ایک جملہ کے لطائف

لیکن یہ کیا ضروری ہے نقیبی صاحب کہ تھیڑ کا اداکار "ڈرامے" بھی دیکھے!
حضور ہر شخص اپنے اپنے وقت پر ڈرامے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے ,جب تک ڈرامے میں انٹری نہ ہو اس وقت تک وہ صرف تماشائی ہوتا ہےکبھی راضی با رضا تو کبھی باحالت مجبوری۔
 

محمد وارث

لائبریرین
حضور ہر شخص اپنے اپنے وقت پر ڈرامے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے ,جب تک ڈرامے میں انٹری نہ ہو اس وقت تک وہ صرف تماشائی ہوتا ہےکبھی راضی با رضا تو کبھی باحالت مجبوری۔
مطلب آپ نے ہمیں ہر صورت میں ڈرامے دکھانے ہی دکھانے ہیں۔ کچھ خدا کا خوف کریں، ڈراموں کے ساتھ کچھ فلمیں بھی دکھا دیں! :)
 

یاز

محفلین
مطلب آپ نے ہمیں ہر صورت میں ڈرامے دکھانے ہی دکھانے ہیں۔ کچھ خدا کا خوف کریں، ڈراموں کے ساتھ کچھ فلمیں بھی دکھا دیں! :)

فلمیں شادی سے پہلےتک۔ :)
دونوں ایک چیز ہیں شاید۔ شادی سے پہلے فلم کہلاتی ہے، بعد میں ڈرامہ۔
بالفاظِ دیگر، ژانر تبدیل ہو جاتی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دونوں ایک چیز ہیں شاید۔ شادی سے پہلے فلم کہلاتی ہے، بعد میں ڈرامہ۔
بالفاظِ دیگر، ژانر تبدیل ہو جاتی ہے۔
اوہ اب سمجھا یہ شادی سے پہلے اور بعد کی تخصیص کیوں ہو رہی ہے۔ فلم میں گانے بھی ہوتے ہیں، ڈرامے میں زیادہ تر رونا دھونا! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
دونوں ایک چیز ہیں شاید۔ شادی سے پہلے فلم کہلاتی ہے، بعد میں ڈرامہ۔
بالفاظِ دیگر، ژانر تبدیل ہو جاتی ہے۔
اوہ اب سمجھا یہ شادی سے پہلے اور بعد کی تخصیص کیوں ہو رہی ہے۔ فلم میں گانے بھی ہوتے ہیں، ڈرامے میں زیادہ تر رونا دھونا! :)ٓٓٓٓ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مراسلہ مکرر ہو گیا!
 
شادی ہو جانے کے بعد دوسروں کو خوش رہنے کا یقین دلانا ایسا ہی ہے جیسے برف کا پانی ابال کر پینا
شادی ہو جانے کے بعد دوسروں کو خوش رہنے کا یقین دلانامیرے خیال میں ایسا ہے کہ اپنے ساتھ ہوئے ظلم کا بدلہ لینا۔
 
Top