شمشاد

لائبریرین
سلگتی ہوئی لکڑیوں سے یاد آیا کہ رشتہ دار ایسی سلگتی ہوئی لکڑیاں ہوتے ہیں کہ دور دور رہیں تو دھواں دیں اور اکٹھی ہوں تو آگ لگائیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
صحیح کہا آپ نے ، شاید یہ لکڑیاں بہت قریب سے دیکھ چکے ہیں ۔
ویسے آپ کو بھی حدت کا احساس میری طرح تجربے کی بنیاد پر ہی ہے شاید :)
 

طارق شاہ

محفلین
طاشا مرفا والوں کا کام صرف شادی بیاہ میں ہی گانا بجانا نہیں
بلکہ یہ لوگ تو ، انڈیا پاکستان میں ہر مزار اور درگاہ پر بھی ہوتے ہیں
کوئی لکڑی سے اور کوئی ہاتھوں سے ڈھول پیٹتا ہے
کچھ عرصے بعد ان میں سے وہ کچھ (سب نہیں ) جن کی شادی میں
ڈھول پیٹا گیا سر پیٹتے نظر آتے ہیں

الله سب پر اپنی مہربانیاں اور شفقت قائم رکھے
 

طارق شاہ

محفلین
ہمیں تو دھر اور بھر ہم قوافی لگے
دھرنا اور بھرنا
ابھرنا ، جھرنا ، قافیوں کو رہنے دیں یاد آیا کہ
عباسی صاحب کے دھرنے بڑے مشہور رہے تھے ، اب ان دھرنوں پہ
کسے کیا بھرنا پڑا یہ نہیں معلوم ہمیں
 
Top