مبارکباد اے ہزارو! گواہ رہنا

ربیع م

محفلین
د نوي کال آغاز
نوي عهد ، نوي ارادي نوي عزم او نوي حوصلي
په دي منځ کي
يو بل زيري دا دي
چي
زمونړ قدر مند ورور ، فاضل استاد دمحفل رونق او عظيم شاعر يو زري منصب ته رسيدلي دي ، اګرچه دا منصب د هغه مقام، علم او قابليت مخ ته هيڅ حيثيت نه لري ، او د هغه يو يو مراسله خپل ځان کښي د سلګونو مراسلو نه زيات مفيد او سبق آموز وو، خو څه محفل رسم دي څه مبارکي بهانه مونږ ته ملاؤو شو او څه تحريض موقع پيدا شو چي خپل وروه او استاذ ته مونږ خواست کوو چي بل زري منصب ته په پنځه کال نه بلکه په پنځه مياشت کښي ځان اور رسوي خو په دي منصب ته رسيدلو په مناسبت کښي هغوي ته مونږ ډير ډير مبارکي وايو ،
رښتيا وايم خو د مبارکي لفظ ډير وړوکي او رسمي معلوميږي ، زما زړه کښې د مينه ، احترام او قدر مندي جذبات او احساسات دومره زيات دي چي د هغه بيانول لپاره الفاظ نشته ، او زما خيال دا دي چي دا يوازي زما احساسات نه دي بلکه د هر علم دوست سړي احساسات به وي ، هر سړي نه په نظريات او خيالات کښي اختلاف لازمي امر دي مګر حق دا دي چي دا اختلاف په احترام کښي مانع نه دي ، بلکه د دي سره احترام نور هم زياتيږي
۔
او دا دعاګان کوو چي الله رب العزت د دي علم او عمل کښي برکت واچوي ، او مونږ ته موقع ورکي چي مونږ د دي علم نه ډير ډير فائده واخلو۔

ترجمہ:

نئے سال کا آغاز ، نیا عہد ، نیا عزم اور نئے حوصلے
ان سب کے درمیان
ایک اور خوشخبری یہ
کہ
ہمارے قابل قدر بھائی ، فاضل استاد محفل کی رونق اور عظیم شاعر محترم راحیل فاروق یک ہزاری منصب پر فائز ہو گئے ہیں ، اگرچہ یہ منصب ان کے مقام علم اور قابلیت کے سامنے کچھ حیثیت نہیں رکھتا ، اور ان کا ایک ایک مراسلہ اپنے اندر سینکڑوں مراسلوں جتنا مفید اور سبق آموز مواد سموئے ہوتا ہے ، لیکن محفل کی اس رسم کو نبھاتے ہوئے اور کچھ ہمیں مبارکباد کا بہانہ میسر آگیا ، اور کچھ تحریض کا موقع مل گیا کہ ہم اپنے بھائی اور استاد سے درخواست کریں کہ خدارا اگلے ہزاری منصب تک پانچ سال نہیں بلکہ پانچ ماہ میں پہنچیں ۔
چنانچہ اس موقع پر ہمیں انھیں دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
سچ کہوں تو مبارک باد کا لفظ مجھے بہت چھوٹا اور رسمی سا معلوم ہوتا ہے ، میرے دل میں ان کیلئے محبت احترام اور قدردانی کے جذبات واحساسات اس قدر زیادہ ہیں کہ ان کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ، اور میرے خیال میں یہ صرف میرے احساسات نہیں ہیں بلکہ ہر علم دوست شخص کے یہی احساسات ہوں گے ، ہر شخص سے نظریات ، خیالات اور جزئیات میں اختلاف لازمی امر ہے ، لیکن حق یہ ہے کہ یہ اختلاف احترام میں مانع نہیں بلکہ اس سے احترام میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں بھی موقع دے کہ ہم ان کے علم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں ۔

(پشتو)
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو بہت بہت راحیل۔ ایک عرصے بعد اتنا عمدہ مبارکبادی دھاگا نظر آیا۔ راحیل کی ہر دل عزیزی کا ایک اور ثبوت
 

