ایک جملہ کے لطائف

عشق نے تو اندھا کر رکھا تھا، محبوبہ کے سوا کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔شادی کے بعد آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، بلکہ دیدے ہی پھٹ کر باہر آ گئے۔
آپ سے کس نے کہا تھا کہ شادی کے بعد عشق کی پٹی اتار پھینکو؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
عشق نے تو اندھا کر رکھا تھا، محبوبہ کے سوا کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔شادی کے بعد آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، بلکہ دیدے ہی پھٹ کر باہر آ گئے۔
گویا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ شادی سے پہلے محبت اندھی ہوتی ہے اور شادی کے بعد شوہر اندھا ہو جاتا ہے :)
 
images
 
عرفان سعید

محفلین
ساری زندگی عدمِ بصیرت کا شکار رہتا، خود شناسی ایک حسرت رہ جاتی، اور اپنی خامیوں کا کبھی ادراک بھی نہ ہو پاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن ہماری شادی ہو گئی!
 
جدید تحقیق سے معلوم ہوا کہ کتا دراصل شیر کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ بس شادی کرنے کی غلطی کر بیٹھا۔
جدید تحقیق والے بھی نکمے لوگ لگتے ہیں، جدید تحقیق کرتے ہیں پھر پتہ چلتا ہے یہ تو بہت پرانا سلسلہ ہے۔
 
Top