ایک جملہ کے لطائف

ایک اچھا شوہر بالکل سپلِٹ اے سی کی طرح ہوتا ہےگھر کے باہر "گرم" اور شور کرتا ہے، لیکن گھر کے اندر خاموش، ٹھنڈا اور یخ۔۔۔۔ دیوار سے لگا ہوا۔۔۔ ریموٹ سے چلنے والا............!
 
کچھ مدت ہوئی ہم نے ایک کارٹون دیکھا کہ ایک استاد اپنے "شاگردِ رشید " کو ایک موٹی سی کتاب سے دھڑا دھڑ پیٹ رہے تھے۔ کتاب کا نام بھی نظر آرہا تھا:
"دی چائلڈ سائیکالوجی"
(ابن انشاء)
 
ایشیا کے مشہور ومعروف "ماہر جنسیات" حکیم کے تردیدی کی ڈگریاں ملاحظہ ہوں:
"این۔ڈی۔ڈی۔او۔پی۔اے۔اے۔آر۔ایس۔ایچ"
حیرت ہے کہ انہوں نے باقی کے حروف تہجی کیوں چھوڑ دیے۔
(ابن انشاء)
 
بد قسمتی..
بحری جہاز کی تباہی کے بعد وہ ایک ویران جزیرے پر جا پہنچا، لیکن بدقسمتی نے پھر بھی اس کا پیچھا نہ چھوڑا.اس کی بیوی بھی اس کے ساتھ تھی.
 

محمد وارث

لائبریرین
بد قسمتی..
بحری جہاز کی تباہی کے بعد وہ ایک ویران جزیرے پر جا پہنچا، لیکن بدقسمتی نے پھر بھی اس کا پیچھا نہ چھوڑا.اس کی بیوی بھی اس کے ساتھ تھی.
اتنا بدقسمت بھی تو نہیں تھا، ساس اور سالے بھی تو جہاز پر تھے لیکن جزیرے پر نہ تھے :sneaky:
 

اکمل زیدی

محفلین
آفس سے پندرہ منٹ پہلے نکل آیا ٹریفک کے ازدھام سے بچنے کے لیے ۔ ۔ ۔ آدھا گھنٹہ پارکنگ سے بائیک نکالنے میں لگ گیا ۔ ۔ ( میں جلدی میں تھا باقی بلڈنگ کے آفس والے نہیں) ۔ ۔ o_O
 
آخری تدوین:
Top