مبارکباد اے ہزارو! گواہ رہنا

روشن خیال

محفلین


خیر مبارک۔ بہرحال اب اکٹھے ہی مریں گے، ان شاء اللہ! :terror::terror::terror:

کس پر؟؟؟؟؟ کچھ ہمیں بھی بتائیں قبلہ، پچاس کے قریب ہی سہی لیکن ابھی قبر سے تو دور ہی سمجھتے ہیں خود کو ہم :)

آپ سب ایک دوسرے کی رقابت کے لئے تیار ہو رہے ہیں ۔ کہیں الگ الگ جا مرو ۔ :)


جی ہاں دل کو لگائیں گے تو مریں گے نہ، کوئی اور حکم ;)

اس کم سنی میں خیال رکھئیے ۔ آج کل عزرائیل علیہ السلام کو ینگ جنیریشن سے بڑی رغبت ہے ۔ :LOL:

آپ میری فکر نہ فرمائیں، بس حکم صادر فرمائیں۔ میں تو مرنے کو تیار کھڑا ہوں، آزمائش شرط ہے ۔:LOL:

بڑی جلدی رائے بدل لی، ابھی چند منٹ پہلے ہی تو آپ نے فرمایا تھا جاو مرو، اب مرتا ہوں تو بات تیسرے بندے پر ڈال دی۔ :ROFLMAO:

میں نے بھی تو آپ کے "جاؤ مرو" پر "اچھا جی" کہہ کر حکم کی تعمیل پہلے ہی کر دی تھی۔ :)

اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائیں۔

کیا زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں صاحب، میں "لفظ" بیوی کی بجائے "بیوی" ہی بدلنے کو تیار ہوں لیکن کیا کریں، نہ وہ مرتی ہے نہ ہمیں مرنے دیتی ہے :)

بھائین میں نے نا کہنا کچھ نہیں ہے کل والی آپ کی بات دماغ میں تھی نا تو ویسی ایک گانا یاد آگیا




ہم کرے تو سالا کریکٹر ڈھیلا ہے
 

جاسمن

لائبریرین
ویسے اس سے کچھ خاص فرق نہیں پڑے گا، ہر اتوار کو میں اسے اپنی اور "اُس" کی کارستانیاں اُسے پڑھواتا ہوں، اور داد بھی وصول کرتا ہوں :)
اللہ تعالی جوڑی سلامت رکھے اور اک دوجے کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین!
 

