انٹرویو ایک انٹر ویو مقدس کے ساتھ

مقدس

لائبریرین
میں تو بس رات کو لیپ ٹاپ یوز کرتی ہوں
باقی کاٹائم موبائل سے ہوتی ہوں

نہیں اس کو خود انویزیبل کیا ہے ناں
 

عثمان

محفلین
پتا نہیں یہ سوال پوچھا گیا کہ نہیں ، اگر پوچھا گیا تو لنک دے دینا۔
کن ممالک کا سفر کر چکی ہو۔ اور کن ممالک کے سفر کا ارادہ ہے ؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
لگے ہاتھوں میں بھی ایک سوال داغ دوں۔

رونا تو تمہیں بات بات پر آتا ہے۔

کوئی جذباتی قسم کا ڈرامہ دیکھتے ہوئے، ایسی کوئی کہانی پڑھتے ہوئے یا کوئی واقعہ سُنتے ہوئے یا سناتے ہوئے بھی تمہارا رونا شروع ہو جاتا ہے یا خود پر قابو رکھتی ہو؟
 

مقدس

لائبریرین
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟

جلدی ریلیکس ہو جاتی ہوں، زیادہ دیر تک کسی چیز کو سر پر سوار نہیں کرتی۔

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟

بہت کم آتا ہے۔۔

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟

کبھی کبھی کسی چھوٹی بات پر آجائے اور کبھی بہت بڑی بات پر بھی نہیں آتا

غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟

دروازے کی شامت آ جاتی ہے۔

بہت زیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟

بہت بولتی ہوں اور بہت ہنستی ہوں۔

کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

اچھی خاصی۔۔

گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟

اپنے بابا سے اور اب امی سے

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

زیادہ شئیر نہیں کرتی۔۔ اسپیشلی کوئی دکھ والی بات
لیکن اب تیمور سے کرتی ہوں کیونکہ ان کے پاس اکثر حل ہوتا ہے

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

بالکل ۔۔

ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

بہت کم ناراض ہوتی ہوں۔۔ اور زیادہ دیر کے لیے ہوتی بھی نہیں کیونکہ مجھ سے ناراض رہا ہی نہیں جاتا۔
 

مقدس

لائبریرین
پتا نہیں یہ سوال پوچھا گیا کہ نہیں ، اگر پوچھا گیا تو لنک دے دینا۔
کن ممالک کا سفر کر چکی ہو۔ اور کن ممالک کے سفر کا ارادہ ہے ؟ :)

بس ایک بار پاکستان گئی تھی۔۔ بہت پہلے۔۔ کچھ خاص یاد نہیں اس کا مجھے تو اور اس کے بعد اسکول کالجز ٹرپ کے ساتھ پیرس، اسکاٹ لینڈ ، ویلزز وغیرہ جاتے رہے ہیں
 

مقدس

لائبریرین
لگے ہاتھوں میں بھی ایک سوال داغ دوں۔

رونا تو تمہیں بات بات پر آتا ہے۔

کوئی جذباتی قسم کا ڈرامہ دیکھتے ہوئے، ایسی کوئی کہانی پڑھتے ہوئے یا کوئی واقعہ سُنتے ہوئے یا سناتے ہوئے بھی تمہارا رونا شروع ہو جاتا ہے یا خود پر قابو رکھتی ہو؟

بالکل روتی ہوں اور دھواں دار روتی ہوں۔۔ اسپیشلی اسٹوریز پڑھ کر
 

عثمان

محفلین
یہ بتاؤ :
کونسا دن پسند ہے ؟
کونسا موسم پسند نہیں ؟
کون برا لگتا ہے ؟
اگر ٹائم مشین دستیاب ہو تو کس صدی میں جانا پسند کرو گی ؟
اگر لڑکا ہوتی تو ؟
کہاں رہنا چاہو گی ؟
:cool::whistle:
 

مقدس

لائبریرین

کیا بتاؤں بھیا :)


سارے دن اچھے ہیں، پر جمعہ کی تو کیا بات ہے۔۔ دو دن کی چھٹی جو ہوتی ہے اس کے بعد :)

کونسا موسم پسند نہیں ؟

سردی کا موسم اچھا نہیں لگتا زیادہ۔۔


کوئی بھی نہیں۔


اگر ٹائم مشین دستیاب ہو تو کس صدی میں جانا پسند کرو گی ؟

زیادہ دور نہیں۔۔ بس ان دنوں میں جب بابا تھے۔۔



تو بالکل اپنے بابا جیسی ہوتی۔۔


کہاں رہنا چاہو گی ؟

یہیں ۔۔ یوکے میں۔۔ اپنے گھر ۔۔۔



:p
 
Top