ایک تکفیری طالبانی مفتی کی پاکستان آرمی کے کے مولوی صاحب سے ہوش ربا گفتگو۔۔۔۔

سویدا

محفلین
طالبان دانستہ اور نادانستہ طور پر امریکی مقاصد کی تکمیل کے لیے ہی استعمال ہورہے ہیں اللہ ان کو ہدایت اور عقل سلیم دے اور ان کے نصیب میں ہدایت نہیں تو اللہ ان کو نیست ونابود فرمائے
 
محمد مسلم

محفلین
اﷲ آپ کو عقل سلیم عطا فرمائے۔ امریکہ اسلامی ملکوں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے مشن پر ہے اور طالبان نے اپنے گرم خون سے انہیں لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ہی نہیں پاکستان بلکہ پورے مسلمانوں کے دفاع کی جنگ لڑی ہے۔ یہ سب ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے انہیں عوام سے کاٹنے کی سازشیں ہیں۔
 
اظفر

محفلین
میرے خیال میں آپ دونوں ، افغان طالبان اور پاکستان طالبان کو مکس کر رہے ہیں۔ افغان طالبان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں
اور پاکستانی طالبان بدمعاشی کی اور کرائے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
 
اﷲ آپ کو عقل سلیم عطا فرمائے۔ امریکہ اسلامی ملکوں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے مشن پر ہے اور طالبان نے اپنے گرم خون سے انہیں لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ہی نہیں پاکستان بلکہ پورے مسلمانوں کے دفاع کی جنگ لڑی ہے۔ یہ سب ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے انہیں عوام سے کاٹنے کی سازشیں ہیں۔
پراپیگنڈہ؟۔۔۔۔چتر مرغ بھی حقیقت سے نظر چرانے کیلئے اپنا سر ریت میں دبا لیتا ہے اور کبوتر بھی آنکھیں بند کرکے یہ سمجھتا ہے کہ بلی کا وجود ہی نہیں رکھتی
۔۔
 
عسکری

معطل
طالبان نامی فتنہ بھی ایسے ہی گم ہو جائے گا جیسے اس سے پہلے کئی ایک یہ بکواس زیادہ دیر نہیں چل سکتی :mad:
 
محمد مسلم

محفلین
طالبان نے امریکیوں کو لوہے کے چنے چبوائے؟؟؟۔ حیرت کی بات ہے!۔
تو کیا امریکی آپ کی تعاون سے افغانستان سے بھاگ رہے ہیں؟ اور آپ کے بلاگز کے باعث ان کے چنیوک گر رہے ہیں؟ تعجب تو آپ پر ہے، جن کی ہمدردیاں اپنوں کی بجائے غیروں کے ساتھ ہیں۔
 
محمد مسلم

محفلین
طالبان نامی فتنہ بھی ایسے ہی گم ہو جائے گا جیسے اس سے پہلے کئی ایک یہ بکواس زیادہ دیر نہیں چل سکتی :mad:

ہم بھی یہیں ہیں اور آپ بھی ، دیکھیں گے امریکہ کا انجام بھی اور طالبان کا بھی، یہ تاریخ ہے بھائی جان اور مستقبل کا مورخ کسی کی رو رعایت نہیں کرے گا۔ فتح انشاء اﷲ طالبان کی ہو گی، فتح انشاء اﷲ عراقی مجاہدین ، کشمیری مجاہدین، فلسطینی مجاہدین، چیچن مجاہدین کی ہو گی۔ طاغوت کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔ یہ شہید ہو کر بھی کامیاب ہوں گے، اگر فتح یاب ہو گئے تو بھی کامیاب۔
 
