ایک جملہ کے لطائف

یاز

محفلین
نئی بنی سڑک کو کھود کر اس میں پائپ لائنیں بچھانے کا جو مزہ ہے، وہ ہفت اقلیم کی کشور کشائی میں بھی نہیں۔
 

شاہد شاہ

محفلین
نئی بنی سڑک کو کھود کر اس میں پائپ لائنیں بچھانے کا جو مزہ ہے، وہ ہفت اقلیم کی کشور کشائی میں بھی نہیں۔
پچھلے ہفتے ہی ساتھ والی گلی میں دو ماہ کام کے بعد نئی سیورج لائن ڈالی گئی تھی۔ کل صبح دیکھا تو پھر کھودی پڑی تھی۔ کونسل آفس سے معلوم ہوا کہ اڈیٹس مواصلات کی تاریں ڈالنا بھول گئے ہیں
 
IMG_20180414_081828.jpg

یہ آج کل فیس بک پر وائرل ہے۔
BFF بیسٹ فرینڈ فارایور کا مخفف ہے۔ اور فیس بک کے کی ورڈز میں سے ایک ہے، جن پر کلک کرنے سے کوئی اینیمیشن آتی ہے۔ جیسے بیسٹ وشز وغیرہ۔

اب اس پوسٹ کے نیچے BFF کی بھرمار ہوتی ہے۔
 

یاز

محفلین
ہمارے ملک میں حکومتوں کا سب سے اہم مشغلہ کمیٹیاں بنانا ہے، اور عوام کا سب سے اہم مشغلہ کمیٹیاں ڈالنا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
امی چاہتی تھیں کہ ان کا بیٹا پائلٹ بنے جبکہ ابا اسے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن بیٹا فیس بک پہ نجمہ بنا ہوا ہے۔
 
Top