ایویں ہی!

فہیم

لائبریرین
یار تشریح نہیں
لفظی ترجمہ چاہیے۔
مثلاً اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ یار فہیم ادھر کیوں کھڑے ہو ؟ یا کیوں مسکرا رہے ہو ؟
اور آپ کہنا چاہیں کہ "ایویں " یا "ایویں ہی"۔ تو آپ انگریزی میں کیسے کہیں گے ؟

اس کے لیے تو کوئی سلینگ مارنا پڑے گا لاکر۔
چلیں سوچتے ہیں اس کا بھی کچھ :)
 

عثمان

محفلین
سوچ میرے بھائی کچھ سوچ!
انگریزی میں کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن ایویں کے ہم پلہ نہیں۔ :sick:
 

مقدس

لائبریرین
بھیا سوچنے والا کام اتنا مشکل ہوتا ہے
آپ اور فہیم بھیا کر لیں ناں پلیززز
 

عسکری

معطل
بس اب یہ اتنا بڑا مسئلہ بھی نہیں عثمان بھائی ہم کہہ دیں گے تیرا کیا جا اپنا کام کر ہم چاہے جہاں کھڑے ہوں:idontknow:
 

عثمان

محفلین
نہیں بھئی۔
اب آپ کو بھی سوچنا پڑے گا۔
جس جس نے دخل دیا سب کو سوچنا پڑے گا۔
ورنہ یہ مسئلہ آپ کو بھی اسی طرح تنگ کرے گا جیسے مجھے کر رہا ہے۔
رات کو بستر پر کروٹ بدلتے وقت ، کھانا کھاتے وقت ، کلاس میں لیکچر سنتے وقت ، ڈرائیور کرتے وقت ، جاب پر کام کرتے وقت، کسی سے گفتگو کرتے وقت ، اچانک آپ کے ذہن میں سوال با بار کودے گا کہ آخر ایویں کی انگریزی کیا ہے ؟
:(:(
 
Top