ایک جملہ کے لطائف

‏شدید گرمی کے موسم میں خواتین روح افزا،،لیموں پانی،لسی،ستو،تربوز کا شربت،شربت انار،گنے کا رس ،فالودہ،آئسکریم،قلفی جو بھی کھا پی لیں مگران کے کلیجے میں اصل ٹھنڈ گل احمد کی اوریجنل لان کا نیا سوٹ پہن کر ہی پڑتی ہے۔
 
سید عمران

محفلین

کامے لگا لگا کر اسے ’’ایک جملہ‘‘ بناہی دیا آپ نے، کمال ہے!!!
 
جاسمن

لائبریرین
بالکل۔میری امی کے گھر کے پاس دو عدد سپیڈ بریکر حال ہی میں بنائے گئے ہیں۔سوچ رہی ہوں کہ اس کے خلاف کس کو درخواست لکھوں؟
 
یاز

محفلین

فرقان احمد

محفلین
سید عمران بھیا نے مٹھائی کی دکان کھولی تو اخبار میں کچھ یوں اشتہار دیا ،ہمیں اپنی مٹھائی کی دکان پر کام کیلئے ایسے پڑھے لکھے ،محنتی اسٹاف کی ضرورت ہے " جنہیں شوگر ہو " ۔
شاہ صاحب یوں بھی موقع کی تاک میں رہتے ہیں۔ ارے میاں! یہ تو براہِ راست حملہ ہے۔
 
یوسف سلطان

محفلین
‏ہم دھیرے دھیرے اپنی شاندار تہذیب کو کھو رہے ہیں ،کل میں نے ایک بچے کو دیکھا ،اس نے آئسکریم کے ڈبے کو کھولا اور اسکے ڈھکن کو بنا چاٹے ہی پھینک دیا ۔

مجھے تو اب بھی جب کبھی "کارنیٹو"کھانے کا موقع ملتا ہے توپہلے گتے پر لگی آئسکریم صاف کرتا ہوں، باقی بعد میں۔:)
 
آخری تدوین:
Top