فہد اشرف

محفلین
ماشااللّہ جی بہت خوب !!!! لیکن میں یہ واضح کرتا چلوں کہ ہماری زبردست کی ریٹنگ تصاویر کے لیے ہے نہ کہ تحریر کے لیے. ارے بھئی تحریر تو ہمارے سر کے بہت اوپر سے گزر گئی. کوئی سلیس ترجمہ مل سکتا ہے؟ صاحب کے روٹھنے اور پھر منائے جانے کی واردات کب کہاں اور کیسے ہوئی. ابھی تو ہم شمشاد صاحب کی واپسی کی راہ دیکھ رہے تھے کہ قبلہ آسی صاحب الوداع کہہ گئے بھلا ہو فیس بک کا کہ وہاں اُن کی زیارت ہو جاتی ہے. اب اپنے راحیل صاحب بھی جانے کی ٹھان بیٹھے تھے کمال ہے جی. ایسا ستم مت کیجئے گا محفل ویران ہو جائے گی صاحب. عبدالحکیم اتنا قریب نہیں کہ ایسے دن میں کئی بار آپ سے ملاقات کا لطف اُٹھا سکیں گے. شاد و آباد رہیں اور دوستوں کا مان اور اُردو کی اس محفل کی شان بڑھاتے رہیں :)
نیز یہ بھی بتایا جائے کہ اصل تحریر کس زبان میں ہے، عربی انگریزی تو پہچان میں آگئ لیکن بدرالفاتح بھائی نے دو مراسلے لکھے اگر ایک لکھا تو ہوتا تو ہم اسے فارسی مان لیتے اب تو یہی نہیں سمجھ میں آ رہا کہ فارسی کون ہے فارسی نما کون ہے یا دونوں ہیں یا نہیں ہیں، اسی طرح غدیر اور مریم بہن کے مراسلے ہیں شاید پنجابی ہیں یا ممکن ہے کچھ اور ہی ہوں۔
 

ربیع م

محفلین
نیز یہ بھی بتایا جائے کہ اصل تحریر کس زبان میں ہے، عربی انگریزی تو پہچان میں آگئ لیکن بدرالفاتح بھائی نے دو مراسلے لکھے اگر ایک لکھا تو ہوتا تو ہم اسے فارسی مان لیتے اب تو یہی نہیں سمجھ میں آ رہا کہ فارسی کون ہے فارسی نما کون ہے یا دونوں ہیں یا نہیں ہیں، اسی طرح غدیر اور مریم بہن کے مراسلے ہیں شاید پنجابی ہیں یا ممکن ہے کچھ اور ہی ہوں۔
پہلا پشتو
دوسرا فارسی
 

ربیع م

محفلین
تا آتشی‌ست جامهٔ خورشیدِ گرم‌رَو
تا ناخوشی‌ست پیشهٔ افلاکِ خاک‌کار
خورشید را برایِ تو بادا همه طلوع
و افلاک را برایِ تو بادا همه مدار
(ازرقی هروی)


بعد از زحمتِ خستگی‌ناپذیر و تلاشِ مداوم و شفقتِ معلمان و دعاهایِ والدین در طولِ مدتِ پنج سال، انجامِ کار جنابِ عالی موفّق شد که به منصبِ پنج‌هزاری برسد. برایِ کسانی که معتاد به سهل‌انگاری و آسان‌گیری هستند، این روز یک روزِ عادی نیست و برای کسانی که برعکس چنین نیستند، یقینا‌ً در این واقعه نشانه‌هایی‌ست. آن‌هایی که این روز را یک روزِ معمولی تلقّی می‌کنند، در گمراهیِ آشکار هستند. نه! این یکی از نشانه‌هایِ قربِ قیامت است که شخصی به سرعتِ لاک‌پُشت‌وار به منصبی رسید که برایِ افرادِ سریع‌السیر چیزی نیست. درست مثلِ آن که در مسابقهٔ دوچرخه‌سواریِ آهسته، مسابقه‌دهندهٔ عقب‌مانده برنده می‌شود، جنابِ عالی هم سزاوارِ تبریکاتِ صمیمی‌ست، و ساکنانِ دیگرِ کوچهٔ تنبلان از غایتِ شادی و فرح در شُرُفِ مرگ هستند و به خاطرِ برگزاریِ مراسمِ تاج‌پوشی امروز در کوچه تعطیلِ عمومی اعلام شده‌است.
ترجمہ:
جب تک خورشیدِ گرم رَو کا جامہ آتشی ہے اور جب تک افلاکِ خاک کار کا پیشہ ناخوشی و ناشادی ہے، خورشید کا ہر طلوع اور افلاک کی ہر گردش تمہارے لیے ہو۔

