ایک جملہ کے لطائف

شکر ہے کہ ہر قسط کے آخر میں بلبلے کے نبیل کو مار پڑ جاتی ہے ورنہ بچے سمجھیں کہ نبیل کے الٹے کام اچھے ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
‏یہ بات درست ہے کہ یہ پانامہ فیصلہ صدیوں تک یاد رہے گا
مگر کس کو؟
اس بارے میں ابھی تک بنچ کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی
 
اس لڑی سے میرا شک یقین میں بدل گیا کہ اردو میں ایک جملہ کئی صفحات پر محیط ہو سکتا ہے
صحیح فرمایا آپ نے، اتنی عقل کہاں ہے ان عقل کے اندھوں کے پاس کہ لڑی کا عنوان ہی پڑھ لیں مراسلہ جاری کرنے سے پہلے۔
میں سمجھا ہلاک کر دیں :D

 

عاطف ملک

محفلین
حیرت انگیز چیزوں کے بارے میں ایک حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ انہیں دیکھ کر نئی نسل کو بالکل حیرت نہیں ہوتی
زبردست۔۔۔۔۔پچھلے چند لطائف بھی۔۔۔بس اقتباس نہیں لے سکا :)
اور وہ خاتون کہ جس سے آپ بات کر رہے ہوں اور وہ بات کاٹ کر کہے، "سنیں ،گرمیاں شروع ہو گئی ہیں لان کے کچھ سوٹ لینے ہیں۔"، وہ بیگم کہلاتی ہے۔
تابش بھائی 200% مارکس ہوگئے آپ کے :)
ہاہاہاہا۔۔۔۔ہاہاہاہا
اگر کسی کی بیوی بہت باتونی ہو اور وہ تنگ ہو تو ممنو ن حسین لکھ کر پانی میں گھول کر پلا دے ۔ ۔ ۔بہت افاقہ ہوگا :laugh:
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔
شوہر ہدایت کار کے علاوہ پروڈیوسر بھی ہوتا ہے . ساری عمر کی کمائی ایک ہی "فلم" پر لگا دیتا ہے . :):)
المٰی جی،
آپ کی عظمت ہے کہ آپ نے یہ لفظ لکھنے کی جرات کی۔
پاکستانی سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا "فیصلہ" سنا دیا!
بہت اعلیٰ :)
 
Top