انٹرویو ایک انٹر ویو مقدس کے ساتھ

شمشاد

لائبریرین
محترم بھائی
چائے نہ پیئیں گی تو رنگ کالا نہ ہوگا ۔
رنگ کالا نہ ہوا تو بیوٹی کریم نہ بکے گی ۔
بیوٹی کریم نہ بکی تو بیوٹی کریم بنانے والے فاقے کریں گے ۔
تو پھر ذمہ دار کون ہو گا ۔ ؟
سو چائے پی لینی بہتر کہ دوسروں کا رزق چلتا رہے ۔
یعنی کہ مقدس کے ساتھ ملکر نایاب بھائی اپنے سے مخالفت مول لے رہے ہیں۔ کوئی بات نہیں۔ نبڑ لاں گا۔
 

نایاب

لائبریرین
یعنی کہ مقدس کے ساتھ ملکر نایاب بھائی اپنے سے مخالفت مول لے رہے ہیں۔ کوئی بات نہیں۔ نبڑ لاں گا۔
محترم بھائی
میری کمزوری ہیں یہ بہنیں یہ بیٹیاں ۔
اللہ انہیں سدا اپنی امان میں رکھتے ان کے لیے سفر زندگی کو آسان فرمائے آمین
ان کی موافقت میں ہر مخالفت دل و جان سے قبول ہے ۔
 

مقدس

لائبریرین
بھیا پہلے طبعیت کی خرابی کی وجہ سے ہاسپٹل میں تھی
پھر آؤٹ آف سیٹی جانا پڑا
آج واپسی ہو رہی ہے
اس لیے غائب تھی
 

نایاب

لائبریرین
بہت ہی دلچسپ انٹرویو ہے، میں نے رات بھر بیٹھ کر بہت انہماک سے ان 26 صفحوں کو پڑھا ہے۔
محترم بھائی
مجھے یہ انٹرویو پڑھنے کے لیئے تین دن لگے تھے ۔
"اردو میں انگلش " انگلش میں اردو " ۔
اور اٹکل پچو سمجھ بھی لیا تھا ۔
بلاشبہ بٹیا رانی کے جوابات نے انٹرویو کو تشنہ نہیں رہنے دیا ۔
 

نایاب

لائبریرین
ابھی میں سوچ رہا تھا کہ اس سلسلے کو پھر سے آگے بڑھایا جائے اور مزید سوال جواب ہو جائیں۔
چلیں پھر ابتدا کرتے ہیں پاک نام سے
مقدس بٹیا سے پوچھتے ہیں کہ
کیا آپ بچپن میں ضد کرتی تھیں ۔ ؟
بچپن میں آج کل میں کیا فرق محسوس کرتی ہیں ۔ ؟
کیا آپ اک سڑیل جھگڑالو بہنا رہی ہیں ؟
 

مقدس

لائبریرین
چلیں پھر ابتدا کرتے ہیں پاک نام سےمقدس بٹیا سے پوچھتے ہیں کہہ

کیا آپ بچپن میں ضد کرتی تھیں ۔ ؟

نہیں بہت زیادہ نہیں لیکن جو ضد کی، وہ بابا سے ہی کی تھی.

بچپن میں آج کل میں کیا فرق محسوس کرتی ہیں ۔ ؟

بہت فرق ہے بھیا، تب ہر ذمہ داری سے آذاد ایک لائف تھی اور اب ذمہ داریوں سے بھرپور لائف

کیا آپ اک سڑیل جھگڑالو بہنا رہی ہیں ؟

بالکل بھی نہیں لیکن اب ہو گئی ہوں شاید :)
 

ساجد

محفلین
اپنے نصف بہتر سے

ایسے ہی بولتے ہیں ناں
ہاں بالکل ایسے ہی بولتے ہیں۔ پر نصف بہتر سے کیا جانے والا جھگڑا تو بیویوں کا فرضِ عین ہوتا ہے ۔ایسا نہ ہو تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ بندہ اب بندہ نہیں رہا بلکہ شوہر بن گیا ہے۔:)
 
Top