اچھا اچھا دیکھ لیں گے بھائی جی طالبان طالبان نہیں رہیں گے جب جا کر وہ کوئی کام کے بن سکتے ہیں موجودہ جانوروں کا ریوڑ تو خود الف ب نہیں جانتا یہ کہاں سے انقلابی فتح مند بن جائے گا؟ ہاں یہ الگ بات ہے کہ جیسے 120 سال سے آبادیوں کو کشٹ و خون میں نہلا رکھا ہے جاری رکھیں یہ کھیل ۔ اس سے کچھ ہونے والا نہیں بس آبادی پر کنٹرول رہتا ہے :grin:

پتہ نہیں آپ نے تاریخ شاید صرف عینک مسلمانی لگا کر پڑھی ہے یا نا بلد ہیں لیکن کبھی آرام سے دنیا کا نقشہ اٹھا کر دیکھیں ملک کے ساتھ ملک اور ہر ایک کی موڈرن ہسٹری دیکھیں اور موجودہ سٹیٹس بھی تب بتائیں فتح کس کی ہوئی کیسے ہوئی کیوں ہوئی کن کے ہاتھوں ہوئی ۔
طالبان ہنہ سلوار اونچی پہنو کلاشنکوف کو باتھ روم میں بھی لے جاؤ ساتھ اور عورتیں جانور ہیں یہ ہے طالبانیت ۔کشمیر کا قصہ تمام ہوا جب نیوکلئیر بن گئے ممالک چیچنیا نے چانس مس کر دیا 1993 میں سوویت ٹوٹنے پر اور فلسطینی ایک اسرائیلی کے مقابلے 50-100 روز مر رہے ہیں ایک دن میوزیم میں ملیں گے دیکھنے کے لیے ۔

انقلاب فتح اور دائمیت اب اس گوریلا وار یا بدمعاشی قتل و غارت میں نہیں بلکہ ٹیکنالوجی علم ترقی فلاح و بہبود پر امن معاشروں سے ہوتی ہے اس جنگلیوں کو تو کپڑے پہننے کھانے پینے اٹھنے بیٹھنے حتی کے لڑائی کے آداب تک نہیں آتے ۔
 
عسکری

معطل
تو کیا امریکی آپ کی تعاون سے افغانستان سے بھاگ رہے ہیں؟ اور آپ کے بلاگز کے باعث ان کے چنیوک گر رہے ہیں؟ تعجب تو آپ پر ہے، جن کی ہمدردیاں اپنوں کی بجائے غیروں کے ساتھ ہیں۔

امریکیوں نے جارحیت کی بہت کچھ تو نہیں پر کچھ کھویا ہے وہ یہاں رہنے نہیں آئے تھے نا کبھی ایسا ممکن ہو سکتا تھا کہ افغانستان 51ویں سٹیٹ بن جاتا اصل نقطہ ہے انہوں نے کیا کھویا کیا پایا ۔اور دھرتی افغانستان نے کیا کھویا کیا پایا ؟ 4000 امریکی = 3000000 افغانی 7000 امریکی زخمی = لاکھوں افغان زخمی ۔ اسی طرح امریکہ نہیں اجڑا پر افغانستان مٹی کا ڈھیر رہ گیا ہے جسے دوبارہ 70 سال میں بھی پہلی دنیا میں نہیں لایا جا سکتا مستقبل کیا ہے عوام کا بچوں کا افغانستان میں؟کب اٍگان اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے اقوام عالم میں سر بلند آزاد ترقی یافتہ قوم بن کر؟ شاید کبھی نہیں ۔ طالبانی راستہ یا گن کا راستہ آگے کیا رنگ لائے گا یا پیچھے کیا لایا افغانستان کے لیے؟ یہ افغان شکست ایک ایسی شکست ہے جسے صدیاں دھو نہیں سکتی آُپ کے لیے شاید امریکہ چلے جا فتح ہو پر ایک افغان کی فتح تب ہو گی جب ملک میں کلاشنکوف کے ساتھ نا کھومے گا جب ٹریفک سگنل تک نا کاٹا جائے گا قانون کے احترام اور ڈر سے جب سب کو نہیں تو اکژیت کو تعلیم صحت ملے گی جب انڈسری بزنس اقتصاد مضبوط ہو گا جب اقوام عالم ایک افغانی کو انسان سمجھیں گے دہشت گرد نہیں۔جب عزت کے ساتھ افغان دنیا میں رہیں گے ۔ جب وہاں صرف ایک پر امن حکومت ہو گی ۔ جس کے چانس اب بھی 50 سال آگے نہیں نظر آ رہے ۔ آپ کے لیے افغانستان جنگ کا میدان ہے شطرنج ہے جیسے امریکیوں روسیوں انڈینز فرنچ ایرانیوں کے لیے ہے آپ میں اور میں فرق ہے تو صرف یہ کہ وہ ایک ٹیم کو آپ دوسری ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں میچ میں۔ورنہ اس میں افغانوں کی کوئی فتح تھی نا ہے ۔ ملک میں مزید خون بہے گا مزید ظلم ہو گا جہالت ہو گی جنگ ہو گی امریکہ رہے یا جائے خون کا دریا بہتا رہے گا اور یہی افغانستان کی شکست ہے ۔
 
