صفحہ 135
ایمانداری کی دلیری بہ نسبت کسی دوسری فضیلتونکے زیادہ تر بیش بہا قابل قدر ہے اور بہ نسبت کسی دوسری قوتونکے راستبازی زیادہ تر قابل وقعت ہے اور دل دماغ کی خوبی و عمدگی کل علوم و فنون سے بدرجہا فایق و افضل ہے۔
آخر الامر تہذیب و شایستگی کی تربیت کے ساتھہ یہ امر بہی اچہی طرح ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ جملہ علوم ہ ہنر دولت و طاقت۔ ذہن و جودت کامگاری و مسرت پر جسکو فوق و ترجیح حاصل ہے وہ چال چلن کی پاکیزگی اور عمدگی ہے کہ بغیر اسکے دنیا کے جملہ علوم و فنون فضیلت و بزرگی سے انسان کو اپنے عروج و ترقی مین ناکامی ہو گی۔
******************************************
**********************************
دسوان باب
کتب بینی
جسطرح کسی صحبت یا جلسہ مین شریک ہونے سے انسان کی شہرت ہو جاتی ہے اوسیطرح وہ کتب بینی سے بھی مشہور ہو جاتا ہے پس ہر شخص کو لازم ہے کہ وہ عمدہ صحبت مین رہے اور اچھی کتابین دیکہے۔
مفید کتابین عمدہ ترین دوست ہین جو ہمیشہ ایک حالت پر قائم رہتی ہین اور کبہی اونمین کسی قسم کا تغیر نہین واقع ہوتا۔ کتابین اعلٰے درجہ کی مستقل اور زندہ دل رفیق ہین۔ یھہ تکلیف و مصیبت کے وقت مین بہی ہمارا ساتھہ نہین چھوڑتین بلکہ ہمیشہ ایک طور پر مہربانی سے پیش آتی ہین۔ ابتدائی زمانہ مین کتابونسے ہمکو مسرت و واقفیت حاصل ہوتی ہے اور اخیر زمانہ مین اطمینان و آسایش۔
باہمی اتفاق و اتحاد کے واسطے کتاب ایک عمدہ اور سچا ذریعہ ہے اور انہین کے