یہ ہمارے آستانے میں شور کیسا مچا ہوا ہے ۔ کون ہے جو ہماری ہم نشینی کا یہاں دعوی کر رہا ہے ۔ سب کچھ جلا کر بھسم کر دوں گا ۔ ہمارے موکلوں نے بتایا ہے کہ یہ کام ہمارے مریدوں میں سے دو مرید کر رہے ہیں ۔ جلد ہی ان کا پتا لگا کر ان سے ان کی صلاحیتیں چھین لے جائیں گی ۔ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔
اور قیصرانی بچہ تم کو اپنے ظفری بابا سے رجوع کرنا چاہیئے تھا ۔ ہماری عاملیت کا چرچا تو ڈریم لینڈ سے لیکرآئسکریم لینڈ تک ہے ۔ اور تو اور ہم کوئی نذرانہ بھی نہیں لیتے ۔ بس ہماری کچھ شرطیں ہوتیں ہیں ۔( ان کا تذکرہ ہم سے رجوع کرنے پر ) ۔۔۔
ہم ان کل ہی مراقبہ کیا ہے دیکھا کہ تم بہت گردش میں ہو ۔ تمہارا حال ہم کو ایسا لگا کہ ۔۔۔۔
ایک طرف اس کا گھر ایک طرف مےکدہ
کس طرف جاؤں میں ، ہوتا نہیں فیصلہ
اس شعر سے سمجھ جاؤ کہ ہم کتنا جانتے ہیں ۔ اگر اس گردش سے نکلنا چاہتے ہو تو نقلی عاملوں سے ہوشیار رہو اور ہم سے رابطہ کرو ۔ہم تمہاری مراد پوری کردیں گے بچہ ۔۔۔
جب کوئی فیصلہ کردو تو آنکھ بند کر کے ہمارا تصور کرنا ۔ ہم حاضر ہوجائیں گے ۔ اب میں چلوں کہ کوہ قاف سے کچھ جن اپنی اپنی شادیوں کے لیئے ہم سے مدد لینے آئے ہیں ۔