انٹرویو ایک انٹر ویو مقدس کے ساتھ

فہیم

لائبریرین
سعود بھائی اس کو غصہ بہت آتا ہے۔ اور غصے میں یہ رونا شروع کر دیتی ہے اور ہاں رونے سے پہلے دو تین دروازے زور زور سے بند کرتی ہے تا کہ گھر والوں کو علم ہو جائے کہ وہ غصے میں ہے۔

یہ تو معلومات میں اضافے والی بات ہے :)
 

مقدس

لائبریرین
فائنلی !
میں بھی کچھ پوچھ لیتا ہوں بکوز سب کھ رہے ہیں!;)
لیجیے اپیا

ہی ہی ہی اس سوال کا جواب سعود بھیا نے بالکل ٹھیک دیا ہے۔۔چاکلیٹ اور آئسکریم میری سب سے پسندیدہ چیزیں ہیں۔۔ اس کے علاوہ فش اور سیلڈ بہت پسند ہیں


کوئی بھی نہیں۔۔ بہت ڈرپوک ہوں


3:-پسندیدہ شخصیت محفل میں؟
بہت سی پر اگر کسی ایک کا لکھنا ہے تو وہ واقعی میں شمشاد بھیا



4:-سب سے زیادہ پیار کس کو کرتی ہیں؟
اپنے سے وابستہ ہر رشتے سے۔۔


5:-سب سے زیادہ مس کس کو کرتی ہیں؟
اپنے بابا کو۔۔ اگر وہ ہوتے تو دنیا کی ہر خوشی میرے پاس ہوتی

6:- سب سے زیادہ ڈش کونسی بناتی ہیں؟
فش

7:- جناب کو غصہ کب آتا ہے ؟
زیادہ نہیں آتا۔۔ بلکہ کم آتا ہے پر جب آتا ہے تو بہت زوروں کا آتا ہے

8:- آپ دونوں کی بھلی لڑائی کب ہوئی؟
کوئی بڑی لڑائی تو کبھی نہیں ہوئی لیکن چھوٹی چھوٹی کھٹ پٹ تو شادی سے پہلے سے چلتی آ رہی ہے۔۔ جب نہ ہو تو کچھ کمی لگتی ہے

کوئی بھی نہیں۔۔ ناں تو میں موویز دیکھتی ہوں اور نہ ہی ٹی وی ڈرامہ

10:- اور ہاں اب تک زندگی کیا کچھ سیکھا؟؟
بہت کچھ۔۔ ہر دکھ کے بعد سکھ اور اندھیرے کے بعد روشنی۔۔۔ ہم سے کچھ چھن جائے تو اس کے بدلے اس سے بھی زیادہ نوازتا ہے اللہ بس شرط ہے کہ گلہ نہ کرو۔ بس صبر کرنا سیکھ لو
 

مقدس

لائبریرین
ایک بار پھر ہم کوشش کرتے ہیں کہ مقدس بٹیا رانی کے حصے کے سوالات کے جوابات ان کی آمد سے پہلے لکھ دیں۔ وہ آئیں گی تو جو مرضی جواب دیں گی۔ آخر کو ہم بھی تو دیکھیں کہ اپنی دلاری بہن کو کتنا جانتے ہیں۔ :) :) :)


کھانے میں تو ان کو ناشتہ، لنچ اور ڈنر سبھی کے نام پر فقط چاکلیٹ اور آئس کریم ملتی رہے تو اف نہیں کرنے والیں۔ ویسے سلاد اور پیٹسا بھی کافی پسند کرتی ہیں۔ مقدس مارکہ گاجر کا حلوہ پورے جذب سے بناتی ہیں۔ :) :) :)


پیٹ تو انھیں اپنا ہی پسند ہونا چاہئے اگر اس میں درد نہ ہو اور بھوک نہ لگے۔ ویسے پیٹ سے مراد پالتو جانور ہے تو ان سے ہماری دلاری بٹیا رانی بہت دور رہنا چاہتی ہیں۔ ان کو بلی اور کتوں سے ذرا بھی رغبت نہیں۔ :) :) :)


