مبارکباد اے ہزارو! گواہ رہنا

با ادب

محفلین
آپ سب کے مرنے کا تو پتہ نہیں لیکن میں ایکسیڈینٹ میں مرتے مرتے بچ گئی ہوں ۔ ایک آدھ ہڈی کا کیا ہے ۔ :)
 
با ادب

محفلین
بڑی جلدی رائے بدل لی، ابھی چند منٹ پہلے ہی تو آپ نے فرمایا تھا جاو مرو، اب مرتا ہوں تو بات تیسرے بندے پر ڈال دی۔ :ROFLMAO:
جاو مرو کہا تھا ۔ یہ کب کہا تھا کہ حکم صادر ہونے پہ مرئیو ۔ بہر حال مرنے مرانے کی بات رہنے دیتے ہین ۔ مجھے لگتا ہے عزرائیل کہیں میرے ہی آس پاس کھڑے ہیں ۔ آج مرنے سے بچت ہو گئی ۔ ورنہ جمعے کا دن تھا اچھا خاصا ۔ ۔ لیکن اچھا ہی ہوا بچ گئے ٹھنڈ بھی بہت تھی ۔ :sneaky:
 
بڑی جلدی رائے بدل لی، ابھی چند منٹ پہلے ہی تو آپ نے فرمایا تھا جاو مرو، اب مرتا ہوں تو بات تیسرے بندے پر ڈال دی۔ :ROFLMAO:
xwgTkBA.jpg

حسب ذائقہ لفظ "بیوی" بدلا جا سکتا ہے۔
 
ٹرومین

محفلین
آپ سب کے مرنے کا تو پتہ نہیں لیکن میں ایکسیڈینٹ میں مرتے مرتے بچ گئی ہوں ۔ ایک آدھ ہڈی کا کیا ہے ۔ :)

مجھے لگتا ہے عزرائیل کہیں میرے ہی آس پاس کھڑے ہیں ۔ آج مرنے سے بچت ہو گئی ۔ ورنہ جمعے کا دن تھا اچھا خاصا ۔ ۔ لیکن اچھا ہی ہوا بچ گئے ٹھنڈ بھی بہت تھی ۔ :sneaky:
اللہ اپنا فضل فرمائے اور ہر قسم کی آفات وحوادث سے ہم سب کو محفوظ فرمائے۔ آمین
حسب توفیق کچھ صدقہ بھی کردیجئےگا۔:)
ویسے ہوا کیا تھا؟:)
 
محمد وارث

لائبریرین
جاو مرو کہا تھا ۔ یہ کب کہا تھا کہ حکم صادر ہونے پہ مرئیو ۔ بہر حال مرنے مرانے کی بات رہنے دیتے ہین ۔ مجھے لگتا ہے عزرائیل کہیں میرے ہی آس پاس کھڑے ہیں ۔ آج مرنے سے بچت ہو گئی ۔ ورنہ جمعے کا دن تھا اچھا خاصا ۔ ۔ لیکن اچھا ہی ہوا بچ گئے ٹھنڈ بھی بہت تھی ۔ :sneaky:
میں نے بھی تو آپ کے "جاؤ مرو" پر "اچھا جی" کہہ کر حکم کی تعمیل پہلے ہی کر دی تھی۔ :)

اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائیں۔
 
کیا زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں صاحب، میں "لفظ" بیوی کی بجائے "بیوی" ہی بدلنے ہی کو تیار ہوں لیکن کیا کریں، نہ وہ مرتی ہے نہ ہمیں مرنے دیتی ہے :)
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
یہاں حسب ضرورت کہا تھا۔۔۔۔ لیکن آپ کی کیفیت میں آپ بجا فرما رہے ہیں۔ :):):)
 
Top