ایک جملہ کے لطائف

یاز

محفلین
میں تو رمضان میں بھی تین مگ چائے پیتا رہا :)
یعنی چائے کے تین کپ والا اصول فراموش نہیں کرتے

images
 
مانا کہ حوضِ کوثر کی شان ہے مثالی
چستی نمازوں میں لائے چائے کی پیالی
اگر شعر کا معنی کچھ اس طرح ہو کہ چائے پی کر آپ نماز کے لئے توانائی اور حاصل کر سکتے ہیں جس سے حوض کوثر تک پہنچ سکتے ہیں تو پھر ٹھیک ہو سکتا ہے لیکن اگر شعر اس طرح کا ہو جس میں بظاہر حوض کوثر اور چائے کی شان کا مقابلہ ہو رہا ہو تو یہ سخت نا پسندیدہ بات ہے۔
 
عرفان سعید

حضور آپ اپنا حسنِ ظن قائم رکھیں۔ ہمارے دل میں بھی ایسی کوئی بات نہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
اگر شعر کا معنی کچھ اس طرح ہو کہ چائے پی کر آپ نماز کے لئے توانائی اور حاصل کر سکتے ہیں جس سے حوض کوثر تک پہنچ سکتے ہیں تو پھر ٹھیک ہو سکتا ہے لیکن اگر شعر اس طرح کا ہو جس میں بظاہر حوض کوثر اور چائے کی شان کا مقابلہ ہو رہا ہو تو یہ سخت نا پسندیدہ بات ہے۔
میرے خیال میں شعر کو بحثیت شعر ہی دیکھنا چاہیے۔ مبالغے کے اسلوب سے مذہب برآمد نہیں کرنا چاہیے۔

اقبال کا شعر دیکھیں۔

آتی ہے ندّی فرازِ کوہ سے گاتی ہوئی
کوثر و تسنیم کی موجوں کو شرماتی ہوئی

اقبال نے تو کوثر کے ساتھ تسنیم کو بھی نہیں بخشا۔
 
Top