اگر ایک ہی نام لینا ہو تو بلا شبہہ شمشاد بھائی۔ ہاں اگر کئی نام لینے ہوں تو فہرست طویل ہوگی۔ :) :) :)


خود کو چھوڑ کر باقی سبھی سے۔ :) :) :)


اپنے بابا جانی کو۔ اللہ ان کو جنت الفردوس سے نوازے۔ آمین! :) :) :)


ان کا اپنا بس چلے تو کھانا بنانے اور کھانے کو سرے سے خارج از فہرست کر دیں۔ بہر کیف مرغی اور مچھلی وغیرہ اکثر بناتی ہیں۔ اور ہاں سلاد عموماً ہر کھانے کا لازمی جزو ہے۔ :) :) :)


سنجیدہ قسم کا غصہ تو شاز و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ کبھی کبھار تھوڑی دیر کو شکوہ کناں ہو جائیں یا بے زاری سوار ہو جائے تو بات اور ہے۔ ورنہ عموماً غصے کے نام پر تھوڑی سی جھلاہٹ دیکھنے کو ملتی ہے جو کسی خوشگوار بات سے مسکان میں بدل جاتی ہے۔ :) :) :)


"بھلی" لڑائی تو اچھی لڑائی کو کہتے ہوں گے؟ شاید آپ کا مطلب پہلی لڑائی سے ہے، اگر ہاں تو اس میں دونوں کون ہیں؟ اگر دوسرے سے مراد تیمور بھائی ہیں تو ان سے شادی سے پہلے ہی ان کی لڑائیاں چلتی چلی آ رہی ہیں جو کہ ہنوز جاری است۔ :) :) :)


فلموں سے دلچسپی نہیں رکھتیں اس لئے ہمیں شبہہ ہے کہ کوئی پسندیدہ ایکٹر جیسی چیز ان کے لئے معنی رکھتی ہوگی۔ :) :) :)


یہ بتانے والی چیز نہیں۔ :) :) :)
ویسے ہمیں لگتا ہے کہ انھوں نے یہ سیکھا:
ان مع العسر یسرا
یعنی بے شک ہر پریشانی کے ساتھ آسانی ہے۔ :) :) :)

سو سوئیٹ سعود بھیا۔۔ آپ اتنا زیادہ جانتے ہیں مجھے۔۔۔ ہیں ناں
 
ویسے اس بات پر احتجاج بلند کیا جانا چاہئے کہ بٹیا رانی نے جوابات دینے میں ہماری نقل کی ہے (جس کا نہ صرف یہ کہ انھیں حق حاصل ہے بلکہ چاہ کر بھی ان کو باز نہیں رکھا جا سکتا۔) ویسے بغیر ہمارے جوابات پڑھے جواب دیتیں تو دیکھتے کہ کیا کچھ وہی لکھا جو بٹیا رانی لکھتیں۔ ایسے تو ان کا جواب پوری طرح ہمارے جوابات سے متاثر ہو کر رہ گیا۔ :) :) :)
 

مقدس

لائبریرین
ویسے اس بات پر احتجاج بلند کیا جانا چاہئے کہ بٹیا رانی نے جوابات دینے میں ہماری نقل کی ہے (جس کا نہ صرف یہ کہ انھیں حق حاصل ہے بلکہ چاہ کر بھی ان کو باز نہیں رکھا جا سکتا۔) ویسے بغیر ہمارے جوابات پڑھے جواب دیتیں تو دیکھتے کہ کیا کچھ وہی لکھا جو بٹیا رانی لکھتیں۔ ایسے تو ان کا جواب پوری طرح ہمارے جوابات سے متاثر ہو کر رہ گیا۔ :) :) :)

ہی ہی ہی بھیا۔۔ اب میں آپ کو غلط ثابت کرنے کے لیے جھوٹ تو نہیں بول سکتی ناں
ہی ہی ہی
اب اگر آپ کو میرے جوابات کا پہلے سے ہی پتا ہے تو کیا ہو سکتا ہے اب
 
کوپیڈ سوالات!


ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
بہت زیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟:tongue:
 
Top