ویسے لفظ ’وہی‘ نہیں ’وحی‘ ہے ۔ میں نے کبھی نعوذ باﷲ دعویٰ نبوت نہیں کیا کہ مجھ پر وحی نازل ہو گی۔ لیکن یہ بات جو بھی میڈیا سے تعلق رکھتا ہے اسے معلوم ہے کہ بہت سے بلاگرز بڑی قوتوں کے پے رول پر ہیں۔ صرف بلاگرز ہی نہیں صحافی، اہلِ قلم اور سیاستدان بھی خریدے گئے ہیں۔ اور بہت سے محض نادانستگی میں ان کے پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر ان کے لئے کام(فساد) ’فی سبیل اﷲ‘ بھی کر رہےہیں۔
آپ کے اور میرے نقطہ نظر میں فرق یہاں سے ہی واضح ہو جاتا ہے کہ آپ کے نام کے ساتھ مقام میں پاکستان کا پرچم بناہواہے لیکن اس کے ساتھ No God’s Land بھی لکھا ہوا ہے۔ جبکہ میں پاکستان کو اور پوری دنیا ہی نہیں کائنات کو God’s Land سمجھتا ہوں۔ تو ہماری دال کیسے گل سکتی ہے؟
اس پورے قصے کا افغانستان اور طالبان سے کیا لینا دینا ہے آُ پ شاید موضوع کا عنوان بھول گئے ہیں
اس کا بھی ٹاپک پر اثر نہیں پڑتا میں مسلم نہیں ہوں پر میری ایک سوچ ہے فکر ہے جو کہ میں ڈیفنڈ کرتا ہو دلائل سے اس میں دال گلنے نا گلنے کی بات ہی نہیں ۔
آپ کو شاید موضوع میں لفظ تکفیری بھولا ہے، اور گفتگو میں جس کا حوالہ آپ نے دیا ہے گفتگو فقط اسلام کے غلبے کے موضوع پر ہے۔ آپ شاید بغیر گفتگو سنے ہی بلاگ لکھ رہے ہیں۔ اور طالبان، افغانستان، پاکستان، فلسطین، چیچنیا، کشمیر، صومالیہ اور لیبیا سب میں اسلام ہی مشترک ہے۔ آپ حضرت اقبالؒ کے کلام کو ملاحظہ فرمائیں۔
وطنیت
یعنی وطن بحیثیت ایک سیاسی تصور کے
اس دور میں مے اور ہے ، جام اور ہے جم اور
ساقی نے بنا کی روش لطف و ستم اور
مسلم نے بھی تعمیر کیا اپنا حرم اور
تہذیب کے آزر نے ترشوائے صنم اور
ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
جو پیرہن اس کا ہے ، وہ مذہب کا کفن ہے
یہ بت کہ تراشیدۂ تہذیب نوی ہے
غارت گر کاشانۂ دین نبوی ہے
بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے
اسلام ترا دیس ہے ، تو مصطفوی ہے
نظارہ دیرینہ زمانے کو دکھا دے
اے مصطفوی خاک میں اس بت کو ملا دے !
ہو قید مقامی تو نتیجہ ہے تباہی
رہ بحر میں آزاد وطن صورت ماہی
ہے ترک وطن سنت محبوب الہی
دے تو بھی نبوت کی صداقت پہ گواہی
گفتار سیاست میں وطن اور ہی کچھ ہے
ارشاد نبوت میں وطن اور ہی کچھ ہے
اقوام جہاں میں ہے رقابت تو اسی سے
تسخیر ہے مقصود تجارت تو اسی سے
خالی ہے صداقت سے سیاست تو اسی سے
کمزور کا گھر ہوتا ہے غارت تو اسی سے
اقوام میں مخلوق خدا بٹتی ہے اس سے
قومیت اسلام کے جڑ کٹتی ہے اس سے
بہر حال آپ کی اس مسلم نہ ہونے کی وضاحت نے بہت سی آپ کی پوسٹوں میں چھپے آپ کے مسلم دشمنی کے تعصب کے تیروں کی آگاہ کر دیا ہے۔ شکریہ آپ کا۔ اور میں اوّل تا آخر مسلم ہوں ،
بقول ابراہیم علیہ السلام کے
میری نماز، میریقربانی، میرا جینا اور مرنا سب اﷲ کے لئے ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی افواج بھی طالبان کی طرح ، بلکہ ان سے بھی بڑھ کر ہمیں عزیز ہیں۔ ہمارے گھر (اسلامی جمہوریہ پاکستان )کے اختلافات میں کسی دوسرے کو پٹرول ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ ہمارے اختلافات صرف امریکی افواج اور ان کے مفادات کے باعث عارضی ہیں۔ اس کے بعد ہم پھر ایک ہوں گے انشاء اﷲ۔
اسلام بحثیت ایک مذہب غلبہ پر ہی ہے اور اسوقت آبادی بھی بڑھ رہی ہے ساتھ میں 57 ممالک بھی ہیں جن کی اپنی ایک ڈھیلی ڈھالی یونین بھی ہے ۔اور کیا غلبہ چاہیے دنیا پر قبضہ کرنے کا پلان ہے کیا؟
