سید عاطف علی

لائبریرین
گیا وقت لوٹ کے نہیں آتا چاہے کتنا ہی حسیں، خوشگوار کیوں نہ ہو۔
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہق جس وقت
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں
لاریب بیٹا ! یہ فرمانا ہے ہمارے جد امجد مرزا نوشہ کا۔
 

سیما علی

لائبریرین
محبت بھرا ،سلام آپ سب کی خدمت میں ۔۔اور ڈھیروں دعائیں۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

سیما علی

لائبریرین
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہق جس وقت
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں
لاریب بیٹا ! یہ فرمانا ہے ہمارے جد امجد مرزا نوشہ کا۔
وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام اللہ اللہ
پتہ نہیں کیوں صبح صبح یاد آیا بھیا کس کا کلام ہے۔یاد نہیں آرہا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام اللہ اللہ
یہ صوفی تبسم کا کلام ہے ۔ اور کیا ہی خوبصورت کلام ہے ۔
وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام اللہ اللہ
کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ
یہ روئے درخشاں یہ زلفوں کے سائے
یہ ہنگامۂ صبح و شام اللہ اللہ
یہ جلووں کی تابانیوں کا تسلسل
یہ ذوق نظر کا دوام اللہ اللہ
وہ سہما ہوا آنسوؤں کا تلاطم
وہ آب رواں بے خرام اللہ اللہ
شب وصل کی ساعتیں مختصر سی
تمناؤں کا اژدحام اللہ اللہ
وہ ضبط سخن میں لبوں کی خموشی
نظر کا وہ لطف کلام اللہ اللہ
 

سیما علی

لائبریرین
ٹرے میں رکھنے جارہے تھے ہم یہ لیجیے چائے
jNYuSnx.jpg
 
Top