جناب پانچ سال کی انتھک محنت ، جہدِ مسلسل ، اساتذہ کی شفقت اور والدین کی دعاؤں سے آج بالآخر ایک ہزاری منصب پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جو لوگ سہج پکانے اور میٹھا کھانے کے عادی ہیں ان کے لیے یہ کوئی عام دن نہیں اور جو لوگ اس کے برعکس ہوں ان کے لیے اس واقعے میں کُھلی نشانیاں ہیں۔ جو لوگ اس دن کو ایک عام دن سمجھ رہے ہیں وہ صریح غلطی پر ہیں۔ ارے ! یہ تو قربِ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ کچھوے کی چال چلتے ہوئے کوئی اُس منصب کو پہنچا ہے جو خرگوش کی چال رکھنے والے حضرات کے تین ہفتے کی مار ہے۔ جس طرح سلو سائیکلنگ کے مقابلے میں پیچھے رہنے والا جیت جاتا ہے بالکل اسی طرح موصوف آج صحیح مبارکباد کے حق دار ہیں اور کوچہ آلکساں کے باقی ماندہ باسیوں پر شدی مرگ والی کیفیت طاری ہے اور کوچے میں آج رسمِ تاج پوشی کی ادائیگی کے باعث عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(فارسی)
 
ایہہ مخلص دل وچ وسدا اے،پر اکھ دی پہنچ توں دور اے

کہیں وی اوکھا ویلا ہووے یا کوئی مشکل فیصلہ ہووے ،تاں اپنڑی گال تے اڑ ونجن آلا ،تھوڑا خود سر، کدے تاں کئی دل ترٹ پیندے ہین ایس خودسری نال رگڑ کھا تے۔کہیں ویلے گُڑ والی کار مِٹھا،تے کہیں ویلے کریلے والی کار کوڑا۔
ماں دی جھولی وچوں نِکلدے ہی پہلا پیار تھی گیا۔ تُساں بجھے سو بئی اوہ پہلا پیار کیہندے نال تھیا سی۔۔۔۔
ناں جی ناں!کے ناں ۔۔۔پہلی محبت ہیکو راحیل نال تھئی سی ۔ول جیڑے ویلے در تے جھاتی پاتی،باہر نکلیا،تاں اوکو دوجا پیار تھی گیا۔ ول چل سو چل۔ اونے ِپچھاں ول تے نہ ڈِٹھا۔ رومانس اوہدی حیاتی دا حِصہ بنڑ گیا۔ اوندی ہر محبت پہلی محبت دا ہی عکس ھے۔

اساں یاردیوانےلوگ ھسے ساڈے سرتے تاج محبت دا...
ساڈی ھر اک گال محبت دی ساڈےدل تےراج محبت دا
ساڈاکجل مساگ تے سرخی پوڈر ساڈاساراڈاج محبت دا..
ساکوں مرض اختر محبت دی کرصرف علاج محبت دا.
محفلین کُو آکھدے ہِن۔
اساں شاکر قیمتی پرزے ھائیں،ساڈا فائدہ ھے،سنبھال رکھیں
جے ایہہ رُس ونجے تاں مناں مناں تے تھک پوؤں تاں وی اپنی مرضی ہووے تے منی سے ناں تاں کیناں۔
لکھن لکھاون دا اتنا کُو شوقین ھے جو گر ہیکوں کاغذ قلم ڈے کے کئیں کمرے وچ ڈھک ڈیوں ،تان کئی ڈینھہ بغیر کھادے پیتے اندر بہہ تے لکھ سے بیٹھا،باہر کیہ ناں آسے۔
کئیں جھمراں ڈیکھ کے ایں دا دل پیا نچدے
کئیں پیریں چھالے چس پئے ڈیندن
خود اپنڑے لئی کہندا ھے۔
ساکوں خلق دے نال خرید گھدی،اخلاق ونڈیسے ول آسؤں
اساں ہیں محتاج محبت دے،ساڈا روح وندلیسین،ول آساؤں