طالبان بھائی ہیں پر آپ کے بھائیوں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس میں ایک ہونا نہیں بلکہ خؤد اسلامی قانون میں اتنی سزا بنتی ہے کہ ہر طالب کی 100 بار گردن زنی کی جائے کیا آپ اپنے بھائیوں کو پیش کریں گے کہ 30 ہزار پاکستانیوں کے قتل کو عدالتوں میں فیس کریں؟ یعینی کیونکہ وہ میرا بھائی ہے اسلیئے اسے سب معاف کیا یہ اسلامی قانون کہتا ہے؟ اگر ایک ہوں گے تو ان 30 ہزار ناحق قتل ہونے والے مردوں بوڑھوں بچوں عورتوں کے خون کا کون زمہ دار ہے کون حساب دے گا اس کا؟ یاد رہے بقول اسلام ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور یہاں معاملہ کوئی 30 ہزار کچھ سو کا ہے؟
امریکی فتح کا ایک اور ثبوت تازہ ترین خبر
بحوالہ بی بی سی
’’وزیرستان: امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ
امریکی جاسوس طیارہ گرانے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک امریکی جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاورخان وزیر کو بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی صُبح نو بجے کے قریب تحصل مکین کے علاقے زنگڑہ میں پیش آیا۔‘‘
اور یہ بھی اور ’فنی خرابیوں‘ کی طرح ایک فنی خرابی ہے۔
احباب کو ایک ملائم سی یاد دہانی کرا دینا چاہتے ہیں کہ قومی اور ملی جذبے اور محبت کے غلبے کے تحت ذاتیات تک نوبت نہ آئے تو اچھا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ باہمی احترام اور صلح جوئی و نرم خوئی سے بھی گفتگو کو جاری رکھا جا سکتا ہے اور بطریق احسن جاری رکھا جا سکتا ہے۔ یہ بات سچ ہے کہ اردو محفل کسی مسلک، مذہب یا قوم کی جاگیر نہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ محفل میں ان چیزوں کا احترام نہیں کیا جاتا۔
اگر اس کے ایونکس انجن اور سنسرز مل جائیں تو مزہ ہے PAC میں براق پروجیکٹ کے کام آ سکتے ہیں نہیں تو چائنا کی CAC کمپنی کے بہت کام کا ہے یہ میٹیریل اگر یہ MQ-1 Predator یا MQ-9 Reaper ہے تب ورنہ اگر کوئی منی یو اے وی ہے تو کچرہ ہے خود امریکی بھی روفر اور دوسرے یو اے ویز کو کھلونا سمجھتے ہیں یہ ٹیکنالوجی ہمارے پاس ہے 20 سال سے ۔
قتلِ عام کا الزام صرف طالبان پر نہیں آپ کے ممدوح امریکہ پر بھی عائد ہوتا ہے جس کے دامن پر لاکھوں انسانوں کا خون ہے۔ وہاں تو انسانیت قتل نہیں ہوتی، وہ تو پھر بھی انسانیت کا محسنِ اعظم گردانا جائے۔ ڈرون حملوں میں کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟ مارکیٹوں میں بم دھماکے کر کے بلیک واٹر نے کیا کیا گل کھلائے؟ کس کو نہیں معلوم؟
میرے خیال میں اس کا بھی پوسٹ سے تعلق نہیں ہے، آپ نے ہمارا اور چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کا مذاق اڑایا ہے، اور کچھ نہیں۔
احباب کو ایک ملائم سی یاد دہانی کرا دینا چاہتے ہیں کہ قومی اور ملی جذبے اور محبت کے غلبے کے تحت ذاتیات تک نوبت نہ آئے تو اچھا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ باہمی احترام اور صلح جوئی و نرم خوئی سے بھی گفتگو کو جاری رکھا جا سکتا ہے اور بطریق احسن جاری رکھا جا سکتا ہے۔ یہ بات سچ ہے کہ اردو محفل کسی مسلک، مذہب یا قوم کی جاگیر نہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ محفل میں ان چیزوں کا احترام نہیں کیا جاتا۔