ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے :)

شمشاد

لائبریرین
بظاہر تو یہی ہے کہ مختلف تصاویر کو جمع کر کے یہ کہانی بنائی گئی ہے جیسا کہ میں نے پہلی دو کہانیاں بنائی تھیں۔
 
فہیم

لائبریرین
کالا جادو۔۔۔ :ROFLMAO:
اس قسم کی باتوں کا اثر انھیں پر ہوتا ہے جو اس پر یقین رکھتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی جیسے "علم" نجوم پر اعتقاد رکھنے والے اپنی زندگی اسی چکروں میں اجیرن کر ڈالتے ہیں یا ایسے ہی جیسے تعویز پرست اپنی زندگی تعویز کے گروی رکھ چھوڑتا ہے۔

بھائی باقی چیزیں تو اپنی جگہ،
لیکن اگر بات جادو کی ہے تو جادو بہرحال ایک حقیقت رکھتا ہے۔
 
عثمان

محفلین
یہ ساری تصاویر جوڑ توڑ کر ایسا کیا گیا ہے لالہ :)
پھر اس میں تغیر ہونا چاہیے تھا۔ میرا مطلب ہے کہ سب تصاویر میں صرف گوروں کے بچے دیکھا دئیے۔ باقی بچے کہاں رہ گئے۔ :)

بھائی باقی چیزیں تو اپنی جگہ،
لیکن اگر بات جادو کی ہے تو جادو بہرحال ایک حقیقت رکھتا ہے۔
میں آپ سے متفق نہیں۔ لیکن چونکہ گفتگو موضوع سے ہٹ جائے گی اس لئے ادھار رہی۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
پھر اس میں تغیر ہونا چاہیے تھا۔ میرا مطلب ہے کہ سب تصاویر میں صرف گوروں کے بچے دیکھا دئیے۔ باقی بچے کہاں رہ گئے۔ :)

میں آپ سے متفق نہیں۔ لیکن چونکہ گفتگو موضوع سے ہٹ جائے گی اس لئے ادھار رہی۔ :)
بچے تو بچے ہوتے ہیں نا لالہ :) وہ مجھے سب اچھے لگے تھے ویسے حُسن کی کمی ہمارے پاکستان میں بھی نہیں ہے لیکن ایسی تصویریں تلاش کرنا جو اس ٹاپک کے لئے ہوتیں مشکل کام تھا :)
 
شمشاد

لائبریرین
بچے تو بچے ہوتے ہیں نا لالہ :) وہ مجھے سب اچھے لگے تھے ویسے حُسن کی کمی ہمارے پاکستان میں بھی نہیں ہے لیکن ایسی تصویریں تلاش کرنا جو اس ٹاپک کے لئے ہوتیں مشکل کام تھا :)

ایک ہے تو سہی، اس کو ہی شامل کر لو اپنی کہانی میں

387737_325232460838948_152814884747374_1159184_1576685436_n.jpg

اس میں شک نہیں کہ پاکستانی بچے بھی بہت خوبصورت ہیں لیکن ان کی تصاویر نیٹ پر موجود نہیں ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مولانا احتشام الحق کلیانوی صاحب نے ایک بیان میں کہا تھا جس کے معنی کچھ یوں بنتے ہیں کہ،
اگر کالے جادو کی کاٹ کرنے کے لیے کالے جادو کا سہارا لیا جائے وہ بھی یوں کہ خود براہِ راست ایسا کام نہ کیا جائے بلکہ کسی کالے جادو کے عامل سے ہی کرایا جائے،
تو اس کی گنجائش بہرحال ہے۔
جب جادو ہی کو حرام قرار دے دیا گیا تو وہی بات ہے نا کہ جیسے اپنا سود ادا کرنے کے لئے میں اپنی رقم سود پر قرض پر دے دیتا ہوں اور اپنے قرض کے سود سے اپنا سود ادا کرتا ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی یہ جادو ٹونہ، اس دھاگے پر رہنے ہی دیں، نہیں تو اتنی خوبصورت کہانی کا حسن مجروح ہو جائے گا۔
 
Top