محفلین ہیکو دعاواں ڈیندے ہن۔
تھیوی خوشیاں وچ آغاز فجر
چن خوشیاں وچ ہر شام ہووی
اللہ کئی نہ لوڑ دی تھوڑ دیوی
سدا زر دولت چن عام ہووی

منجانب : جاسمن
یہ سرائیکی زبان میں ہے۔ جاسمن بجّو نے لکھا ہے اور پوسٹ کرنا تھا مگر وہ وقت پر نہ آ سکیں اور ابھی تک نہیں آئیں۔ اگر اسکا ترجمہ مطلوب ہے تو وہ خود جب آئیں گی تو کر دیں گی۔ ویسے میرا خیال تھا کہ سمجھ آ رہی ہے۔
 

ربیع م

محفلین
الله سائين اوهان کي ٻنهي جهانن ۾ هميشه ڪامياب و ڪامران، خوش و خرم غ پرسڪون رکي. تمام دنيا ۽ آخرت جي معاملان ۾ سولائي پيدا فرمائي ۽ سرخ روئي عطا فرمائي. اوهان عزت، دولت، صحت، سٺي شهرت، ۽ سڪون جي ان اونچائين تي پهچو جيڪي هن دنيا جي رنگ و بو سان تعلق رکڻ واري ڪنهن به انسان ۾ پيدا نه ٿيون، نه ئي يڪجا ٿيون. الله تعاليٰ اوهان جي سڀني گناهن کي نيڪين ۾ ، اوهان جي سستيءَ کي چستيءَ ۾ ۽ سڀني رنڊڪن کي رستن ۾ تبديل ڪري. اوهان کي بهترين انسان ۽ پنهنجو پسنديدا انسان بنائي. آمين ثم آمين
ترجمہ:
اللہ تعالی موصوف کو دونوں جہانوں میں ہمیشہ کامیاب و کامران ، خوش و خرم اور پُر سکون رکھے۔ تمام دنیاوی و اخروی معاملات میں آسانیں پیدا فرمائے اور سرخروئی عطا فرمائے۔ آپ عزت ، دولت ، صحت ، نیک شہرت ، خوشی اور سکون کی اُن بلندیوں کو چھوئیں جو اس دنیائے رنگ و بو سے تعلق رکھنے والے کسی انسان میں کبھی ہویدا نہ ہوئیں اور کبھی یکجا نہ ہوئیں۔ اللہ تعالی آپکے سب گناہوں کو نیکیوں میں ، آپ کے سستی کو چُستی میں اور سب رکاوٹوں کو راستوں میں بدل دے اور آپکو بہترین انسان اور اپنا پسندیدہ بندہ بنا لے۔ آمین ثم آمین

(سندھی)
 
इस लड़ी एक ऐसे सदस्य के हजारी की खुशी में की गई है जिन्हें महफ़िल पांच साल पूरा हो गए हैं। गो कि यह अपने आप में एक रिकॉर्ड है, लेकिन हम इस अभिवादन सरणी भी एक रिकॉर्ड बनाने के लिए इसमें विभिन्न भाषाओं को शामिल किया है। ऐसी कोई लड़ी महफ़िल में देखने में नहीं आई। जिस किसी को कुछ और जानकारी चाहिए हो वह ासक्रारह करे और परिणाम के प्रचार से पहले अपने दम पर पुष्टि अवश्य कर ले।​
ترجمہ:

