کر دیا جائے اور یہ نعرہ نہ ہی لگایا جائے؟
مہوش بہن، آپ کو نہایت غلط فہمی ہوئی ہے کہ ہم آپ کو کوئی رائے رکھنی کی آزادی نہیں دے رہے، اور نہ ہی یہاں آپ کی ذات گفتگو کا موضوع ہے۔ بہرحال، یہاں پر آنے والے باقی لوگ اتنے پرلے درجے کے احمق بھی نہیں ہیں کہ انہیں صرف فضل الرحمن کے شر انگیز بیان دکھا کر اسے ناقابل تردید حقیقت سمجھنے پر مجبور کیا جائے۔ یا یہ سمجھا جائے کہ وہ فرار کی راہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ آپ کو اپنی رائے ظاہر کرنے کی آزادی ضرور ہے لیکن موضوع پر رہ کر بات کریں۔
میں ہرگز نواز شریف کو فرشتہ نہیں سمجھتا، اور نہ ہی اس کا ماضی بہت مثالی ہے۔ لیکن موجودہ عوامی تحریک کو جھوٹ پر مبنی نفرت انگیز پراپگینڈا کے ذریعے اسے صرف پنجاب کی تحریک قرار دینا انتہائی شرمناک امر ہے۔
اگر آپ شہباز شریف کی تقریر کا لنک نہیں پیش کر سکتیں تو کم از کم اپنی یادداشت سے ہی اس کا کچھ اقتباس پیش کر سکتی ہیں جس سے سے یہ ظاہر ہوتا ہو کہ پنجابیت کا نعرہ لگایا گیا تھا۔
اور مجھے دوسرے سوال، یعنی سندھ دھرتی کی توہین والے معاملے کا بھی کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ کوئی دوست اس معاملے میں بھی میری مدد کریں۔