ایک جملہ کے لطائف

جاسمن

لائبریرین
سید عمران
چاۂے ہمارا قومی مشروب ہے ایسا میں نے کہا ہے
اگر آپ چائے نہیں پیتے تو نوے فیصد میزبان پریشانی میں پڑ جائیں گے کہ اب کیا سید کے لیے پیپسی منگوائی جائے
دو روپے میں بن جاتی ہے گھر میں
اور کیا جان لیں گے
افسوس اس لئے ہوا کہ ہمارے چائے کلب سے ایک ممبر کم ہوگیا
ویسے آپ جب کیفے پیالہ جائیں گے اور سب چائے پی رہے ہونگے تو آپ کو افسوس ہوگا
اسی طرح پاپوش کی باقر خوانی بغیر چائے کے کھا کر دکھائیں
چائے چائے کر گئی مجھ کو فاخر کی یہ بات
 
فاخر رضا

محفلین
رمضان میں میری چائے نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔کبھی کبھار ہی پی گئی۔
دہی کھانے کے بعد چائے نہیں پی جاتی سو سحری میں گئی۔
افطار میں مشروبات اور پانی پی پی کر "اپھر":D جاتے تھے سو تب بھی نہیں پی جاتی تھی۔
البتہ کبھی کبھار کچھ دیر سے پی تھی۔
رمضان المبارک کی اپنی برکات ہیں انہی میں سے اس ایک رات کو جاگنا، تلاوت اور شب قدر ہے
اس کے لئے چائے تیار رہنی چاہیے
مجھے تو افطار کے ساتھ چائے پینا ہوتی ہے
ویسے میں رباب فاطمہ سے چائے نہیں مانگتا صرف اتنا کہتا ہوں کہ ٹائم کیا ہوا ہے اور وہ جواباً کہتی ہے بابا چائے کا ٹائم ہوا ہے
 
الحمداللہ۔
پڑھائی کے لئے جاگنا ہو تو چائے چاہیے لیکن اللہ کے ذکر کے لئے کم از کم اس رمضان میں چائے کی ضرورت نہیں پڑی۔
الحمداللہ۔
 
فاخر رضا

محفلین
جو لوگ کہتے ہیں کوکا کولا پلادے وہ بھی شوٹنگ کے بعد چائے پاپے ہی کھا رہے ہوتے ہیں
مجلس کے تبرک خاص طور پر نمک پاروں کے ساتھ چائے
ہائے ہائے ہائے ہائے
 
رمضان میں میری چائے نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔کبھی کبھار ہی پی گئی۔
دہی کھانے کے بعد چائے نہیں پی جاتی سو سحری میں گئی۔
افطار میں مشروبات اور پانی پی پی کر "اپھر":D جاتے تھے سو تب بھی نہیں پی جاتی تھی۔
البتہ کبھی کبھار کچھ دیر سے پی تھی۔
میری تو سحری اور افطاری دونوں میں آخری آئٹم چائے ہی تھی۔ چاہے اس سے پہلے دہی کھایا ہو یا ٹھنڈا پانی پیا ہو۔
 
فرقان احمد

محفلین
چائے کے ساتھ ہمارا 'فلرٹ'جاری رہتا ہے۔ :)

موسمِ گرما میں ایک کپ چائے، صبح!
معتدل موسم میں دو کپ چائے، صبح اور شام!
موسمِ سرما کا حساب کبھی نہ رکھا، ہر پل، ہر دم چائے! :)
 
رمضان میں میری چائے نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔کبھی کبھار ہی پی گئی۔
دہی کھانے کے بعد چائے نہیں پی جاتی سو سحری میں گئی۔
افطار میں مشروبات اور پانی پی پی کر "اپھر":D جاتے تھے سو تب بھی نہیں پی جاتی تھی۔
البتہ کبھی کبھار کچھ دیر سے پی تھی۔
میں نے پچھلے رمضان المبارک میں روزانہ دو مگ چائے پی تھی ، اس بار تین، ایک مغرب کے بعد، دوسرا عشاء کے بعد اور تیسرا سحری کے بعد۔
 
جاسمن

لائبریرین
لڑکی کے لئے شادی کے وقت اس طرح شاپنگ کی جاتی ہے جیسے وہ کسی ایسے سیارے پہ جارہی ہے جہاں کچھ بھی نہیں موجود۔
 
سید عمران

محفلین
سید عمران
چاۂے ہمارا قومی مشروب ہے ایسا میں نے کہا ہے
اگر آپ چائے نہیں پیتے تو نوے فیصد میزبان پریشانی میں پڑ جائیں گے کہ اب کیا سید کے لیے پیپسی منگوائی جائے
دو روپے میں بن جاتی ہے گھر میں
اور کیا جان لیں گے
افسوس اس لئے ہوا کہ ہمارے چائے کلب سے ایک ممبر کم ہوگیا
ویسے آپ جب کیفے پیالہ جائیں گے اور سب چائے پی رہے ہونگے تو آپ کو افسوس ہوگا
اسی طرح پاپوش کی باقر خوانی بغیر چائے کے کھا کر دکھائیں
ہائے اتنی لمبی تمہید کی اور ہمارا دوسرا مراسلہ نہ پڑھا۔۔۔
کہ چائے پینی بالکل حرام نہیں کی۔۔۔
البتہ پابندی سے صبح شام پینے کی عادت چھوڑ دی۔۔۔
اگر آپ پلائیں گے تو ہرگز ہرگز منع نہیں کریں گے!!!
 
مدیران کرام پر واجب ہے کہ ۔۔۔
لڑی ہذا کا عنوان تبدیل کرکے چائے نامہ رکھ دیا جائے!!!
تھا تو ایک لطیفہ ہی۔ مگر اس پر گفتگو شروع کرنے والے کی سزا بتائی جائے۔
الحمد للہ اس رمضان سے چائے چھوڑ دی...
چند دن سر میں درد رہا مگر اس لت سے نجات مل گئی!!!
 
Top