مبارکباد ایک خاص اطلاع سابقہ ایک عام سی اطلاع

قیصرانی

لائبریرین
واؤ ماوراء۔ بہت بہت شکریہ۔ اتنا “موٹا“ ساگانا۔ بہت بہت شکریہ۔ یہ میرے ان چند پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے جو شادی بیاہ پر گائے جاتے ہیں۔ویسے میں‌نے ابھی سے وہ گانا سننا شروع کر دیا ہے جو ہے تو بے محل، لیکن مجھے بہت پسند ہے۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
:lol: میری جب مہندی ہوئی تھی نہ ، تو سب نے ہاتھوں پر دس کے نوٹ رکھ کے مہندی لگائی مجھے ، جب سب لگا چکے تو میں نے اسی دس کے نوٹ کو اٹھایا اور اسکی آئیسکریم منگوائی اور کھا لی کھانے کے بعد مجھے خیال آیا تھا اوہو اک دو دن میں ، میں نے تو پرایا دھن ہوجانا ہے :? :cry: تو تب یہ خیال آتے ہی رونے لگی تھی :lol: :cry:
باجو لڑکیوں کو پرایا دھن کیوں کہتے ہیں؟ دھن تو ایسی چیز کو کہتے ہیں جس کی مالی طور پر کوئی قیمت ہو۔ لڑکی تو انمول ہوتی ہے ناں؟
بےبی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
بہت دیر ہوگئی شریک ہونے میں مگر ابھی تو ٹپے کافی دن چلیں گے، ماورا ڈھولک آگئی ہے ایک گیت سے ابتدا بھی ہوگئی ہے۔ ابھی تو خوشی کے گیت۔ پھر لڑکی والوں کی طرف سے اداسی اور آنسوؤں بھرے گیت اور آخر میں سہرا۔
سرائیکی گیت کونسا ہے قیصرانی
اُٹھی جاگ وے ڈھولا لگی بھاگ وے ڈھولا
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی تاریخ کا پتہ چلے تو بکنگ بھی کریں، بغیر تاریخ کے بکنگ کرنے میں بہت دشواری ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
قیصرانی یار ۔۔۔ مجھے بھی اپنی شادی میں بُلانا نہیں بھولنا ۔۔۔ مجھے بھی وہ گانا گانا ہے ۔۔۔۔ میرا یار بنا ہے دولہا ۔۔۔ اور ُُپھول کھلے ہیں دل کے ۔۔۔۔ والا ۔۔۔۔ مت بُھولنا ۔۔ ہاں ۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
یہ تاریخ کا اعلان ۔۔۔ یہاں محفل کے الیکشن کی طرح نہ ہو ۔۔۔ میری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ یار ظفری۔ ایک تم ہی تو اپنے اپنے سے “لگتے“ ہو۔ باقی تو اپنے ہیں ہی :D (مذاق)
بےبی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
~~
یہ تو انگور کھٹے ہیں والی بات ہو گئی۔ خود سیدھے نہیں ہو رہے اور آنگن بے چارے کو ٹیڑھا بنا دیا۔ :?
~~
 

رضوان

محفلین
کوئی خاموشی نہیں بڑے میاں۔ یہ ذرا کان لگا کر سنو آوازیں آرہی ہیں
ڈھولک بجا کے
سہیلیاں بلا کے
گیت خوشی کے گاؤں گی
اپنے بھیا کو دولھا بناؤں گی
۔۔۔۔ کھی کھی کھی کھی

لو اب نہ رکنے والی ہنسی شروع
 
واہ واہ کیا آوازیں آرہی ہیں ، رضوان لڑکے والوں کی ٹیم تو خاصی مضبوط ہوگئی ہے مجھے ڈر ہے کہ بلا مقابلہ ہی نہ جیت جائیں ہم :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
کوئی خاموشی نہیں بڑے میاں۔ یہ ذرا کان لگا کر سنو آوازیں آرہی ہیں
ڈھولک بجا کے
سہیلیاں بلا کے
گیت خوشی کے گاؤں گی
اپنے بھیا کو دولھا بناؤں گی
۔۔۔۔ کھی کھی کھی کھی

لو اب نہ رکنے والی ہنسی شروع

کب تک ڈھولک بجائیں گے، اور گیت گائیں گے، تاریخ کا اعلان تو ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
واہ واہ کیا آوازیں آرہی ہیں ، رضوان لڑکے والوں کی ٹیم تو خاصی مضبوط ہوگئی ہے مجھے ڈر ہے کہ بلا مقابلہ ہی نہ جیت جائیں ہم :wink:

مقابلہ شروع تو ہو پھر پتہ چلے گا، یہ یکطرفہ فیصلہ نہیں چلے گا۔
 

رضوان

محفلین
اف خدایا یہاں بھی مقابلہ

ارے کہیں تو مل جل کر کچھ کھانے پینے دیا کرو۔
چراندیو
 
Top