شمشاد

لائبریرین
لاہور میں بھی کل شام سے خوب بارش ہو رہی ہے اور سردی کی شدت میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
مسنون نکاح کو اگر مسلمان اپنا لیں تو شادی کے موجودہ مسائل سے کافی حد تک چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سب سے برکت والا نکاح وہ ہے جو سادگی سے کیا جائے(مشکوٰۃ)
کیا خیال ہے طارق شاہ صاحب اور شمشاد بھائی آپ کا ؟؟؟؟؟
 

طارق شاہ

محفلین
نکاح سادگی سے کرنے والی بات سے بالکل اتفاق ہے
میرے سسرال میں ساری کی ساری شادیاں نہایت سادگی
سی ہی ہوئیں ہیں اور سب الله کے فضل سے خوش و خرم ہیں
جو پیسے شادی میں ضائع ہوں یا کئے جائیں وہ اولاد کو دے دئیے
میرے سسر نے ۔ الله انھیں جنت نصیب کرے ۔

انسان سادگی اپنائے اور دوسروں کی احساسات اور تکالیف کا
خیال رکھے تو بیشتر مسائل حل ہو جائیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
واللہ بالکل صحیح بات ہے کہ نکاح کے علاوہ زندگی کے ہر معاملے میں سادگی اختیار کرنی چاہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
تھوڑے ، بلکہ کوئی چالیس فی صد نکاح تو مسجدوں میں ہی ہوتے ہیں آج کل۔ لیکن اس کے بعد ساری سادگی بالائے طاق رکھ دی جاتی ہے
 
Top