محمد وارث

لائبریرین
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
ترجمہ:
ایک ایسا نام جو اس فورم میں آپ کی خرچ کردہ صلاحیتوں کی قدر دانی کرتے ہوئے ہمیں ٹھہرنے پر مجبور کر دیتا ہے …
ایسا نام جس نے ہمیں احترام اور قدر مندی پر مجبور کیا۔
کیونکہ آپ ان تمام تر الفاظ سے بلند ہیں ۔
اور آپ کی خوبیاں اگر اس سے بھی زیادہ بیان کی جائیں تو آپ کی عطاء کا حق پھر بھی ادا نہیں ہو پاتا…
آپ کو یہ ہزار مراسلے مبارک …اور آنے والے ہزاروں مراسلے بھی ۔
ہمارے حروف طرب وسعادت سے گنگنا رہے ہیں …
جب ہم نئی تخلیقات اور منفردا نداز تحریر دیکھتے ہیں …
جب ہم اخلاص اورجانفشانی کو پاتے ہیں ۔
جب ہم آپ کو موجودگی اور طویل تحریروں کو پاتے ہیں۔
ہم ہمیشہ آپ کی خرچ کردہ کوششوں کی پذیرائی کرتے رہیں گے
جابجا اور وقفے وقفے سے …
ان کی کوشسیں اور صلاحیتیں نمایاں رہیں ۔
اور ان کی تحاریر جھلملاتی ہوئی اپنے مصنف کی جانب اشارہ کرتی ہیں ۔
اور اپنے پڑھنے والوں کو آگاہ کرتی ہیں کہ کس قدر بلند ارادوں کا مالک ہے ۔
ہمت
بلند حوصلے … اور عزیمت
آپ میں یہ سب خوبیاں موجود ہیں …
اور ہم سمجھ نہیں پا رہے کہ آپ کو مبارک باد دیں …؟؟
یا ہم اپنے آپ کو مبارک باد دیں …؟
جی ہاں!!
آج ہم پانچ سال بعد آپ کے پہلے منصب ہزاری پر فائز ہونے کی تقریب منا رہے ہیں
جسے آپ نے پورے اخلاص اور جانفشانی سے گزارا۔
اللہ رب العزت آپ کو اپنی عافیت میں رکھے ۔
جی ہاں …
اس رواں اور نمایاں قلم کار کو مبارکباد!
محنتی اور بارآور عطاء کرنے والے کو !
جو اپنے اسلوب کی عمدگی اور نئی تخلیقات سے
تخلیق ، عمدگی اور سبھی کے دلوں میں اس بلند مقام پر پہنچے ۔
جنہوں نے اپنے موضوعات میں جدت اور روشنی کوپروان چڑھایا۔
جو عمدہ روح اور اعلیٰ اخلاق سے ممتاز رہے ۔
جن کی پوسٹس پر ایک گہری چھاپ تھی ۔
ہم نے مبارک باد دینے کیلئے کاغذ اور قلم تھاما،آپ کی شایان شان الفاظ ڈھونڈنے کی کوشش کی جو شکر گزاری اور قابلیت کا حق ادا کر سکیں ۔
لیکن حروف بکھر کر رہے گئے اورہمارے جملے آپ کے عمدہ اخلاق اور بلند مرتبے کے سامنے عاجز ہوگئے ۔
چنانچہ …
ہمار ی یہ عاجزانہ اورسادہ مبارکباد ہی قبول کیجئے
صحت وعافیت کی ہزاروں تمناؤں کے ساتھ ۔
ہماری محبتیں اور تحائف آپ کیلئے ہیں ۔
ہمارا قلم ودل اور اس سے پہلے ہم خود احترام قدر مندی میں اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔
آپ کے عمدہ اخلاق اور ہمارے اس فورم میں پیش کردہ کوششوں کیلئے ۔
اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم محترم راحیل فاروق کو جو اردو محفل کے آسمان پر چمک کر ابھرے مبارک باد پیش کررہے ہیں ، جن کی روشنی ہماری زمین اور آسمان پر پھیل گئی۔
ہمارے الفاظ جس قدر بھی بلند ہوجائیں
آپ کے بارے میں ایک جملہ بھی نہیں لکھ سکتے ۔
آپ کی شایان شان مبارک باد نہ لکھنے پر ہماری معذرت قبول فرمائیے ۔
ہماری خواہش کہ آپ ہماری یہ عاجزانہ مبارک باد قبول کریں گے ۔
صرف اسی لئے ہم یہاں جمع ہوئے ۔
ہم آپ کو اس بارآور ہزاری منصب پر پہنچنے پر مبارک باد دیتے ہیں
اللہ رب العزت ہمیشہ آپ کو خیروعافیت سے رکھے ۔
ماشااللہ بہت مریدانہ تعریف ہے
 

صائمہ شاہ

محفلین
مبارک ہو راحیل صاحب
پہلے اس لئے نہیں دی کہ خدا جانے زبان ادق میں کیا لکھا تھا خاتون نے اب اس کا ترجمہ پڑھ کر علم ہوا ماشااللہ آپ تو سلسلہ فاروقیہ کے بانی ہیں اسی بہانے آپ کے مریدین سے بھی واقفیت ہوگئی ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مبارک ہو راحیل صاحب
پہلے اس لئے نہیں دی کہ خدا جانے زبان ادق میں کیا لکھا تھا خاتون نے اب اس کا ترجمہ پڑھ کر علم ہوا ماشااللہ آپ تو سلسلہ فاروقیہ کے بانی ہیں اسی بہانے آپ کے مریدین سے بھی واقفیت ہوگئی ۔
گویا آپ کہنا چاہ رہی ہیں کہ پیر نہیں اُڑتا، مرید اُڑا دیتے ہیں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
خیر راحیل صاحب قبلہ کے مریدین میں تو ہم بھی شامل ہیں لیکن اس تھریڈ کی پلاننگ کرتے ہوئے دوست کچھ "اوور ایکسائٹمنٹ" کا شکار ہو گئے اور اچھی پلاننگ کے لیے یہ چیز زہرِ قاتل ہوتی ہے۔ پہلا ہی مراسلہ عربی میں بغیر ترجمے کے تھا جس کو سمجھنے والے اس محفل پر شاید تین چار لوگ ہی ہونگے جو مشرق وسطیٰ میں مقیم ہیں، عنوان سے بھی کچھ علم نہیں ہو رہا تھا۔ ہونا یہ چاہیے تھا کہ پہلے تھریڈ میں روایتی طریقے سے اعلان کر کے یہ بتایا جاتا کہ اب دوست مختلف زبانوں میں خراجِ تحسین پیش کریں گے اور پھر پوسٹ بھی وہ کرتے جو ان زبانوں کے ماہر یا جاننے والے ہوتے اور ساتھ اسی پوسٹ میں ترجمہ بھی ہوتا۔ عثمان صاحب نے بھی شروع میں اس طرف توجہ دلائی تھی۔

