ایک جملہ کے لطائف

م حمزہ

محفلین
اس سارے فسانے میں اظہارِ افسوس کا بیان نظر نہیں آرہا۔۔۔افسوس!!!
مولانا آپ کو کیا نظر آتا ہے کیا نہیں ، اس میں میری کیا خطا ہے؟
کیا چائے بہت اچھی چیز ہے؟؟؟
مجھے کبھی بھی کام کے دوران نیند کا خمار محسوس ہو یا تھکان مٹانی ہو تو کڑک چائے کی ایک چھوٹی پیالی پی لیتا ہوں۔ جس سے میں تازہ دم ہوکر کام کرتا ہوں۔
کیا اس کے مفاسد فوائد سے زیادہ نہیں؟؟؟
اگر ایک حد میں رہ کر آپ چائے پئیں تو یہ صحت کیلئے فائدہ مند ہے مضر نہیں۔
پھر غم منانے کا سبب؟؟؟

رمضان میں سحری کے وقت نمکین چائے پینے سے پورا دن تازہ دم رہتے ہیں۔ 4 سال پہلے کشمیر چھوٹا ہے۔ وہ والی چائے بہت یاد آرہی ہے۔ لیکن چائے کے بغیر سر میں درد بھی نہیں ہوتا ہے۔
افسوس آپ کے چائے نہ پینے سے ہونے والے آپ کے سردرد پر ہورہا ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے سردرد پر ہمیں افسوس نہیں کرنا چاہئے تو ہم افسوس کرنے کے سوا اور کیا کر سکتے ہیں۔
 

شکیب

محفلین
شکر ہے لڑکے نقاب نہیں کرتے ورنہ لڑکیوں نے تو سوچ سوچ کے مر جانا تھا کہ "ہائے کمینہ کیسا ہوگا!"
 
آتی ہے ندّی فرازِ کوہ سے گاتی ہوئی
اس شعر کے سیاق و سباق کے بغیر اس کا معنی سمجھنا ہے، نجانے کس کوہ کی بات ہو رہی ہے؟ بہرحال اقبال کوئی ایسی شخصیت نہیں تھے جن کا عمل یا اشعار حجت ہوں ، وہ سیاسی شخصیت تھے اور انہیں اسی نکتہ نظر سے دیکھنا چاہئے۔ اشعار میں غیر شرعی باتوں کی اجازت نہیں مل جاتی۔
 

عرفان سعید

محفلین
اس شعر کے سیاق و سباق کے بغیر اس کا معنی سمجھنا ہے، نجانے کس کوہ کی بات ہو رہی ہے؟ بہرحال اقبال کوئی ایسی شخصیت نہیں تھے جن کا عمل یا اشعار حجت ہوں ، وہ سیاسی شخصیت تھے اور انہیں اسی نکتہ نظر سے دیکھنا چاہئے۔ اشعار میں غیر شرعی باتوں کی اجازت نہیں مل جاتی۔
آپ کی رائے سر آنکھوں پر۔ یک سطری لطیفوں کی اس لڑی میں یہ گفتگو ثقیل ہو جائے گی۔
آئیے چائے پیتے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں تو رمضان میں بھی تین مگ چائے پیتا رہا :)
رمضان میں میری چائے نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔کبھی کبھار ہی پی گئی۔
دہی کھانے کے بعد چائے نہیں پی جاتی سو سحری میں گئی۔
افطار میں مشروبات اور پانی پی پی کر "اپھر":D جاتے تھے سو تب بھی نہیں پی جاتی تھی۔
البتہ کبھی کبھار کچھ دیر سے پی تھی۔
 

فاخر رضا

محفلین
سید عمران
چاۂے ہمارا قومی مشروب ہے ایسا میں نے کہا ہے
اگر آپ چائے نہیں پیتے تو نوے فیصد میزبان پریشانی میں پڑ جائیں گے کہ اب کیا سید کے لیے پیپسی منگوائی جائے
دو روپے میں بن جاتی ہے گھر میں
اور کیا جان لیں گے
افسوس اس لئے ہوا کہ ہمارے چائے کلب سے ایک ممبر کم ہوگیا
ویسے آپ جب کیفے پیالہ جائیں گے اور سب چائے پی رہے ہونگے تو آپ کو افسوس ہوگا
اسی طرح پاپوش کی باقر خوانی بغیر چائے کے کھا کر دکھائیں
 
Top