نوٹ :
یہ لڑی ایک ایسے رُکن کے ہزاری ہونے کی خوشی میں بنائی گئی ہے جنہیں محفل پر پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ گو کہ یہ بات اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے مگر ہم نے اس کی مبارکبادی لڑی کو بھی ایک ریکارڈ بنانے کے لیے اس میں مختلف زبانوں کو شامل کیا ہے۔ ایسی کوئی لڑی محفل میں دیکھنے میں نہیں آئی۔ جس کسی کو کچھ مزید معلومات چاہئیے ہو وہ استخارہ کرے اور نتائج کی تشہیر سے قبل اپنے طور پر تصدیق لازماََ کر لے۔
 

یوسف سلطان

محفلین
ماشاءاللہ! راحیل بھائی آپ کواردو محفل میں پانچ سال ہونے اورہزاری منصب پربہت بہت مبارک ہو۔ دعاہےکہ اللہ پاک آپ کے علم میں عمر میں قلم میں برکتیں اور وسعتیں پیدا فرمائے آمین
 

با ادب

محفلین
इस लड़ी एक ऐसे सदस्य के हजारी की खुशी में की गई है जिन्हें महफ़िल पांच साल पूरा हो गए हैं। गो कि यह अपने आप में एक रिकॉर्ड है, लेकिन हम इस अभिवादन सरणी भी एक रिकॉर्ड बनाने के लिए इसमें विभिन्न भाषाओं को शामिल किया है। ऐसी कोई लड़ी महफ़िल में देखने में नहीं आई। जिस किसी को कुछ और जानकारी चाहिए हो वह ासक्रारह करे और परिणाम के प्रचार से पहले अपने दम पर पुष्टि अवश्य कर ले।​
اور مرنے کے بعد کیا میں نرگ میں ہوں ؟
 

با ادب

محفلین
ماشااللّہ جی بہت خوب !!!! لیکن میں یہ واضح کرتا چلوں کہ ہماری زبردست کی ریٹنگ تصاویر کے لیے ہے نہ کہ تحریر کے لیے. ارے بھئی تحریر تو ہمارے سر کے بہت اوپر سے گزر گئی. کوئی سلیس ترجمہ مل سکتا ہے؟ صاحب کے روٹھنے اور پھر منائے جانے کی واردات کب کہاں اور کیسے ہوئی. ابھی تو ہم شمشاد صاحب کی واپسی کی راہ دیکھ رہے تھے کہ قبلہ آسی صاحب الوداع کہہ گئے بھلا ہو فیس بک کا کہ وہاں اُن کی زیارت ہو جاتی ہے. اب اپنے راحیل صاحب بھی جانے کی ٹھان بیٹھے تھے کمال ہے جی. ایسا ستم مت کیجئے گا محفل ویران ہو جائے گی صاحب. عبدالحکیم اتنا قریب نہیں کہ ایسے دن میں کئی بار آپ سے ملاقات کا لطف اُٹھا سکیں گے. شاد و آباد رہیں اور دوستوں کا مان اور اُردو کی اس محفل کی شان بڑھاتے رہیں :)
آمین آمین ..
راحیل فاروق بھائی سے ابھی دو چار روز پہلے ہی بات ہوئی تھی ... ہمیں کیا خبر تھی .....آہ ...ہا ......
اللہ جوار رحمت میں جگہ دے ....اگر مجھے اپنی آخرت کا خیال نہ ہوتا تو ضرور کہتا کہ مرحوم بڑے نیک آدمی تھے. دوست ہونے کے ناطے کچھ ایسے راز مجھ سے بیان کر گئے ہیں کہ اب اس موقع پر میرا منہ نہ ہی کھلے تو بہتر ہے .....بہرحال جی الله سب کی مغفرت فرمائے ... کیا.. ہوا کیا تھا ... کیسے ہوا یہ سب کچھ؟
ہم سمجھے نہیں ۔ وضاحت فرما دیں ۔ ہمارا دل ویسے ہی بہت نازک ہے ۔ محترم زندہ تو ہیں نا ؟
 

