ایک جملہ کے لطائف

فرقان احمد

محفلین
جوڑوں کا درد ۔۔۔ صرف ۔۔۔۔ جوڑے ہی جانتے ہیں ۔۔۔ !!! :noxxx:
مندرجہ بالا دونوں مراسلوں سے نقص امن کا اندیشہ ہے، انتظامیہ نوٹس لے۔
:laughing::timeout::wasntme:

صاحب! ہم تو ٹھہرے عاجز و ناتواں، محض فلسفہ ہی پیش کر سکتے تھے، نقصِ امن کے اندیشے کا اک ذرا سا بھی امکان ہے تو اس کے قلابے چوہدری صاحب جیسے دبنگ انسان سے ہی ملائے جا سکتے ہیں :) اور یوں بھی آپ کے علم میں تو ہو گا کہ ان دنوں انتظامیہ معطلی کے سرٹیفکیٹ مفت میں بانٹتی پھر رہی ہے اس لیے ہم اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں :(
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان کے 25 مشہور یک سطری لطیفے ملاحظہ کیجیے :

1۔ شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

2۔ فلاں صاحب سب سے پہلے شہید/زخمی/ریپ کی شکارکے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

3۔ اہل کاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

4۔ تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔

5۔ دہشت گردوں کو ملک کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

6۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

7۔ اس میں ''را'' اور ''خاد'' ملوث ہیں ۔

8۔ دشمن ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے ۔

9 ۔ فلاں ادارہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔

10۔ انکوائری کی جائے گی ۔

11۔ کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

12۔ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔

13۔ حالات بہتر ہو رہے ہیں ۔

14۔ نوٹس لے لیا گیا ہے ۔

15۔ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔

17۔ قوم دہشت گردوں کے خلاف یک آواز ہے ۔

18۔ یہ واقعات سی پیک کے خلاف سازش کا حصہ ہیں ۔

19۔ ہر صورت میں میرٹ قائم رکھا جائے گا ۔

20۔ غریب کو اس کی دہلیز پر انصاف ملے گا

21۔ سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے ۔

22۔ اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں کام کرنا چاہئے ۔

23 ۔ازخود نوٹس لے لیا

24۔ آئین سے کوئی بھی ماورا نہیں ہے ۔

25۔ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
 
Top