یاسر شاہ

محفلین
ڈلی مصری کی ہیں ہماری بٹیا 🌷🌷🌷🌷🌷

ذرا پرانی۔۔ بلکہ بہت پرانی۔۔ یعنی کہ ہمارے بچپن کی بات ہے۔ ہماری ایک کزن جو ہم سے بڑی تھی لیکن باتیں بزرگوں والی کیا کرتی تھی۔ کہتی تھی اتنے میٹھے بھی نہ بنو کہ کوئی چیونٹیاں مکوڑے آپ کو کھا جائیں اور ایسے کڑوے بھی نہ بنو کہ کوئی منہ ہی نہ لگائے۔
سیما جی غور کیجیے گا ۔کہیں آپ کو مکوڑے نہ کھا لیں۔:):)
 
سیما علی

لائبریرین
سیما جی غور کیجیے گا ۔کہیں آپ کو مکوڑے نہ کھا لیں۔:):)
شاید ہی کبھی میٹھی زبان سے نقصان ہوا ہو زندگی میں ۔۔۔البتہ اماّں ہماری کہا کرتیں عورت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ غیر محرم سے زیادہ میٹھے لہجے میں بات نہ کرے۔۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شاید ہی کبھی میٹھی زبان سے نقصان ہوا ہو زندگی میں ۔۔۔البتہ اماّں ہماری کہا کرتیں عورت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ غیر محرم سے زیادہ میٹھے لہجے میں بات نہ کرے۔۔۔۔
ضروری ہے کہ ایسا ہی ہو۔ اور شاید یاد پڑتا ہے کہ یہ تلقین قرآنِ پاک بھی کرتا ہے
 
یاسر شاہ

محفلین
طوطا یاد آگیا جسے سارے کلمے یاد تھے اور پڑھتا بھی رہتا تھا لیکن جب بلی نے دبوچا تو دل کی آواز ٹائیں ٹائیں ہی برآمد ہوئی
 
سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے کہ ایسا ہی ہو۔ اور شاید یاد پڑتا ہے کہ یہ تلقین قرآنِ پاک بھی کرتا ہے
طریقہ ہماری اماّں کا یہ تھاکہ اباّجان کے دفتر سے کوئی بندہ آتا کسی کام کے لئے یا کوئی غیر بندہ دروازے پر ہوتا تو ہمیشہ ڈپٹ کے بات کرتیں ۔۔۔یہ بات پہلے توسمجھ نا آتی پھر ہوش سنبھالا تو سمجھ آئی😊
 
Top