با ادب

محفلین
السلام علیکم ۔ محفل میں کیا ہوا اور کیا ہونے والا ہے ۔ بخدا ہم بالکل بھی نہیں سمجھے ۔ اور جو سمجھے وہ کچھ یوں ہے کہ راحیل فاروق صاحب پانچ برس کے ہو گئے ۔ مبارک ہو بہت بہت ۔ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات ۔ موصوف کے قلم کی روانی شیر خواری میں کمال ہے ۔ ہمیں آپ جناب کی شاعری کی بے ساختگی پہ رشک آتا ہے اور شاعری پڑھنے کے بعد خوشی کی کیفیات دو طرح کی ہیں ۔ اول تو یہ کہ اچھی شاعری پڑھنے کو مل جاتی ہے ۔ اور ادب سے شغف رکھنے والوں کو تو یہ خوشی ہی بہت ہے ۔ دوم یہ کہ دل کو تسلی رہتی ہے کہ آج بھی ادب اور اردو کی قدر دانی کرنے والے اور اسکی ترویج و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے والی اعلی و ارفع شخصیات موجود ہیں ۔ اللہ قائم و دائم رکھے آمین ۔
اور خدا کرے زور قلم اور زیادہ ۔
اب راحیل فاروق صاحب پانچ برس ک ہزارئیے ہو گئے ۔ اسکی سمجھ نہ آئ ۔ کیوں کہ مجھے پیدا ہوئے ابھی چند ہی دن ہوئے ہیں تو سمجھ دانی کے لحاظ سے طفل مکتب ٹھرے ۔
اگر ہزاری کو اپنی اماں کی نظر سے دیکھیں تو ہر غلطی پہ وہ فرماتی ہیں ۔ ہزاری (آزاری) ہے نا ۔ تو راحیل صاحب آزاری تو ہو نہیں سکتے ۔ ضرور ہزار کا چکر کچھ اور ہو گا
خیر جو بھی چکر ہو ہماری دعا ہے ک آپ صرف اس محفل میں ہی نہیں ہر محفل میں ہزار سال جیئں ۔
آپ اچھے شاعر تو ہیں ہی لیکن آپ سے ہماری جان پہچان ہماری پیدائش سے ہے کہ ہم پیدا ہوئے تو کان میں اذان آپ نے ہی دی ۔ ( یعنی محفل مین آنے پہ پہلا مراسلہ آپ ہی کی جانب سے آیا ) :disdain:
 
اب راحیل فاروق صاحب پانچ برس ک ہزارئیے ہو گئے ۔ اسکی سمجھ نہ آئ ۔ کیوں کہ مجھے پیدا ہوئے ابھی چند ہی دن ہوئے ہیں تو سمجھ دانی کے لحاظ سے طفل مکتب ٹھرے ۔
یہ الگ سنگِ میل ہے۔ یعنی اردو محفل پر 1ہزار مراسلے بھی پورے ہو گئے ہیں ان کے۔
اور لگتا ہے کہ آپ نے ابھی تک ان کی شاعری ہی پڑھی ہے۔ مجھے ان کی نثر نے پہلے متاثر کیا تھا۔ :)
 

با ادب

محفلین
یہ الگ سنگِ میل ہے۔ یعنی اردو محفل پر 1ہزار مراسلے بھی پورے ہو گئے ہیں ان کے۔
اور لگتا ہے کہ آپ نے ابھی تک ان کی شاعری ہی پڑھی ہے۔ مجھے ان کی نثر نے پہلے متاثر کیا تھا۔ :)
میں نے تو ابتدا میں ارشاد فرما دیا تھا کہ ابھی طفل مکتب ہیں
 
سوہنیو ۔۔۔ مبارکاں ہوون جے۔

بهائی وارث ہوراں نیں آکهیا کہ اردو محفل توں باہر وی گینگ اے۔میرا تے خیال اے ون سوونیاں بولیاں جانن آلا بینڈ لڑی اچ سر کهلار گیا اے۔
 
Top