ایک جملہ کے لطائف

فاخر رضا

محفلین
مرد کے لیے اس سے زیادہ شرم کی بات کیا ہوگی کہ
مونچھیں تو اس کی لال بیگ سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہیں مگر بیوی اس سے نہیں لال بیگ سے ڈرتی ہے ‏۔
کچھ لوگ اسی غم میں مرے جارہے ہیں کہ بیوی ان سے نہیں ڈرتی، جبکہ یہ تو خوشی کی بات ہے، یعنی ابھی ان صاحب کا چہرہ پوری طرح لال بیگ جیسا نہیں ہوا ہے
 
فہد اشرف

محفلین
ارے بھائی...
عدنان بھائی کی املاء کو کہا ہے!!!
عدنان میاں کی املاء کو خدانخواستہ کیا ہوا؟ کسی کی نظروں میں تو نہیں آ گئی!
ہمارے بچپن میں املا کے آگے ہمزہ نہیں ہوتا تھا۔ کیا املے کا نیا املا املاء ہے؟
 
فرقان احمد

محفلین
ہمارے بچپن میں املا کے آگے ہمزہ نہیں ہوتا تھا۔ کیا املے کا نیا املا املاء ہے؟
ہم تو ہمیشہ سے یوں ہی لکھتے چلے آ رہے ہیں۔ پاکستان میں نصاب کی کتب میں یوں ہی درج تھا۔ ویسے اردو میں درست لفظ املا ہی ہے۔ عربی میں املاء لکھا جاتا ہے۔
 
ڈاکٹر عدنان صاحب، میرا مطلب ہے حمیرا عدنان صاحبہ ہی اس بات کا "صحیح" جواب دے سکتی ہیں! :)
ہماری تو حسرت ہی رہ گئی کہ ڈاکٹر صاحب بھی اردو محفل فورم جوائن کریں لیکن وہ ہمیشہ ایک ہی بات کہتے ہیں یہ ویلے بندوں کے کام ہیں انہیں ادب سے لگاؤ تقریباً تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے ، ایک دفعہ ایک شعر انہیں سنا دیا، بہت زیادہ داد دی مجھے میں بہت خوش ہوئی، یہ والا شعر تھا

یوں تو اشکوں سے بھی ہوتا ہے الم کا اظہار
ہائے وہ غم جو تبسم سے عیاں ہوتا ہے

جانے کس موڈ میں بیٹھے تھے کافی داد اور واہ واہ کرنے کے بعد کہتے یارا اس کا مطلب بھی بتا دو تب میں نے بس ایک نظر دیکھا انہیں :cautious: فوراً بولے میں مذاق کر رہا تھا لیکن مجھے یقین ہو گیا کہ شعر کی سمجھ انہیں ککھ بھی نہیں آئی،
باقی ازواجیات والے مذاق یا لطیفوں کی بات کریں تو مجھے پتا ہے کہ اکثر محفلین زیادہ لطف اندوز ایسے ہی لطیفوں سے ہوتے ہیں
:):)
 
زیک

مسافر
یہ والا شعر تھا

یوں تو اشکوں سے بھی ہوتا ہے الم کا اظہار
ہائے وہ غم جو تبسم سے عیاں ہوتا ہے

جانے کس موڈ میں بیٹھے تھے کافی داد اور واہ واہ کرنے کے بعد کہتے یارا اس کا مطلب بھی بتا دو تب میں نے بس ایک نظر دیکھا انہیں :cautious: فوراً بولے میں مذاق کر رہا تھا لیکن مجھے یقین ہو گیا کہ شعر کی سمجھ انہیں ککھ بھی نہیں آئی،
ویسے مجھے بھی شعر صحیح سمجھ نہیں آیا۔ صرف یہ جانا کہ شاعر کے بقول آنسوؤں کی نسبت مسکراہٹ والا غم بڑا ہے
 
Top