ایک جملہ کے لطائف

ربیع م

محفلین
بیوی پر هلکے پھلکے تشدد کے لئے اتنا هی کافی هے کہ
جب وه تیار هو کر پوچھے کیسی لگ رهی هوں تو
بنده اللہ کو حاضر و ناظر جان کر سچ بول دے ..... :)
 

ضیاء حیدری

محفلین
ضیا ء بھائی ! جب میں نے لکھا کہ میں مستقل طور پر بستر سے گر سکتا ہوں تو میری مراد مستقل طور پر نیچے سونے سے ہی تھی۔ ہا اہا اہا ÷ویسے آپ کا عطا کردہ مشورہ مجرب نسخہ ہے یا ۔ ۔ ۔

جب بچے اتنے ہوجائیں کہ بیڈ بھر جائے تو نیچے سونا شروع کردو، پھر بھی اگر اتنے بچے ہوجائیں اور بیڈ روم بھر جائے تو پھر باہر سونا۔
 

ضیاء حیدری

محفلین
جوتا چھپائی تو وہ رسم ہے جو شادی موقع پر سالیاں ادا کرتی ہیں ۔ ۔ ۔ مگر یہ رسم پتہ نہیں مسجدوں میں کونسے سالے ادا کرتے ہیں ؟؟

سالیوں کی بات اور ہے، اگر یہ مسجد کا جوتا چور ہاتھ لگ گیا تو سالے کو چھوڑوں گا نہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
جن لڑکیوں نے کالج میں مجھ سے کہا کہ شکل دیکھی ہے اپنی۔۔۔آج ان کے شوہروں کو دیکھ کے دل میں ٹھنڈ پڑتی ہے۔
 

Hafiz Abbas Qadri

محفلین
جن لڑکیوں نے کالج میں مجھ سے کہا کہ شکل دیکھی ہے اپنی۔۔۔آج ان کے شوہروں کو دیکھ کے دل میں ٹھنڈ پڑتی ہے۔
جان کی امان! بطور لطیفہ یہ کسی غیر شادی شدہ کے لئے پر مزاح ہے لیکن شادی کے بعد بنیادی اہمیت مفاہمت اورحقیقت پسندی کی ہوتی ہے۔
 
اکیسویں صدی میں لوگ ہسٹری بنانے سے زیادہ، ہسٹری (براؤزر کی) مٹانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بڑا ہی کوئی اہم ون لائینر ہے۔ اسی لڑی میں تیسری مرتبہ آ گیا ہے:battingeyelashes:
ہم ایک عظیم صدی میں رہ رہے ہیں جہاں ہسٹری بنانے سے زیادہ ہسٹری ڈیلیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے۔
اکیسویں صدی: جب کہ 'ہسٹری' ڈیلیٹ (حذف) کرنا، ہسٹری 'تخلیق' کرنے سے زیادہ اہم ہے۔
 

Hafiz Abbas Qadri

محفلین

یاز

محفلین
شاید دیگر ثقافتی روایات بھی متعلقہ زبانوں میں یہی مفہوم اسی کثرت سے ادا کرتی ہیں:
کیف الحال؟،
چہ طور ہستی؟
سنگہ چال دہ؟
What's up
ان سب میں "اور" یا "ہور" کا پہلو مفقود ہے۔ جبکہ مراسلہء مذکورہ میں سارا زور ہی "اور" پر تھا۔
 

یوسف سلطان

محفلین
ہمارا قومی ڈائلاگ: اور کیا حال ہے؟
ایک لطیفہ یاد آ گیا چھوٹا سا ۔
ایک ماسٹر بچے کو کہتا ہے :الف ،ب، پ سناؤ۔
بچہ: الف، ب ،پ ۔
ماسٹر : شاباش ، اور سناؤ ؟
بچہ: اللہ کا شکر ہے آپ سناؤ ۔۔:ROFLMAO:
 
Top