باقی رہی عقیدت تو وہ اپنی جگہ موجود ہے، نیت کا اجر بہرحال ملتا ہی ہے، بس وہ ہو گیا جو میرے ساتھ جنرل ضیا کے نظام صلوۃ دور میں ہوا تھا۔ اسکولوں میں حکم آیا کہ بچوں کو ظہر کی نماز با جماعت اسکول کی طرف سے پڑھائی جائے۔ ہمارے پرائمری اسکول کے سامنے ہی مسجد تھی، لے گئے مسجد میں، میں کچھ زیادہ ہی پر جوش تھا، جوش تب ختم ہوا جب ایک استاد نے کان سے پکڑتے ہوئے کہا اُلو ہر رکعت میں تین تین سجدے د یے جا رہے ہو۔:)
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
خیر راحیل صاحب قبلہ کے مریدین میں تو ہم بھی شامل ہیں لیکن اس تھریڈ کی پلاننگ کرتے ہوئے دوست کچھ "اوور ایکسائٹمنٹ" کا شکار ہو گئے اور اچھی پلاننگ کے لیے یہ چیز زہرِ قاتل ہوتی ہے۔ پہلا ہی مراسلہ عربی میں بغیر ترجمے کے تھا جس کو سمجھنے والے اس محفل پر شاید تین چار لوگ ہی ہونگے جو مشرق وسطیٰ میں مقیم ہیں، عنوان سے بھی کچھ علم نہیں ہو رہا تھا۔ ہونا یہ چاہیے کہ تھا کہ پہلے تھریڈ میں روایتی طریقے سے اعلان کر کے یہ بتایا جاتا ہے کہ اب دوست مختلف زبانوں میں خراجِ تحسین پیش کریں گے اور پھر پوسٹ بھی وہ کرتے جو ان زبانوں کے ماہر یا جاننے والے ہوتے اور ساتھ اسی پوسٹ میں ترجمہ بھی ہوتا۔ عثمان صاحب نے بھی شروع میں اس طرف توجہ دلائی تھی۔

باقی رہی عقیدت تو وہ اپنی جگہ موجود ہے، نیت کا اجر بہرحال ملتا ہی ہے، بس وہ ہو گیا جو میرے ساتھ جنرل ضیا کے نظام صلوۃ دور میں ہوا تھا۔ اسکولوں میں حکم آیا کہ بچوں کو ظہر کی نماز با جماعت اسکول کی طرف سے پڑھائی جائے۔ ہمارے پرائمری اسکول کے سامنے ہی مسجد تھی، لے گئے مسجد میں، میں کچھ زیادہ ہی پر جوش تھا، جوش تب ختم ہوا جب ایک استاد نے کان سے پکڑتے ہوئے کہا اُلو ہر رکعت میں تین تین سجدے د یے جا رہے ہو۔:)
مریم صاحبہ لبیبہ ازرق کی طرح عربی کی ماہر ہیں یہ کسے پتہ تھا :)
 
یہ تہمت ہم پر نئی نہیں۔ البتہ آپ لوگ اس دریافت پر مبارک باد کے حق دار ہو گئے ہیں۔ :LOL::LOL::LOL:
نوٹ: اسے راحیلہ نہ پڑھا جائے
پڑھ بھی لیا جائے تو مضائقہ نہیں۔ مگر پڑھے لکھوں کے سامنے شرمندہ ہونے کا خطرہ ہے۔ راحیلہ اور بہت سے الفاظ کی طرح غلط العوام ہے۔ :whistle::whistle::whistle:
گویا آپ کہنا چاہ رہی ہیں کہ پیر نہیں اُڑتا، مرید اُڑا دیتے ہیں :)
پیراں نمی پرند، مریدان می پرانند! :in-love::in-love::in-love:
پھونک تو خیر، سمجھ دار کو اشارہ بھی کافی ہوتا ہے۔ ;););)
ہر رکعت میں تین تین سجدے د یے جا رہے ہو۔:)
پھر تو آپ کو بھی سلسلۂِ وارثیہ کی بنیاد رکھ دینی چاہیے۔ :bighug::bighug::bighug:
 
Top