ساجد

محفلین
تو کیا امریکی آپ کی تعاون سے افغانستان سے بھاگ رہے ہیں؟ اور آپ کے بلاگز کے باعث ان کے چنیوک گر رہے ہیں؟ تعجب تو آپ پر ہے، جن کی ہمدردیاں اپنوں کی بجائے غیروں کے ساتھ ہیں۔
بھائی جی ، تعاون کسی کو بھگانے کے لئیے نہیں اس کی مدد کے لئیے کیا جاتا ہے اس لئیے مجھ پر امریکیوں کی جارحیت پہ تعاون کا الزام محض الفاظ کا ضیاع ہے ۔ جب امریکی افغانستان میں آئے تھے تو اردو محفل کا ظہور نہیں ہوا تھا لیکن2001 سے 2007 تک امریکیوں کا جادو ایسا سر چڑھ کر بول رہا تھا کہ گویا طوفان تھا کہ جو اس کے مخالف جاتا تباہ ہو جاتا ۔ اسی وقت میں مجھ پر بھی محفل میں طالبان کے حمایتی ہونے کے الزامات لگے ۔ دونوں اطراف (پروطالبان اور پروامریکہ) سے ایسے الزامات کا سامنا کرنا میرے لئیے کوئی نئی بات نہیں ہے اور آپ جیسوں کے لئے دلیل سے بات کرنا محال ہے۔ یہ طالبان حمایتیوں ہی کا مسئلہ نہیں امریکی حمایتی بھی دلیل کے معاملہ میں ایسے ہی طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اس کی وجہ تو آپ سمجھتے ہی ہوں گے، نہیں سمجھتے تو مجھے کہیئے میں سمجھا دوں گا ۔
آپ کے لئیے متفقہ اعلامیہ یہ ہے کہ اس دھاگے میں پیش کی گئی ویڈیو مخصوص مقاصد کے لئیے تیار کی گئی ہے جس کا مقصد معاملات کو الجھا کر اصل بات سے فوکس ہٹانا ہے اور یہ بات میں نے اس ویڈیو کا پہلا کلپ دیکھتے ہی محسوس کر لی تھی ۔
 
ساجد

محفلین
تو کیا امریکی آپ کی تعاون سے افغانستان سے بھاگ رہے ہیں؟ اور آپ کے بلاگز کے باعث ان کے چنیوک گر رہے ہیں؟ تعجب تو آپ پر ہے، جن کی ہمدردیاں اپنوں کی بجائے غیروں کے ساتھ ہیں۔
مجھے آپ سے پوری ہمدردی ہے۔:)
بس ایک ہمدردی میرے ساتھ بھی کیجئیے کہ ان اسباب کو یہاں بیان فرما دیجئیے جن کی بدولت امریکہ افغانستان میں ناکام ہوا۔
 
