الف عین

لائبریرین
قریب قریب یہی حال یہاں کی مسلم شادیوں کا ہے، راتوں کو نو بجے تک تو ہال میں میزبان بھی نظر نہیں آتے، دس بجے تک محفل جمتی ہے، اور اس کے بعد ہی کھانا شروع ہوتا ہے! آج کل تو پھر رات کا کرفیو ہے تو تقریبات ملتوی ہو رہی ہیں یا نو بجے سے پہلے ہو رہی ہیں۔ مگر کچھ لوگ تو قانون توڑنے کے قانون پر ہی عمل کرتے ہین
 

سیما علی

لائبریرین
کراچی میں وقت پر ہم نے داودی بوہرہ اسماعیلی فرقے کی شادیاں دیکھیں ہیں اگر سات بجے شام نکا ح ہے تو سات بجے ہے اور کھانا آٹھ بجے ہے تو اُسی وقت ہو گا اور
کھانا بھی مخصو ص روایتی لیکن نہایت دلکش انداز میں سرو کیا جاتا ہے۔پہلے بڑا سا دستر خوان بچھایا جاتا ہے۔ اس پر ایک چوڑے پہئے کی شکل کا گھیرے نما اسٹینڈ رکھا جاتا ہے جسے ’کونڈلی‘ کہا جاتا ہے۔ کونڈلی پر ایک بہت بڑا طشت یا تھال رکھا جاتا ہے جس میں مختلف کھانے سجا کر پیش کئے جاتے ہیں۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
لیجیے بٹیا سادگی کی بھی خوب کہی بھلا لوگ کیا کہیں گے شادی میں دھوم دھڑکا نہ ہوا۔۔۔۔
مان لیا پیاری سیما علی آپا کہ شادی میں کسی حد تک دھوم دھڑکا ہو مگر زندگی میں ہر جگہ اب تصنع اور بے جا اصراف سے دل گھبرانے لگا ہے۔ عجب بھیڑ چال ہو گئی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
مان لیا پیاری سیما علی آپا کہ شادی میں کسی حد تک دھوم دھڑکا ہو مگر زندگی میں ہر جگہ اب تصنع اور بے جا اصراف سے دل گھبرانے لگا ہے۔ عجب بھیڑ چال ہو گئی ہے۔
نہیں بٹیا ہمیں نہیں پسند دھو م دھڑکا پر لوگ اُسکے بغیر پسند نہیں کرتے ۔ بے جا اصراف کو بھی نہیں سمجھتے ۔۔😢
 

عظیم

محفلین
واقعی اگر کوئی لڑکا یا لڑکی چاہے کہ اس کی شادی سادگی کے ساتھ کی جائے تو سب سے پہلا مسئلہ گھر والوں کو ہی راضی کرنا ہوتا ہے اس بات پر، گھر کے ہی کچھ افراد کہتے ہیں کہ رشتہ دار کیا کہیں گے، کبھی گھر کی آخری شادی ہے تو کبھی پہلی کا کہہ کر اچھا خاصہ انتظام کر لیا جاتا ہے۔
 

عظیم

محفلین
حمد خدا کی ابھی کیا ضرورت ہے عظیم شادی کر لو، تب حمد کی جائے!
خیال ایک بات کا آ گیا تھا ذہن میں، لوگ اکثر مذاق میں شادی وغیرہ اور بیگم کی ڈانٹ ڈپٹ کو لے آتے ہیں نا۔ اسی طرح ایک بار ہماری دوکان پر ایک میاں بیوی آئے تھے۔ جو بھائی صاحب تھے ساتھ وہ مجھ سے بات کرتے ہوئے اپنی پریشانیاں بتا رہے تھے کہ بیوی کے ساتھ شاپنگ میں یہ مسئلہ ہے وغیرہ وغیرہ۔ ان کی بیگم بھی ساتھ ہی بیٹھی ہوئی تھیں۔ جب ان صاحب نے اپنی تمام پریشانیاں( جن میں خرچے وغیرہ کا زیادہ ذکر تھا جو شاپنگ کے نتیجے میں ہوتا ہے) گنوا دیں تو مجھ سے پوچھنے لگے کہ کیا آپ کی شادی ہو گئی ہے؟
میں نے جواب میں کہا کہ الحمد للہ نہیں ہوئی
 

سیما علی

لائبریرین
میں نے جواب میں کہا کہ الحمد للہ نہیں ہوئی
دعا ہے کہ عظیم میاں جلدی سے آپکی دلہن آئے محفل میں کم ا ز کم بنڑے تو گائیں گے ۔۔۔۔
متھے تے چمکن بال میرے بنڑے دے۔۔۔
اپ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 
Top