ایک ہیں صائمہ شاہ

سید فصیح احمد

لائبریرین
کافی بار ؟؟؟؟؟؟؟
مجھے تو صرف ایک ہی اختلاف یاد ہے
آپ چاہے ہزار اختلاف کریں مگر مختصر رکھیں :) آپ بہت تفصیلی باتیں کرتے ہیں
شکر ہے واپس آئیں :praying: ،،، اب کان کب کھینچیں گی میرے ؟؟ :p ۔۔۔ اور مانا کہ دھینگا مشتی شروع ہو گئی تھی اس دن ،،، میں نے بھی معافی مانگ لی تھی اور کسی کے بارے کوئی عار بھی اب دل میں نہیں ،،، تو آپ تو غائب ہی ہو گئیں :confused: ،،، خیر کیسی ہیں آپی ؟؟ گھر پہ سب کیسے ہیں ؟؟ o_O ۔۔۔ آپی آئندہ تفصیل قابو میں رہے گی ،، مگر بس کہانی کے سوا :angel: ۔۔ :) :)
 

قیصرانی

لائبریرین
منصور
بہت شکریہ مگر میں غصے سے ہرگز نہیں گئی تھی شدید دکھ تھا کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا اور اس کے بعد نفرت انگیز دھاگے جہاں شائد میں خود پر قابو نہیں رکھ سکی
ناراضگی کسی سے بھی نہیں تھی نہ ہوگی میں بہت سے لوگوں سے کبھی کنکٹ ہی نہیں ہو پائی یہاں مگر پھر بھی وہ میری نظر میں محترم ہیں نظریہ مختلف سہی مگر ذاتی مخالفت کسی سے نہیں ہے
مجھے نفرت انگیز مواد اور نفرت پھیلانے والے عناصر سے شدید اختلاف ہے موجودہ حالات کے تناظر میں اب ہمیں ایسی باتیں اور ایسے لوگوں کو انٹرٹین کرنا زیب نہیں دیتا یہ آگ جو ہمارے وطن میں لگی ہوئی ہے کہیں نہ کہیں اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں ایسی سوچوں اور تحریروں کو اب نظرانداز نہیں کیا جا سکتا پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں اور یہی پیغام دینا چاہتی ہوں ان سب عناصر کو جو بھلائی کے نام پر پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں
اور عارف کریم نے نہ صرف معافی مانگی بلکہ اپنی پچھلی غلطیوں کا بھی اعتراف کیا ان کی اس اعلیٰ ظرفی کا مذاق اڑایا ہے ہم سب نے اپنی تنگ نظری سے
جیہ
معاف کرنے والے لوگ بہت عظیم ہوتے ہیں اور بہت بڑے ہوتے ہیں آپ سے کم از کم مجھے تو یہی امید ہے کہ آپ بڑے پن کا مظاہرہ کریں گی
اور تو کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن جیتی رہیئے :)
آپ کی مندرجہ بالا باتوں سے بھی سو فیصدی متفق ہوں :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جیہ آپی کا دھاگہ تو دیکھا تھا لیکن آپ بھی چلی گئی تھیں آپی؟
پلیز محفل کو کوئی بھی چھوڑ کر نہ جایا کرے۔ اچھی بات نہیں ہوتی :rolleyes:
ویلکم بھی کہنا ہے کیا؟ :)
 

آبی ٹوکول

محفلین
السلام علیکم

سبھی احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ مگر میرے لئے اس محفل کو وقت دینا اب ممکن نہیں۔ یہ پیغام محفل پر میرا آخری پیغام ہے۔ والسلام
وعلیکم السلام جیہ سسٹر آپکو پتا ہے ناں کہ میں آپکا بہت بڑا " پنکھا " آئی مین فین ہوں پلیز ایک " پنکھے بھائی " کی التجا پر آجائیں مجھے نہیں تھا معلوم کیا ہوا لیکن جب مجھے معلوم پرا تو وہ دھاگا مقفل ہوچکا تھا اور وہاں کچھ لکھ نہ سکا اب یہاں موقع ملا ہے تو آپ کو فقط اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اس محفل کے لیے اور ہم سب کے لیے کسی قیمتی اثاثے سے کم نہیں ہیں آپکا شمار قریبا محفل کے بانی اراکین میں ہوتا ہے کہ جنھوں نے اپنے بل بوتے پر محفل کو اپنے اوائل دور سے یہاں اس مقام تک پہنچایا کہ آج محفل کا رکن ہونا میرے جیسے لوگوں کے لے بھی کسی اعزارسے کم نہیں ہوتا خیرررر فیصلہ آپ ہی کا ہوگا آخری اور ہمیں امید بھی رہے گی تادم اخیر ۔۔۔والسلام
 

آبی ٹوکول

محفلین
صائمہ سسٹر سے گویا کبھی براہ راست مراسلت نہیں رہی مگر انکے مراسلات میں دیکھتا رہتا ہوں کافی جارحانہ ہوتے ہیں اپنا موقف کافی دھڑلے سے پیش کرتی ہیں کسی لیت و لعل سے کام نہیں چلاتیں اور خوشی بھی ہوتی ہے کہ اتنا جاندار انداز ہے انکا ان سے نظریاتی اختلاف اپنی جگہ مگر انکی مضبوط شخصیت کافی متاثر کن ہے لہذا دلی خوشی ہوئی کہ واپس آگئیں ہیں کبھی مستقبل قریب میں انکے ساتھ سینگ پھنسانے اور میچ پڑجانے کا بھی خدشہ بصورت حسرت موجود ہے لولز سو میری طرفسے ویلکم اک واری فیر بیک جی ڈئر سسٹر جی ۔۔والسلام
 
Top