محمد مسلم

محفلین
میں سی آئی اے کے تنخواہ دار بلاگرز سے بحث کرنا نہیں چاہتا، دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ کبھی بھی کوئی حملہ آور قوم زیادہ عرصہ تک کامیاب نہیں رہتی، اور اپنی موت آپ ہی مر جاتی ہے۔ امریکی بنکوں کا دیوالیہ نکل رہا ہے، امریکی معیشت مصنوعی آکسیجن پر سانس لے رہی ہے، اور آپ کو اب بھی وہ فتح یاب نظر آرہے ہیں۔ شہادتوں کی زیادتی ناکامی کی علامت نہیں ہوا کرتی، حق پر قربان ہونے والے سقراط سے لے کر آج تک کامیاب ہی ہیں، اور باطل پرست ہر دور میں قتلِ عام کرکے بھی ناکام ہی ہیں۔ میں یہی کہا تھا کہ آپ کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا محض یہ آپ کے دل کی خواہشات ہی ہیں جو ضروری نہیں پوری بھی ہوں۔جارح کے ساتھ ہمیں کوئی ہمدردی نہیں ہے خواہ وہ کہیں بھی ہو۔ میں کوئی پیشہ ور اور تنخواہ دار بلاگر نہیں ہوں۔ محض اظہارِ رائے کی آزادی کو استعمال کر کے اپنے دل کی بات کی ہے، اگر آپ کی دل آزاری ہوئی ہے ، تو مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
 
محمد مسلم

محفلین
ویسے آپ نے ’’اس تکفیری طالبانی ملا‘‘ کی گفتگو بھی سنی ہے، اور اس سے گفتگو کرنے والے کی گفتگو بھی سنی ہے؟ مجھے تو اچھا لگا ہے گفتگو سن کر، آپ کو بھی اچھی لگی ہو گی اسی لئے تو پوسٹ کی ہے ۔ اس طرح کی مزید پوسٹیں انشاء اﷲ دوسرے فریق کے موقف کو سامنے لانے میں مزید معاون ثابت ہوں گی۔
 
محمد مسلم

محفلین
کیا آپ کو علم ہے کہ پاکستان میں ایک بگٹی کے مرنے سے پوری بلوچ قوم علیحدگی نے نعرے بلند کر رہی ہے، سندھ کے قوم پرست عرصہ دراز سے علیحدگی کی دھمکیاں دے رہے ہیں، کراچی میں متحدہ پر بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ ایسے ہیالزامات ہیں، بنگالی قوم پرست الگ ہو چکے ہیں۔ لیکن میڈیا وار کے زیرِ اثر بارہا شمالی علاقہ جات میں ملٹری آپریشنز کے بعد بھی کبھی قبائلیوں نے علیحدگی کا نام نہیں لیا بلکہ وہ آج بھی پورے پاکستان کو اپنا وطن سمجھتے ہیں اور اس پورے پاکستان کو اسلامی شریعت کے تحت لانے کے عزم کا ارادہ کرتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں قوم پرستوں نے علیحدگی کا بیج بویا لیکن اسلام پسند آج بھی پاکستان کے ساتھ کنفڈریشن کےحق میں ہیں، حتیٰ کہ انڈیا کے وزیرِ اعظم نے بنگلہ دیش کے اسلام پسندوں کو انڈیاکے لئے خطرہ قرار دیا کہ ان کے آئی ایس آئی سے قریبی روابط ہیں۔ اسلام پسند ہمیشہ سے اتحاد چاہتے ہیں، لیکن ...... باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔
 
