ابن رضا

لائبریرین
تجاہل عارفانہ کا کیا مطلب ہے؟
ثبوت کے لیے لغت تو دیکھیں ہی۔ مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ
جانتے بوجھتے ہوئے انجان بن جانا۔ پنجابی میں اس کو میسنا کہتے ہیں:)

جاہل کا مطلب ہوتا ہے انجان۔ بے خبر
عارف کا مطلب ہے جاننا۔ با خبر ہونا
تو ان دونوں کے امتزاج سے یہ لطیف کلمہ معرضِ وجود میں آیا
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
اللہ خیر کرے طارق شاہ صاحب نے آج بڑے پیار سے نجانے کیوں پھولوں کا تذکرہ شروع کر دیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جناب زلفی شاہ صاحب !
پورچ میں رکھے ہوئے گملوں میں لگائے تین پودے جان بحق ہوگئے
جن میں ایک 11 سالہ چمیلی کا پودا بھی تھا ۔۔۔۔ برف گرنے کی وجہ سے
پورچ کا دروازہ آتے جاتے کسی سے رات بھر کھلا رہ گیا ، اور سردیاں بھی
پچھلے دنوں بہت پڑیں رات بھر سردی کی وجہ سے پودے مر گئے
وہی سوگ یا افسوس یا رنجیدہ پن، شاید یہاں یہ ذکر کھینچ لایا :)
 

ابن رضا

لائبریرین
جناب زلفی شاہ صاحب !
پورچ میں رکھے ہوئے گملوں میں لگائے تین پودے جان بحق ہوگئے
جن میں ایک 11 سالہ چمیلی کا پودا بھی تھا ۔۔۔ ۔ برف گرنے کی وجہ سے
پورچ کا دروازہ آتے جاتے کسی سے رات بھر کھلا رہ گیا ، اور سردیاں بھی
پچھلے دنوں بہت پڑیں رات بھر سردی کی وجہ سے پودے مر گئے
وہی سوگ یا افسوس یا رنجیدہ پن، شاید یہاں یہ ذکر کھینچ لایا :)
حیران کیوں ہو رہے ہیں خالد بھائی۔ چمبیلی کا پودا ہی تو ہوتا ہے۔

خوابِ غفلت سے بیدار بھی کر دیا اور فرما رہے ہیں کہ حیران نہ ہوں کہ اب تک نہ دید نہ شنید یہ چمیلی اور چمبیلی کیا ہے البتہ چنبیلی ، یاسمین اور چمپا تو سن رکھا ہے۔ دوسرا ایک سوال یہ کہ دروازہ تو رات کو کھلا رہ گیا اور سردی تو پچھلے دن یا دنوں میں پڑھ رہی تھی تو رات بھر میں سردی نے اس سانحے کی ذمہ داری کیسے قبول کر لی ؟؟
 

طارق شاہ

محفلین
ڈس انفارمیشن ! میری غلطی ہے کہ کہاں کی بات کہاں لکھ دی ، اب سب لوگ تو امریکہ کے حالات اور
موسم سے واقف تو نہیں نا ، پورچ ، دروازہ ، موسم کیسے کیا کو ، کیا کرنا جی ، یاسمین
کا پودا ایک رات فریز ہونے کے بعد دو تین میں no more
جیس کا افسوس یوں بھی زیادہ کہ پودا ، آسانی سے نہیں ملتا یہاں
 

شمشاد

لائبریرین
زیادہ پریشانی تب ہوتی ہے جب مناسب عمر ڈھل جاتی ہے اور شادی ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
سالا مشٹیک ہو گیا۔۔۔ بعد میں سب منٹو کی طرح یہی کہتے ہیں۔ عقلمندی یہی ہے کہ جلد شادی کر کی جائے
 

طارق شاہ

محفلین
شادی جلد کس کی اپنی! ،
دوسروں کی شادی حتیٰ کہ اولاد کی بھی اب والدین کی مرضی سے بہت کم ہوتی ہے ،
جہاں خواندگی کا تناسب زیادہ ہے وہاں یہ پہلی والی صورت نہیں رہی ، کہ کان سے
پکڑ کے لڑکے کو، یا واسطے دے کر لڑکیوں کو منڈت بٹھوایا جاتا تھا ، ابھی تو اپن بولا ، کا زمانہ ہے
اپن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی ' پتا پر پوت جات پر گھوڑا '
ڈیکرا یا ڈیکری کا ایج چلتا ہے
 
Top