بھائی یہ سمجھانا وطن سے باہر رہ کر ہی بنتا ہے یہاں آکر پتہ چلتا ہے کہ کس طرح کے گوشت کا کس طرح کا سستا نعمل بدل دستیاب ہے اور کس طرح کے گوشت کا اس سے سستا متبادل دستیاب نہیں تو مرغی بے چاری سب سے سستی ہے گوشت میں اس کے نام پر اس سے سستا دھوکہ ممکن نہیں۔ اس لیے مرغی پر ہی اعتبار بنتا ہے وطنِ عزیز میں یا اپنے گھر کے بکرے، بھینسے پر۔
بہن
اسٹیک اصل میں اصطلاح ہے ایک خاص کٹ آف میٹ کے لئے۔ یہ کٹس cattle کے ان حصوں سے حاصل کئے جاتے ہیں جو کہ ورزش میں زیادہ استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ یہ ٹینڈر کٹس ہوتے ہیں اور ان کو کم دیر پکایا جاتا ہے۔ زیادہ دیر پکانے سے یہ چمڑے جیسے ہو جاتے ہیں
ان کے کاٹنے کا طریقہ بھی مختلف ہوتا ہے۔ جو حصے زیادہ چلنے پھرنے میں استعمال ہوتے ہیں وہ tough ہوتے ہیں اور ان کو زیادہ دیر پکایا جاتا ہے۔
جہاں تک چکن کا تعلق ہے تو چکن کے کسی بھی حصے کے لئے اسٹیک کی اصطلاح استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ یہ culinary arts کے حساب سے غلطی ہے۔ چکن کے مختلف حصوں کے پکانے میں وقت کا کم ہی فرق ہوتا ہے جبکہ بیف کے tough اور tender حصوں کے پکانے میں کافی فرق پایا جاتا ہے
اس لئے چکن اگر گرل کی گئی ہو یا پین فرائے کی گئی ہو تو یہی نام اس کی ڈش کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اسٹیک کہہ دینا بہرحال صحیح نہیں ہے۔ یہ اس کٹ کو کاٹنے کے طریقے کے مطابق غلط ہے۔
اب یہ نعم البدل کے طور پر اصطلاحات استعمال کی جارہی ہوں یا کسی اور وجہ سے لیکن بہرحال یہ ٹیکنیکلی ٹھیک نہیں ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے یہاں کے شیفس باہر سے ٹریننگ لے کر آرہے ہوتے ہیں اور یہاں پر نئے شیفس کو ٹرین بھی کر رہے ہوتے ہیں تو آخر پھر اتنی بڑی غلطی ریسٹورنٹس میں بار بار کیوں کی جاتی ہے۔
خیر جو بھی ہو مجھے جو معلوم تھا وہ میں نے شئیر کر دیا