محمود احمد غزنوی
محفلین
سنئیے اور سر دھنئیے۔۔۔۔دور حاضر کے خوارج اور انکے استادوں کا اسلام
http://pakfauj.tripod.com/multimedia-dialogue.html
http://pakfauj.tripod.com/multimedia-dialogue.html
پراپیگنڈہ؟۔۔۔۔چتر مرغ بھی حقیقت سے نظر چرانے کیلئے اپنا سر ریت میں دبا لیتا ہے اور کبوتر بھی آنکھیں بند کرکے یہ سمجھتا ہے کہ بلی کا وجود ہی نہیں رکھتیاﷲ آپ کو عقل سلیم عطا فرمائے۔ امریکہ اسلامی ملکوں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے مشن پر ہے اور طالبان نے اپنے گرم خون سے انہیں لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ہی نہیں پاکستان بلکہ پورے مسلمانوں کے دفاع کی جنگ لڑی ہے۔ یہ سب ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے انہیں عوام سے کاٹنے کی سازشیں ہیں۔
تو کیا امریکی آپ کی تعاون سے افغانستان سے بھاگ رہے ہیں؟ اور آپ کے بلاگز کے باعث ان کے چنیوک گر رہے ہیں؟ تعجب تو آپ پر ہے، جن کی ہمدردیاں اپنوں کی بجائے غیروں کے ساتھ ہیں۔طالبان نے امریکیوں کو لوہے کے چنے چبوائے؟؟؟۔ حیرت کی بات ہے!۔
طالبان نامی فتنہ بھی ایسے ہی گم ہو جائے گا جیسے اس سے پہلے کئی ایک یہ بکواس زیادہ دیر نہیں چل سکتی
ہم بھی یہیں ہیں اور آپ بھی ، دیکھیں گے امریکہ کا انجام بھی اور طالبان کا بھی، یہ تاریخ ہے بھائی جان اور مستقبل کا مورخ کسی کی رو رعایت نہیں کرے گا۔ فتح انشاء اﷲ طالبان کی ہو گی، فتح انشاء اﷲ عراقی مجاہدین ، کشمیری مجاہدین، فلسطینی مجاہدین، چیچن مجاہدین کی ہو گی۔ طاغوت کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔ یہ شہید ہو کر بھی کامیاب ہوں گے، اگر فتح یاب ہو گئے تو بھی کامیاب۔
تو کیا امریکی آپ کی تعاون سے افغانستان سے بھاگ رہے ہیں؟ اور آپ کے بلاگز کے باعث ان کے چنیوک گر رہے ہیں؟ تعجب تو آپ پر ہے، جن کی ہمدردیاں اپنوں کی بجائے غیروں کے ساتھ ہیں۔
بھائی جی ، تعاون کسی کو بھگانے کے لئیے نہیں اس کی مدد کے لئیے کیا جاتا ہے اس لئیے مجھ پر امریکیوں کی جارحیت پہ تعاون کا الزام محض الفاظ کا ضیاع ہے ۔ جب امریکی افغانستان میں آئے تھے تو اردو محفل کا ظہور نہیں ہوا تھا لیکن2001 سے 2007 تک امریکیوں کا جادو ایسا سر چڑھ کر بول رہا تھا کہ گویا طوفان تھا کہ جو اس کے مخالف جاتا تباہ ہو جاتا ۔ اسی وقت میں مجھ پر بھی محفل میں طالبان کے حمایتی ہونے کے الزامات لگے ۔ دونوں اطراف (پروطالبان اور پروامریکہ) سے ایسے الزامات کا سامنا کرنا میرے لئیے کوئی نئی بات نہیں ہے اور آپ جیسوں کے لئے دلیل سے بات کرنا محال ہے۔ یہ طالبان حمایتیوں ہی کا مسئلہ نہیں امریکی حمایتی بھی دلیل کے معاملہ میں ایسے ہی طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اس کی وجہ تو آپ سمجھتے ہی ہوں گے، نہیں سمجھتے تو مجھے کہیئے میں سمجھا دوں گا ۔تو کیا امریکی آپ کی تعاون سے افغانستان سے بھاگ رہے ہیں؟ اور آپ کے بلاگز کے باعث ان کے چنیوک گر رہے ہیں؟ تعجب تو آپ پر ہے، جن کی ہمدردیاں اپنوں کی بجائے غیروں کے ساتھ ہیں۔
