ایک جملہ کے لطائف

زیک

مسافر
المیہ یہ نہیں کہ ہماری قوم خراب ریموٹ کو زمین پرپٹخ کریا ایک آدھ طمانچہ رسید کر کے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتی ہے بلکہ المیہ یہ ہے کہ ایسا کرنے سے ریموٹ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے ۔۔۔!
نئے ریموٹ کے ساتھ ایک ورڈ پراسسر بھی لیں جو جملوں کی تعداد بتانے میں مدد کرے
 
یاز

محفلین
المیہ یہ نہیں کہ ہماری قوم خراب ریموٹ کو زمین پرپٹخ کریا ایک آدھ طمانچہ رسید کر کے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتی ہے بلکہ المیہ یہ ہے کہ ایسا کرنے سے ریموٹ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے ۔۔۔!
ریموٹ ہی نہیں، بلکہ پرانے ٹی وی بھی مکا مارنے سے ٹھیک ہو جایا کرتے تھے۔
 
محمد وارث

لائبریرین

چند سال پہلے کی بات ہے جب ہمارے پاس بھی کافی پرانا ٹی وی تھا، میری بیگم میرا اور بچوں کا غصہ کا بھی ٹی وی پر نکالتی تھی مطلب بچے تو مکا وغیرہ ٹی وی پر مارتے تھے وہ جوتا مار کر ٹی وی کو صحیح کرتی تھی! :)
 
پھر آپ کہتے ہیں کہ۔۔۔۔۔
 
یاز

محفلین
چند سال پہلے کی بات ہے جب ہمارے پاس بھی کافی پرانا ٹی وی تھا، میری بیگم میرا اور بچوں کا غصہ کا بھی ٹی وی پر نکالتی تھی مطلب بچے تو مکا وغیرہ ٹی وی پر مارتے تھے وہ جوتا مار کر ٹی وی کو صحیح کرتی تھی! :)
ایسے میں ٹی وی کا ہونا اور کافی پرانا ہونا غنیمت محسوس ہوتا ہے، ورنہ ٹھکائی کا ہدف کچھ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایسے میں ٹی وی کا ہونا اور کافی پرانا ہونا غنیمت محسوس ہوتا ہے، ورنہ ٹھکائی کا ہدف کچھ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ اگر کوئی شادی شدہ دوست پرانا ٹی وی بدل بھی لے تو پرانے ٹی وی کو کم از کم گھر میں ضرور رہنے دے! :)
 
Top