عسکری

معطل
میں سی آئی اے کے تنخواہ دار بلاگرز سے بحث کرنا نہیں چاہتا، دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ کبھی بھی کوئی حملہ آور قوم زیادہ عرصہ تک کامیاب نہیں رہتی، اور اپنی موت آپ ہی مر جاتی ہے۔ امریکی بنکوں کا دیوالیہ نکل رہا ہے، امریکی معیشت مصنوعی آکسیجن پر سانس لے رہی ہے، اور آپ کو اب بھی وہ فتح یاب نظر آرہے ہیں۔ شہادتوں کی زیادتی ناکامی کی علامت نہیں ہوا کرتی، حق پر قربان ہونے والے سقراط سے لے کر آج تک کامیاب ہی ہیں، اور باطل پرست ہر دور میں قتلِ عام کرکے بھی ناکام ہی ہیں۔ میں یہی کہا تھا کہ آپ کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا محض یہ آپ کے دل کی خواہشات ہی ہیں جو ضروری نہیں پوری بھی ہوں۔جارح کے ساتھ ہمیں کوئی ہمدردی نہیں ہے خواہ وہ کہیں بھی ہو۔ میں کوئی پیشہ ور اور تنخواہ دار بلاگر نہیں ہوں۔ محض اظہارِ رائے کی آزادی کو استعمال کر کے اپنے دل کی بات کی ہے، اگر آپ کی دل آزاری ہوئی ہے ، تو مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

اور یہ وہی آپ پر کب نازل ہوئی کہ آپ سے مخاطب لوگ پیشہ ور سی آئی اے کے بلاگر ہیں؟:rollingonthefloor:

اصل میں آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے سو اگلے کو غدار بنا کر چل دیے
 
محمد مسلم

محفلین
اور یہ وہی آپ پر کب نازل ہوئی کہ آپ سے مخاطب لوگ پیشہ ور سی آئی اے کے بلاگر ہیں؟:rollingonthefloor:

ویسے لفظ ’وہی‘ نہیں ’وحی‘ ہے ۔ میں نے کبھی نعوذ باﷲ دعویٰ نبوت نہیں کیا کہ مجھ پر وحی نازل ہو گی۔ لیکن یہ بات جو بھی میڈیا سے تعلق رکھتا ہے اسے معلوم ہے کہ بہت سے بلاگرز بڑی قوتوں کے پے رول پر ہیں۔ صرف بلاگرز ہی نہیں صحافی، اہلِ قلم اور سیاستدان بھی خریدے گئے ہیں۔ اور بہت سے محض نادانستگی میں ان کے پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر ان کے لئے کام(فساد) ’فی سبیل اﷲ‘ بھی کر رہےہیں۔
 
عسکری

معطل
کیا آپ کو علم ہے کہ پاکستان میں ایک بگٹی کے مرنے سے پوری بلوچ قوم علیحدگی نے نعرے بلند کر رہی ہے، سندھ کے قوم پرست عرصہ دراز سے علیحدگی کی دھمکیاں دے رہے ہیں، کراچی میں متحدہ پر بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ ایسے ہیالزامات ہیں، بنگالی قوم پرست الگ ہو چکے ہیں۔ لیکن میڈیا وار کے زیرِ اثر بارہا شمالی علاقہ جات میں ملٹری آپریشنز کے بعد بھی کبھی قبائلیوں نے علیحدگی کا نام نہیں لیا بلکہ وہ آج بھی پورے پاکستان کو اپنا وطن سمجھتے ہیں اور اس پورے پاکستان کو اسلامی شریعت کے تحت لانے کے عزم کا ارادہ کرتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں قوم پرستوں نے علیحدگی کا بیج بویا لیکن اسلام پسند آج بھی پاکستان کے ساتھ کنفڈریشن کےحق میں ہیں، حتیٰ کہ انڈیا کے وزیرِ اعظم نے بنگلہ دیش کے اسلام پسندوں کو انڈیاکے لئے خطرہ قرار دیا کہ ان کے آئی ایس آئی سے قریبی روابط ہیں۔ اسلام پسند ہمیشہ سے اتحاد چاہتے ہیں، لیکن ...... باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔

اس پورے قصے کا افغانستان اور طالبان سے کیا لینا دینا ہے آُ پ شاید موضوع کا عنوان بھول گئے ہیں:(
 
Top