ایک جملہ کے لطائف

عرفان سعید

محفلین

شکیب

محفلین
ہماری ہندوستان پاکستان کی قوم اتنی ویلی ہےکہ اگر لوکل وین میں ڈرائیور کسی مسافر کو بقیہ پیسے دے رہا ہو... تو سارے مل کر گنتے ہیں!
 
عرفان سعید

محفلین
جو لوگ بہت فخر سے یہ دعوی کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی مکمل طور پر کاغذ کی جگہ لے لے گی، وہ ایک بار شدید زکام میں سمارٹ فون سے ناک پونچھ کر دکھائیں !
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ہماری ہندوستان پاکستان کی قوم اتنی ویلی ہےکہ اگر لوکل وین میں ڈرائیور کسی مسافر کو بقیہ پیسے دے رہا ہو... تو سارے مل کر گنتے ہیں!
صرف یہاں نہیں۔۔۔۔بینک میں پیسے لین دین کو دیکھنا۔ کوئی ڈاکٹر کو اپنی بات بتا رہا ہے یا دکاندار کو یا کسی کو بھی تو آگے کو ہوکے سننا۔
شناختی کارڈ کے دفتر میں کام تھا۔ ایک فارم دینے کے لئے قطار کی امید میں تھی لیکن لوگ ایک دوسرے کے موڈھے سے موڈھا جوڑے بلکہ دوسروں کے کاندھوں پہ چڑھے تھے۔ میں حیران کہ شاید اِن سب کو کام ہے لیکن وہ سب دوسروں کے کام ہوتے دیکھ رہے تھے۔
ہم واقعی بیکار۔ویلے لوگ ہیں۔
 
پبلک ٹرانسپورٹ میں تو آپ موبائل بھی استعمال کر رہے ہوں تو ساتھ والے زیادہ توجہ سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
 
Top