ایک جملہ کے لطائف

"
ڈاکٹر آتم پرکاش وفاقِ ہائے ایوانِ صنعت و تجارت کی اقلیتی کمیٹی کے سربراہ ہیں اور ہندو ہیلپ لائن نامی تنظیم کے صدر بھی ہیں۔

انھوں نے کرسچین ہیلپ لائن کے سلیم مائیکل کے ساتھ مشترکہ طور پر درخواست کی ہے کہ مسیحی اور ہندو مذہب بھی نشہ کرنے اور شراب کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا، اس لیے اقلیتوں کے نام پر شراب کی فراہمی بند کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ اگر کچھ مسلمان شراب پینا چاہتے ہیں تو پئیں مگر ہمیں بدنام نہ کریں کیونکہ جب ملازمت کی بات آتی ہے تو اقلیتوں کا کوٹہ 5 فیصد مخصوص ہوتا ہے مگر شراب 100 ہمارے نام پر ملتی ہے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ بااثر افراد اور سیاستدانوں نے اپنے غیر مسلم ملازمین کے ناموں پر شراب کے لائسنس حاصل کررکھے ہیں۔"
 
محمد وارث

لائبریرین
ساری غیر مسلموں کے کھاتے میں تو نہیں ڈال دی؟
قانونی طور پر چونکہ مسلمان خرید و فروخت نہیں کر سکتے سو ساری کی ساری غیر مسلموں کے کھاتے میں‌ جائے گی، اسی لیے تو یہ اوسط نکلی اور جج کا جملہ بھی اسی طنزیہ تناظر میں ہے۔ یہ اور عدالت میں جمع ہونے والے دیگر اعداد و شمار سرکاری ہیں یعنی جس خرید و فروخت پر حکومت ٹیکس لیتی ہے، اسمگلنگ کی تو اللہ ہی جانے کتنی ہوگی :)
 
زیک

مسافر
ان اعداد و شمار میں کچھ گڑبڑ ہے۔ جن ممالک میں الکحل سب سے زیادہ پیا جاتا ہے وہاں بھی 15-20 لیٹر الکحل سالانہ فی کس اوسط ہے۔ اگر ہم یہ فرض کریں کہ ہر پاکستانی پیتا ہے تو 750 کو تیس سے تقسیم کرنا ہو گا۔ یعنی 25 لیٹر فی کس ماہانہ جو 300 لیٹر سالانہ ہوئے۔ کیا یہ شراب کی پیمائش ہے یا الکحل کی؟ چونکہ مختلف ڈرنکس میں الکحل کی مقدار انتہائی مختلف ہوتی ہے لہذا الکحل کا والیوم ناپا جاتا ہے
 
یہ تو علم نہیں زیک، بس یہ جج کا ایک جملہ تھا۔ صحیح اعداد و شمار تو عدالتی کاروائی ہی سے مل سکتے ہیں، اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ بھی چونکہ ایک سرکاری محکمے نے جمع کروائے ہیں سو درست نہیں ہونگے :)

ہاں بی بی سی والوں‌ نے خبر کے ساتھ کوئی چار پانچ پرسنٹ والی بیئر کی تصویر لگائی ہے :)
 
arifkarim

معطل
وہسکی میں عام طور پر صرف چالیس سے پچاس فیصد تک ہی الکوحل ہوتی ہے۔ چاہے مری کی ہو یا ولایتی :) بیئر میں پانچ چھ فیصد الکوحل ہوتی ہے۔ :)
کافی تجربہ ہے جناب کا۔ ہم ۱۶ سال سے اس شرابی ملک میں یہ سب نہ جان سکے جو آپنے بتا دیا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
کافی تجربہ ہے جناب کا۔ ہم ۱۶ سال سے اس شرابی ملک میں یہ سب نہ جان سکے جو آپنے بتا دیا :)
اس کے لیے پینا ضروری نہیں فقط علم ہونا ضروری ہے اور وہ الحمدللہ مجھے کافی ہے، جب کہ آپ شاید اول الذکر پر ہی انحصار کرتے رہے ہیں :)۔ ویکی پیڈیا کا یہ لنک ملاحظہ فرمائیں جس میں مختلف شرابوں میں الکوحل کی مقدار لکھی ہوئی ہے۔ ویسے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ایف ایس سی کی کیمسٹری میں والیم ویٹ وغیرہ کے کچھ نمیریکلز بھی ہوتے تھے۔ :)
 
Top