نواز شریف نے پنجاب کارڈ کھیلا، یہ بات میں تب مانتا اگر نواز شریف صرف عدلیہ کی بحالی پر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان نہ کرتا بلکہ وہ پنجاب حکومت اسی وقت واپس لیتا اور اپنے آپ پر نااہلی والے فیصلے کو اس وقت ختم کرواتا، گورنر راج ختم کرواتا اور کچھ وزارتیں بھی لے لیتا لیکن اس نے افتحار چودھری کی بحالی پر عوام کی اس طاقت کو گھروں میں بھیج دیا
حالات اس وقت اس پوزیشن میں تھے، حکومت اس قدر ڈری ہوئی اور دباؤ کا شکار تھی کہ وہ کسی بھی شرط پر لانگ مارچ رکوانا قبول کر لیتی
مگر نواز شریف نے اس عظیم عوامی اجتماع کو اپنے کسی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا، اور حکومت کی یقین دہانی کہ وہ شریف برادران کی نااہلی کے خلاف اپیل کرے گی پر اکتفا کر لیا، حالانکہ حکومت جتنے وعدے کر کے توڑ چکی ہے وہ بالکل ناقابل اعتبار ہو چکی ہے
اور مجھے افسوس ہے ان لوگوں کی عقل پر جو فضل الرحمن جیسے غداروں کے بیانات کی تصدیق کرتے ہیں
جو بی بی سی جیسے متعصب اور اسلام دشمن چینل کی رپورٹوں کو قابل اعتبار جانتے ہیں
مجھے نہیں علم آپ اب مانتے یا تب مانتے یا کبھی نہیں مانتے۔
میں نے سیدھے سے حقائق بتائے ہیں کہ شریف برادران اور دیگر لیگی رہنما نعرے لگا رہے ہیں کہ"پنجاب کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں" اور "پنجاب پر شب خون مارا گیا ہے" یہ اُس نفرت کا سبب ہیں کہ جس کی بنا پر ایک طرف "جاگ پنجابی جاگ، تیری پگ نوں لگ گئی آگ" کے نعرے لگنا شروع ہو گئے تو دوسری طرف متحدہ، فضل الرحمان اور اے این پی اور پیپلز پارٹی سب نے اس کی مذمت کی ہے اور یقینی طور پر ایسی باتیں کہنا لیگی لیڈروں کی جانب سے بے وقوفی ہے جس کی وجہ سے بس نفرت ہی پھیلی ہے۔ آپ چاہے اب لاکھ یہ نفرت پھیلنے کا انکار کرتے رہیں، مگر ایک دن یہ حقیقت آپ کے سامنے کھڑی ہو گی۔
اور کیا نواز شریف کو واقعی آپ شریف مانتے ہیں؟
تو کیا وجہ ہے کہ نواز شریف نے یہ لانگ مارچ اپنی حکومت گر جانے تک نہیں کیا؟
اور اب جب اپنے منہ سے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کہہ رہا ہے کہ اُس کا لانگ مارچ میں اپنا کوئی مفاد نہیں بلکہ اس کا مقصد صرف افتخار چوہدری کی بحالی ہے ۔۔۔۔ تو پھر افتخار چوہدری کی بحالی کے بعد وہ کس طرح لوگوں کو منہ دکھاتا اگر وہ لانگ مارچ ختم نہ کرنے کا اعلان کرتا اور کہتا کہ لانگ مارچ نواز کی پنجاب میں حکومت بن جانے تک جاری رہے گی؟
بہرحال مانیں نہ مانیں اور ان جیسے سیاستدانوں کے ہاتھوں آپ کو بے وقوف بننا ہی ہے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ وہی کرپٹ نواز شریف ہے جس کی اتفاق فاؤنڈریز ضیا الحق کے زمانے میں چمکیں اور اس کے دور میں پاکستان تباہی اور بینک کرپٹ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا [صرف انکی کرپشن کے باعث] اور اس وقت پاکستان کی بچایا تو اُسی مشرف نے آ کر بچایا کہ جسے آج آپ گالیاں اور وطن فروش اور غدار قرار دے رہے ہیں۔
لاکھ سر پٹخ لیں، لاکھ پروپیگنڈہ کر لیں، لاکھ دوسروں کے لب چپ کروا لیں، مگر یہ حقیقت تبدیل ہونے والی نہیں کہ جب نواز لیگ گیا تو پاکستان کا فارن ایکسچینج ڈیرھ سو ملین ڈالر وغیرہ کے قریب ہی رہ گیا تھا اور ڈر تھا کہ پاکستان آج بینک کرپٹ ہوا یا کل ہوا۔۔۔۔۔۔ مگر صدر مشرف نے انہیں مشکل حالات میں گیارہ ستمبر سے پہلے اپنی محنت و لگن سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا اور اسی معیشت کو کسی قسم کی امریکی امداد کے بغیر 3 بلین ڈالر تک لے گیا [نواز شریف کی نسبت 15 گنا زیادہ]۔
کتنا اندھا تعصب ہے لوگوں میں کہ اتنی صاف حقیقت بھی دیکھنے کے قابل نہیں۔