ایک جملہ کے لطائف

وقار..

محفلین
سردیوں میں اگر دوکاندار سے آئس کریم مانگ لو تو وہاں کھڑے لوگ ایسے دیکھتے ہیں جیسے آپنے چرس مانگ لی ہو
 

Hafiz Abbas Qadri

محفلین
قوت خرید اورغذا میں بے اعتدالی سے اگر تیز مسالوں والی مرغی یا مچھلی کثرت سےتلی ہوئی چیزوں کے ساتھ تواتر سے کھائی جائیں تواس سے جسم میں ضرورت سے زیادہ حدت پیدا ہوتی ہے جس پرآئس کریم کھانے کی ضرورت بھی محسوس ہو سکتی ہے ۔
 
آخری تدوین:

Hafiz Abbas Qadri

محفلین
میں اپنے "بچوں" کو جگانے کی بجائے ان کے لئے گنجایش پیدا کرنے کے لئے بستر سےمستقل طور پر"گرنے" میں بھی کوئی الجھن محسوس نہیں کروں گا ۔
 
لیکن لوگ کھاتے ہیں آئس کریم۔
اگر تیز مسالوں والی مرغی یا مچھلی کثرت سےتلی ہوئی چیزوں کے ساتھ تواتر سے کھائی جائیں تواس سے جسم میں ضرورت سے زیادہ حدت پیدا ہوتی ہے جس پرآئس کریم کھانے کی ضرورت بھی محسوس ہو سکتی ہے ۔ بات قوت خرید اور بے اعتدالی کی ہے۔
حافظ صاحب کیا یہ ایک جملے کا لطیفہ ہے؟
 

Hafiz Abbas Qadri

محفلین
مجھے لگا یہ عنوان بھی گپ شپ کو جاری رکھنے کے لئے ہلکی پھلکے انداز کی گنجایش رکھتا ہے ۔ تاہم اصولی طورپر بھی قاسمی صاحب کا قول اور مقولہ تین جملوں پر مشتمل تھا۔
 

ابن توقیر

محفلین
میں جب سے شریف بنا تب سے ساری دنیا بدمعاش ہوگئی۔
دنیا کو شریف کرنے کے لیے پھر شاہد آپ کو ہی قربانی دینی پڑے ۔سُپرسمائلس

ازرائے تفنن

ویسے خیال رہے کہیں ہماری یہ بات شاہ رخ تک نہ پہنچ جائے۔
 

Hafiz Abbas Qadri

محفلین
اب تم نیچے سونا شروع کردو۔
ضیا ء بھائی ! جب میں نے لکھا کہ میں مستقل طور پر بستر سے گر سکتا ہوں تو میری مراد مستقل طور پر نیچے سونے سے ہی تھی۔ ہا اہا اہا ÷ویسے آپ کا عطا کردہ مشورہ مجرب نسخہ ہے یا ۔ ۔ ۔
 
آخری تدوین:

مخلص انسان

محفلین
جوتا چھپائی تو وہ رسم ہے جو شادی موقع پر سالیاں ادا کرتی ہیں ۔ ۔ ۔ مگر یہ رسم پتہ نہیں مسجدوں میں کونسے سالے ادا کرتے ہیں ؟؟
 
Top