مبارکباد ایک خاص اطلاع سابقہ ایک عام سی اطلاع

ماوراء

محفلین
~~
قیصرانی، ایک بات تو بتائیں۔ کہ آج کل اتنی اداسی کیوں ہے۔ لاکھ دور کرنے کی کوشش سے بھی نہیں بھاگ رہی۔ :cry:
~~
 

قیصرانی

لائبریرین
اس لئے کہ میں‌اداس ہوں۔ مجھے خوش کریں۔ پھر دیکھیں‌محفل کیسے جگمگا اٹھتی ہے۔
بےبی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
~~
آپ تو آج چہک رہے ہیں۔ میرا اصل میں آج بہت باتیں کرنے کا دل کر رہا ہے۔ پر ہزار باتیں کرنے کے بعد بھی کم ہیں۔ اور اب امّی ڈانٹ رہی ہیں کہ بس کرو۔ رات کو تین بجے بھی بڑی ڈانٹ پڑی تھی۔ اف۔۔مجھے وہ سوں سوں پھر یاد آ گیا۔ :lol: کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ میں سمجھ رہی تھی کہ کسی دشمن نے کوئی بڑی سازش کی ہو گی۔ پر۔۔۔نکلا چابی کا کھلونا۔۔ :? :p
~~
 

قیصرانی

لائبریرین
میں‌کہاں چہک رہا ہوں۔ :(اتنا بڑا سارا “بُوتھا“ لٹکایا ہوا ہے بمع سونڈ کے۔ دکھائی نہیں‌دے رہا کیا؟
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
ماورا جب تک تمہیں روز ڈانٹ نہ پڑے، تم بھی خوش نہیں نہ رہتیں، یہ تو تمہاری روز کی خوراک ہے، میرا تو خیال ہے ڈانٹ کھائے بغیر تمہاری تو روٹی بھی ہضم نہیں ہوتی ہو گی۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
کیوں بھئی ڈھولک پڑی پڑی ڈھول بن جائے گی کوئی تھپکی وپکی تو لگاؤ۔
یہ بھی ٹھیک ہے کہ نہ چائے نہ لڈو مفت میں کون اپنے گیت اور گلے کو پھوڑتا رہے۔ ماوراء یہ ڈھولک کرائے پر لائیں تھیں یا خرید لی ہے اور کرایہ کون دیگا، یہاں تو پانی بھی کوئی نہیں پوچھتا؟
 

شمشاد

لائبریرین
اسی لیے تو خاموشی چھائی ہوئی ہے، نہ تاریخ کا اعلان نہ دولہے کا پتہ، اب مہمان کب تک امید سے بیٹھے رہیں؟
 

ظفری

لائبریرین
یار قیصرانی تُم نے اپنی شادی کی اطلاع کو ایک عام سا کہہ کر بہت خاص کردیا ہے۔ میں نے تو ویزا بھی لے لیا ہے ۔۔۔ کہیں ایسا نہ تاریخ آگے پیچھے ہونے میں وہ کہیں ناقابلِ استعمال نہ ہوجائے۔


:chalo:
 

قیصرانی

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ابھی تک گرین کارڈ نہیں‌ملا۔ بتانے کا شکریہ :wink:۔ دوسرا یہ کہ ویزا چھ ماہ کے لئے کار آمد ہوتا ہے‌:)۔ اس لئے فکر مت کریں‌۔ :D بس فرح‌جی کا دل بہلائے رکھیں، انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ :D
بےبی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
جی، آج رات کو امی کا فون آنا ہے۔ دیکھیں کیا اپ ڈیٹ دیتی ہیں
بےبی ہاتھی
قیصرانی یہ رات کیوں ہو نہیں چُکتی۔ گھڑی بھی آج تو سلو ہوگئی ہو گی اور جہاں پہلے تین چار گھنٹے گزر جاتے تھے صرف چند ساعتیں ہی گزرتیں ہیں۔ کتنا جان گسل ہے یہ انتظار؟؟؟

پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ
 

ظفری

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ابھی تک گرین کارڈ نہیں‌ملا۔ بتانے کا شکریہ :wink:۔ دوسرا یہ کہ ویزا چھ ماہ کے لئے کار آمد ہوتا ہے‌:)۔ اس لئے فکر مت کریں‌۔ :D بس فرح‌جی کا دل بہلائے رکھیں، انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ :D
بےبی ہاتھی

بھائی تُم میرے گرین کارڈ کی فکر میں کیوں دُبلے ہوئے جا رہے ہو ۔ :lol:
یہ باتیں مجھے سولہ سال سے معلوم ہیں ۔ تماری ایمبیسی والے کہہ رہے ہیں کہ پہلے وہاں کے قانونی رہا ئش پذیر کا نام بتاؤ پھر تمہارے پاسپورٹ پر انٹری ملے گی ۔ اب ایسی صورت میں میں تمہارا پتا بتا کر تو تمہیں وہاں سے نکلوا تو نہیں سکتا تھا نا ۔۔۔ اور ویسے بھی ابھی تو تم کو وہاں آئے ہوئے جمعہ جمعہ آٹھ ہی دن ہوئے ہیں۔
:wink:

:lol:
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ابھی تک گرین کارڈ نہیں‌ملا۔ بتانے کا شکریہ :wink:۔ دوسرا یہ کہ ویزا چھ ماہ کے لئے کار آمد ہوتا ہے‌:)۔ اس لئے فکر مت کریں‌۔ :D بس فرح‌جی کا دل بہلائے رکھیں، انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ :D
بےبی ہاتھی

یہ تو فرح جی کا دل بہلا لیں گے، آپ اتنی دیر کیا کریں گے؟
 
Top