مجھے آپ سے پوری ہمدردی ہے۔تو کیا امریکی آپ کی تعاون سے افغانستان سے بھاگ رہے ہیں؟ اور آپ کے بلاگز کے باعث ان کے چنیوک گر رہے ہیں؟ تعجب تو آپ پر ہے، جن کی ہمدردیاں اپنوں کی بجائے غیروں کے ساتھ ہیں۔
میں سی آئی اے کے تنخواہ دار بلاگرز سے بحث کرنا نہیں چاہتا، دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ کبھی بھی کوئی حملہ آور قوم زیادہ عرصہ تک کامیاب نہیں رہتی، اور اپنی موت آپ ہی مر جاتی ہے۔ امریکی بنکوں کا دیوالیہ نکل رہا ہے، امریکی معیشت مصنوعی آکسیجن پر سانس لے رہی ہے، اور آپ کو اب بھی وہ فتح یاب نظر آرہے ہیں۔ شہادتوں کی زیادتی ناکامی کی علامت نہیں ہوا کرتی، حق پر قربان ہونے والے سقراط سے لے کر آج تک کامیاب ہی ہیں، اور باطل پرست ہر دور میں قتلِ عام کرکے بھی ناکام ہی ہیں۔ میں یہی کہا تھا کہ آپ کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا محض یہ آپ کے دل کی خواہشات ہی ہیں جو ضروری نہیں پوری بھی ہوں۔جارح کے ساتھ ہمیں کوئی ہمدردی نہیں ہے خواہ وہ کہیں بھی ہو۔ میں کوئی پیشہ ور اور تنخواہ دار بلاگر نہیں ہوں۔ محض اظہارِ رائے کی آزادی کو استعمال کر کے اپنے دل کی بات کی ہے، اگر آپ کی دل آزاری ہوئی ہے ، تو مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
اور یہ وہی آپ پر کب نازل ہوئی کہ آپ سے مخاطب لوگ پیشہ ور سی آئی اے کے بلاگر ہیں؟
کیا آپ کو علم ہے کہ پاکستان میں ایک بگٹی کے مرنے سے پوری بلوچ قوم علیحدگی نے نعرے بلند کر رہی ہے، سندھ کے قوم پرست عرصہ دراز سے علیحدگی کی دھمکیاں دے رہے ہیں، کراچی میں متحدہ پر بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ ایسے ہیالزامات ہیں، بنگالی قوم پرست الگ ہو چکے ہیں۔ لیکن میڈیا وار کے زیرِ اثر بارہا شمالی علاقہ جات میں ملٹری آپریشنز کے بعد بھی کبھی قبائلیوں نے علیحدگی کا نام نہیں لیا بلکہ وہ آج بھی پورے پاکستان کو اپنا وطن سمجھتے ہیں اور اس پورے پاکستان کو اسلامی شریعت کے تحت لانے کے عزم کا ارادہ کرتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں قوم پرستوں نے علیحدگی کا بیج بویا لیکن اسلام پسند آج بھی پاکستان کے ساتھ کنفڈریشن کےحق میں ہیں، حتیٰ کہ انڈیا کے وزیرِ اعظم نے بنگلہ دیش کے اسلام پسندوں کو انڈیاکے لئے خطرہ قرار دیا کہ ان کے آئی ایس آئی سے قریبی روابط ہیں۔ اسلام پسند ہمیشہ سے اتحاد چاہتے ہیں، لیکن ...... باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